desitib tv
09/03/2026
“اگر آپ کو گیس، بدہضمی یا معدہ خراب رہتا ہے تو روزانہ سونف استعمال کریں اور حیران کن فرق دیکھیں!”
🌿 سونف کے حیران کن فوائد – معدہ، گیس اور صحت کے لیے قدرتی نعمت
Fennel (سونف) ایک خوشبودار بیج ہے جو صدیوں سے ہاضمہ بہتر بنانے اور مختلف صحت کے مسائل میں استعمال ہوتا رہا ہے۔ اس میں فائبر، وٹامن C، پوٹاشیم اور طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو جسم کے لیے مفید ہیں۔
🌟 سونف کے اہم فوائد
1️⃣ معدہ اور ہاضمہ بہتر بناتی ہے
سونف ہاضمہ کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے اور کھانے کے بعد گیس اور اپھارہ کم کرنے میں معاون ہو سکتی ہے۔
2️⃣ گیس اور اپھارہ کم کرتی ہے
سونف میں موجود قدرتی مرکبات آنتوں کے پٹھوں کو آرام دیتے ہیں جس سے بدہضمی اور گیس میں کمی آ سکتی ہے۔
3️⃣ سانس کی بدبو کم کرنے میں مدد
کھانے کے بعد سونف چبانے سے منہ کی بدبو کم ہو سکتی ہے اور منہ تازہ محسوس ہوتا ہے۔
4️⃣ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور
سونف میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو جسم کو نقصان دہ فری ریڈیکلز سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔
5️⃣ دل کی صحت کے لیے مفید
سونف میں موجود فائبر اور پوٹاشیم دل کی صحت برقرار رکھنے میں مددگار ہو سکتے ہیں۔
🥄 سونف استعمال کرنے کے طریقے
✔️ کھانے کے بعد آدھا چمچ سونف چبا لیں
✔️ سونف کا قہوہ (چائے) بنا کر پی سکتے ہیں
✔️ سونف کو پانی میں ابال کر سونف کا پانی استعمال کیا جا سکتا ہے
سونف کا قہوہ بنانے کا طریقہ:
1 چمچ سونف
1 کپ پانی
5 منٹ ابالیں اور نیم گرم پی لیں
⚠️ احتیاط:
زیادہ مقدار میں استعمال سے پرہیز کریں اور اگر کوئی بیماری یا دوا استعمال کر رہے ہوں تو ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
27/02/2026
*پیٹ میں کیڑوں کی علامات اور نجات کے طریقے*
پیٹ میں کیڑے ایک عام مرض ہے جو اکثر بچوں میں پائے جاتے ہیں مگر بڑے بھی اس کا شکار ہوسکتے ہیں۔
پاکستان کا موسم پیٹ میں ان کیڑوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرتا ہے اور یہ آلودہ پانی پیینے، بغیر دھوئے پھل یا سبزیاں کھانے اور غیر معیاری مشروب پینے سے انسانی جسم کا حصہ بن سکتے ہیں۔
وجوہات
پیٹ میں کیڑوں کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں جیسے ادھ کچا گوشت کھانا، آلودہ پانی پینا، آلودہ مٹٰ، پانی، فضلہ یا ایسے مواد جسم پر لگ جانا اور صفائی کا خیال نہ رکھنا وغیرہ۔
اس حوالے سے کچھ مخصوص عناصر ان کیڑوں کا شکار ہونے کا خطرہ بڑھاتے ہیں جو کہ درج ذیل ہیں :
عمر : بچے اور بزرگ افراد میں ان کیڑوں کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے جس کی وجہ ان کا کمزور جسمانی مدافعتی نظام ہے۔
ایسے علاقوں میں رہنا جہاں صفائی ستھرائی کا نظام ناقص ہو اور پاکستان میں اس کے عام ہونے کی بڑی وجہ بھی یہی ہے۔
*علامات*
اکثر اس کی علامات اتنی عام ہوتی ہیں کہ لوگ توجہ بھی نہیں دیتے، یا انہیں پہچاننے سے قاصر رہتے ہیں، تاہم عام طور پر درج ذیل علامات نظر آتی ہیں۔
ہر وقت بھوک لگنا۔
جوڑوں کی اکڑن یا سوجن۔
یاداشت کے مسائل۔
سانس کے مسائل۔
خارش، خصوصاً منہ، ناک اور پیٹ کے ارگرد۔
مسوڑوں میں خون۔
جلدی امراض جیسے السر، زخم، چنبل وغیرہ۔
پل پل مزاج بدلنا۔
سردرد۔
کھانے کی خواہش ختم ہوجانا۔
فوڈ الرجی۔
جنک اور میٹھے پکوانوں کی خواہش بڑھ جانا۔
ہر وقت نظام ہاضمہ کے مسائل۔
خون کی کمی۔
*علاج کیا ہے؟*
اگر یہ علامات نظر آئیں تو سب سے پہلے کسی ڈاکٹر سے رجوع کرنا ہی سب سے بہتر حکمت عملی ہے، گھریلو ٹوٹکے بھی اس حوالے سے آزمائے جاسکتے ہیں، مگر ڈاکٹر کو ترجیح دینا زیادہ بہتر ہوتا ہے،
