Khawaja Azadari Network
04/04/2026
امام جعفر صادق علیہ السلام وارثِ موسیٰ علیہ السلام
منصور دوانیقی نے بابل کے ستر جادوگروں سے کہا کہ تمہارا برا ہو تم نے اپنے آباؤ اجداد سے جادو گری وراثت پائی ہے اور میاں بیوی کے درمیان جدائی کےلئے استعمال کرتے ہو ۔ تم کچھ ایسا کرو کہ جعفر بن محمد (امام جعفر صادق علیہ السلام) کی رسوائی ہو ۔
پس دربار سجایا گیا اور دربار میں ستر شیروں کی تصاویر موجود تھیں ہر کوئی اپنی مسند پر بیٹھ گیا ، منصور نے حکم دیا کہ فوراً ابو عبداللہ (امام جعفر صادق علیہ السلام) کو بلایا جائے ۔
فلمّا دخل عليه، و نظر إليهم، و إليه، و ما قد استعد له غضب و قال: «ويلكم، أ تعرفوني؟! أنا حجّة اللّه الذي أبطل سحر آبائكم في أيّام موسى بن عمران».
پس جب امام علیہ السلام داخل ہوئے ، ان جادو گروں اور منصور کی طرف دیکھا تو غضب کی حالت میں فرمایا:تمہارے لئے برا ہو، کیا تم مجھے نہیں جانتے؟ میں وہی اللہ کی حجت ہوں کہ جس نے موسیٰ بن عمران ع کے زمانے میں تمہارے آباء کے جادو کو باطل کر دیا تھا۔
ثمّ نادى برفيع صوته: «أيّتها الصور المتمثلة، ليأخذ كلّ واحد منكم صاحبه، بإذن اللّه تعالى».
پھر امام علیہ السلام نے بلند آواز کے ساتھ شیروں کی تصویروں کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے پاس بیٹھے ساتھی کو اللہ کے اذن سے نگل جائے ۔
فوثب كلّ سبع إلى صاحبه، و افترسه، و ابتلعه في مكانه، و وقع المنصور عن سريره مغشيا عليه،
پس ہر شیر جادو گر کی طرف لپکا اور اسے اسی کی جگہ پر شکار کر کے کھا گیا اور منصور یہ حالت دیکھ کر خوف کے مارے بے ہوش گیا ۔
فلمّا أفاق قال: اللّه، اللّه يا أبا عبد اللّه، ارحمني و أقلني فإنّي تبت توبة لا أعود إلى مثلها أبدا.
اور پھر جب اسے افاقہ ہوا تو نے اس نے کہا اے ابو عبد اللہ (امام جعفر صادق ؑ) اللہ کےلئے مجھ پر رحم کرو اور مجھے معاف کر دو میں آئندہ ایسا نہیں کروں گا اور پکی توبہ کرتا ہوں ۔
پھر وہ کہتا ہے کہ میرے مولا : ان درندوں سے کہیں کہ جادو گروں کو واپس کر دیں تو امام علیہ السلام نے فرمایا:
قال: «هيهات، إن أعادت عصا موسى سحرة فرعون، فستعيد السباع هذه السحرة».
ہر گز نہیں ! اگر موسیٰ علیہ السلام کے عصا نے فرعون کے جادوگروں کو کچھ واپس کیا ہوتا تو یہ درندے بھی جادو گروں کو واپس کر دیں گے۔
پس امام علیہ السلام نے اس واقعے میں اپنی آپ کو اللہ کی حجت اور موسیٰ علیہ السلام کے ساتھ تشبیہ دے کر بتا دیا کہ ہم ہی وارثان ِ انبیاء ہیں اور یہ واضح پیغام منصور کو دے دیا کہ یاد رکھو جس طرح ہم وارث موسیٰ ہیں اسی طرح تم وارث فرعون ہو ۔
الحدائق الناضرة في أحكام العترة الطاهرة نویسنده : البحراني، الشيخ يوسف جلد : 18 صفحه : 180
04/04/2026
دنیا میں لاکھ رشتے موجود ہو لیکن والدین کی جگہ کوئی نہیں لیے سکتا
ذاکر مختار حسین کھوکھر
26/03/2026
*وفا تھی اُن کے لیے اور وہ وفا کے لیے*
**علیؑ نے مانگا تھا غازیؑ کو کربلا کے لیے 🚩🏴🙌*
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Address
Multan