Sohail Anjum

Sohail Anjum

Share

28/07/2024

‏دن 12 بجتے ہی YouTube اور Google پہ سرچ شروع کر دیتا ہوں کہ میرے کمرے کے لیے کونسا اے سی بیسٹ رہے گا
اسی سرچ میں 7 بج جاتے اور موسم بہتر ہو جاتا ہے
پھر منجیاں باہر صحن میں لگا کے فرشی پنکھا چلا لیتے ہیں
گرمیاں ایسے ہی گزر جائیں گی
پھر سردیوں میں گیزر سرچ کر لینگے
😜🤣🤪

08/07/2024

*کُمہار مَٹّی سے کُچھ بنا رہا تھا، کہ اُس کی بیوی نے پاس آکر پُوچھا، کیا کر رہے ہو،*

کمہار بولا حُقَّہ کی چِلَم بنا رہا ہُوں،
آج کل بہت بِک رہی ہے،
کمائی اچھی ہو جائے گی،

بیوی نے جواب دیا کہ
زِندگی کا مقصد صِرف کمائی کا ذریعہ ہی تَو نہیں،
کُچھ اور بھی ہے،
تُم میری مانو،

آج صُراحی (گھڑا) بناؤ،
گرمی ہے،
وہ بھی خُوب بِکے گی،
مگر!
ساتھ ساتھ لوگوں کی پیاس بُجھانے کے کام بھی آئے گی،

کمہار نے کُچھ سوچا،
اور مَٹّی کو نئے رُوپ میں ڈھالنا شروع کیا،
تَو اچانک مَٹّی نے پُوچھا،
یہ کیا کر رہے ہو،
میرا رُوپ بدل دیا،
کیوں؟

کمہار نے جواب دیا،
میری سوچ بدل گئی ہے،
پہلے تُمہارے پَیٹ میں آگ بھر رہا تھا،
اب پانی بھرے گا،
*اور مَخلُوقِ خُدا نفع حاصل کرے گی،*

مٹی بولی،
تُمہاری تَو صِرف سوچ بدلی ہے،
میری تَو زِندگی بدل گئی ھے،
مَیں تکلیف سے نِکل کر آسانی میں آگئی ہوں،

*آپ سوچ بدلئے زِندگی خُود بَخُود بدل جائے گی۔*

Want your place of worship to be the top-listed Place Of Worship in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Multan
60000