ویسے اس حوالے سے چند گھریلو ٹوٹکے درج ذیل ہیں۔
*تازہ لہسن*
لہسن اس طرح کے کیڑوں کو نکال باہر کرنے کے لیے موثر ترین چیزوں میں سے ایک ہے، اگر لہسن کا ذائقہ کڑوا محسوس ہو تو اس کا عرق نکال لیں یا پیس لیں، ایک ٹکڑے سے آغاز کریں اور بتدریج مقدار بڑھالیں۔
*کھیرے کے بیج*
غذائی نالی سے ٹیپ وارم کو نکالنے کے لیے کھیرے کے بیج بھی موثر ثابت ہوسکتے ہیں، ان بیجوں کا سفوف ان کیڑوں کے انفیکشن سے بچاﺅ اور ٹیپ وارم سے نجات کا کام کرتا ہے۔ ان بیجوں کو پیس لیں اور روزانہ ایک چائے کا چمچ استعمال کریں۔
*لونگ*
لونگ میں موجود اجزاءجراثیم کش خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں جو دوران خون اس کے ذریعے کیڑوں اور ان کے انڈوں کا خاتمہ کرتے ہیں۔
*سیب کا سرکہ*
سیب کا سرکہ معدے میں ہائیڈروجن کا تناسب معمول پر لاتا ہے جبکہ پیٹ کے کیڑوں کو مار کر صحت بحال کرسکتا ہے، اسے استعمال کرنے کے لیے ایک کھانے کا چمچ سیب کا سرکہ ایک گلاس گرم پانی میںملائیں اور پھر اس میں شہد کا اضافہ کرکے پی لیں۔ یہ مشروب روزانہ ایک سے 2 مرتبہ پینا زیادہ جلد نتائج کے حصول میں مدد دے سکتا ہے۔
*ناریل کا تیل*
ایک کھانے کا چمچ خالص ناریل کا تیل پی لیں یا اپنے کھانوں میں شامل کریں ، اس کے علاوہ آپ خشک ناریل بھی کھا کر پیٹ کے کیڑوں کو ختم کرنے کا عمل تیز کرسکتے ہیں۔ دن میں ایک بار اس تیل یا ناریل کا استعمال کرنا حالت میں جلد بہتری لاتا ہے۔
*کیسٹر آئل*
ایک کھانے کا چمچ خالص کیسٹر آئل ایک کپ گرم پانی میں مکس کریں اور آرام آرام سے پی لیں۔ یہ مشروب چند دن تک روزانہ پینا پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے میں مدد دے سکتا ہے، کیونکہ کیسٹر آئل جلاب کش خصوصیات رکھتا ہے جو کہ زہریلے مواد اور کیڑوں کو آنتوں سے نکلنے پر مجبور کردیتا ہے۔
*ہلدی*
ایک چائے کا چمچ ہلدی پاﺅڈر ایک گلاس گرم دودھ میں ملائیں، اسے اچھی طرح مکس کریں اور پھر پی لیں۔ اس مشروب کو روزانہ ایک یا 2 بار چند دن تک استعمال کریں، ہلدی میں موجود اجزا پیٹ کے کیڑوں کو جسم سے نکالنے میں مدد دیتے ہیں۔
*پپیتا*
پپیتے کے بیج بھی پیٹ کے کیڑوں سے نجات کے لیے فائدہ مند ہیں جو کہ نظام ہاضمہ بھی بہتر کرتے ہیں۔ ان کو استعمال کرنے کے لیے ایک کھانے کا چمچ پپیتے کے بیج، آدھا کپ پپیتا اور ایک کپ ناریل کا دودھ لیں۔ ان سب چیزوں کو بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں اور اس مکسچر کو استعمال کرلیں
*ادرک*
ادرک نظام ہاضمہ کے لیے بہترین مانا جاتا ہے اور یہ پیٹ کے کیڑوں جیسے راﺅنڈ وارمز اور دیگر کا بھی خاتمہ کرنے میں مدد دے سکتا ہے، اس کے لیے ایک سے 2 انچ کدوکش ادرک لیں اور اسے ایک کپ پانی میں ڈال دیں، اس کے بعد اسے برتن میں ڈال کر 5 منٹ تک ابالیں۔ اس کے بعد چھان کر کچھ ٹھنڈا ہونے دیں اور نیم گرم پی لیں۔ یہ مشروب دن میں 3 سے 4 بار پینا عادت بنائیں۔
*دار چینی*
دار چینی آنتوں کا درجہ حرارت بڑھا کر ان کیڑوں کے لیے زندہ رہنا مشکل بنادیتی ہے، یہ نظام ہاضمہ بہتر بناکر بھی ان کیڑوں کے اخراج کو آسان بناتی ہے۔ آدھا چائے کا چمچ دارچینی کا پاﺅڈر ایک گلاس گرم پانی میں اچھی طرح مکس کریں، ذائقے کے لیے شہد کا اضافہ بھی کرسکتے ہیں اور اس پی لیں۔ اسے کچھ دن تک روزانہ کم از کم 3 بار پینا عادت بنانا اس مسئلے سے نجات میں مدد دے سکتا ہے۔
پوسٹ اچھی لگے تو دوستوں کے ساتھ شئیر کریں
اور
مزید ایسی ہی معلوماتی پوسٹس کیلئے دیسی طب ٹیوی کو فالو کرلیں
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Gulgast Colony
Islamabad
60700