Baby Feeding Solutions
Led by Areeba, Certified Lactation Support Provider (CLSP), helping parents feed their babies with confidence.
📍 Online Consultations
📞 Appointments via WhatsApp Baby Feeding Solutions provides evidence-based infant and child feeding care to support families through breastfeeding, bottle feeding challenges, pumping guidance, and picky eating. Led by Areeba, Certified Lactation Support Provider (C
بچے کو 6 ماہ کی عمر میں کھانا دینے کا ایک مقصد آئرن اور کچھ دوسرے Nutrients فراہم کرنا ہے۔ اس کے علاؤہ نئے فلیورز اور Textures کا عادی کرنا بھی۔
تو سوجی، ساگو دانہ سے یہ سارے ہی مقاصد پورے نہیں ہو پاتے۔ الٹا ان کو پکانے کیلئے عام طور پر جانور کے دودھ کا استعمال کیا جاتا ہے جوکہ ویسے ہی آئرن کی کمی کا باعث بنتا ہے شیر خوار بچوں میں۔ تو جناب... سوجی ساگو برے نہیں۔ لیکن ضروری بھی نہیں۔ ضروری فوڈز دیں تاکہ آئرن اور دوسرے Nutrients بھی ملیں۔ اور نئے فلیورز اور Textures کھانا سیکھنے کا موقع بھی مل پائے۔
کیا دیں؟؟ انڈے کی زردی، یخنی میں پکا دلیہ، یخنی میں پکی سبزیوں کو بلینڈ کرکے، پھلوں کو بلینڈ کرکے، پھلوں یا سبزیوں کو دہی میں مکس کرکے دے سکتے ہیں۔
اور Food Teether کے طور پر آپ فنگر فوڈز دیں گے۔
۔
۔
فاطمہ شاہ
بریسٹ ملک سے متعلق حیرت انگیز حقائق (پارٹ 3)
- بریسٹ فیڈنگ کرنے والا بچہ جب 4 سے 6 ہفتوں کا ہوتا ہے تو جتنا دودھ پیتا ہے... اتنی ہی مقدار میں دودھ وہ 6 ماہ یا اس سے زیادہ عمر تک پیتا ہے۔ (یہاں تک کھانا شروع کرنے کے بعد تک بھی) 😲
- اوسطاً ایک بچہ ایک فیڈنگ سیشن کے دوران صرف 67 فیصد تک دستیاب بریسٹ ملک پیتا ہے۔ اس کا یہ مطلب ہے کہ جناب جب بچہ فیڈ چھوڑتا ہے تو وہ پیٹ بھرنے کی وجہ سے چھوڑتا ہے۔ دودھ ختم ہونے کی وجہ سے نہیں۔ 🙃
- جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو ماں کے جسم کو بریسٹ ملک بنانے کا فائنل سگنل ملتا ہے... اور بہت سارا دودھ ایک دم اس لئے بنتا ہے کہ جسم کو پتہ نہیں ہوتا کہ ایک بچہ پیدا ہوا، دو یا زیادہ۔ پھر بچہ جیسے جیسے فیڈ لیتا ہے ملک پراڈکشن اسی حساب سے ریگولیٹ ہونی لگتی ہے۔ 😲
- ایک قبل از وقت پیدا ہوئے بچے یعنی Premature بچے کیلئے جو بریسٹ ملک بنتا ہے وہ ایک ٹرم بچے کیلئے بننے والے دودھ کے مقابلے میں بہت مختلف ہوتا ہے۔ پری میچور بچے کیلئے بننے والے دودھ میں فیٹس، پروٹین، منرلز، آئرن وغیرہ کا تناسب زیادہ ہوتا ہے۔ تاکہ اس کی گروتھ کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے۔ 😊
- ایک نومولود کا معدہ بریسٹ ملک سے تقریباً 60 سے 90 منٹ میں خالی ہوتا ہے۔ پھر اسے دوبارہ سے دودھ کی ضرورت محسوس ہو سکتی ہے۔ 🙃
- بریسٹ سائز کا بریسٹ ملک پراڈکشن سے کوئی تعلق نہیں۔
(جاری ہے)
ان میں سے کون سی بات آپ نہیں جانتے تھے؟؟؟
بریسٹ فیڈنگ حیران کن حد تک بہترین خوراک ہے ایک بچے کیلئے۔ اس لئے بریسٹ فیڈنگ کو اہمیت دیں۔ اور اگر مشکل پیش آئے تو فوراً سپورٹ حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ یاد رکھیں فارمولا جتنا بھی برانڈڈ یا مہنگا ہو... بریسٹ ملک جتنا بہترین، موثر، غذائیت سے بھرپور نہیں ہو سکتا۔
۔
۔
فاطمہ شاہ
دیکھیں جناب... 6 ماہ کے بچے کو دن میں صرف دو مرتبہ کھانا دیتے ہیں! بس ✅
مقدار بچے کی مرضی کے مطابق دیتے ہیں ! بس ✅
کھانے کیلئے سپیشل Baby Food نہیں بلکہ سادہ ہیلتھی فوڈز کو نرم کرکے دیتے ہیں! بس ✅
۔
۔
Follow: Fatima Shah
فاطمہ شاہ
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the practice
Website
Address
Multan