DRH News
15/03/2026
دنیاپور روڈ چاون والا پر بدترین ٹریفک جام، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
دنیاپور روڈ کے علاقے چاون والا میں شدید ٹریفک جام روز کا معمول بن گیا ہے۔ سڑک کے دونوں اطراف ایک فیکٹری کے سامنے درجنوں ٹرک کھڑے ہونے کے باعث آمدورفت بری طرح متاثر ہو رہی ہے
مقامی ذرائع کے مطابق اڈا چاون والا کے قریب روڈ کے دونوں جانب تقریباً 50 ٹرک کھڑے ہیں جنہوں نے سڑک کو انتہائی تنگ کر دیا ہے۔ صورتحال اس قدر خراب ہو چکی ہے کہ ایک گاڑی کا گزرنا بھی مشکل ہو گیا ہے
ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے باعث گاڑیوں کی تقریباً 2 کلومیٹر تک لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں جس سے شہریوں کو شدید پریشانی اور اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
عوامی حلقوں نے ملتان ٹریفک پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ روڈ کے دونوں اطراف کھڑے ٹرکوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور ٹریفک کی روانی کو بحال کیا جائے تاکہ شہریوں کو اس مستقل مسئلے سے نجات مل سکے۔
وقار ہنجرا
ڈی آر ایچ نیوز
DRH News
17/02/2026
دنیاپور روڈ و گردونواح کے علاقوں مخدوم رشید، بستی ملوک میں جعلی سروے کے نام پر شہریوں سے رقم بٹورنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا
پولیس تھانہ بستی ملوک اور سپیشل برانچ (انٹیلیجنس ونگ) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے موضع ترگڑھ اور گرد و نواح میں کارروائی کی۔ ملزم خواتین کو سرکاری سروے کا جھانسہ دے کر فی خاتون 500 روپے وصول کرتا تھا اور ان کے انگوٹھے ایک مشکوک ڈیوائس پر لگواتا تھا
ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزم کی شناخت محمد یسین آرائیں کے نام سے ہوئی ہے۔ تاہم جس ڈیوائس پر انگوٹھے لگوائے جا رہے تھے، وہ ایک نامعلوم ساتھی لے کر فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے
پولیس کے مطابق اس گھناؤنے فعل میں ملوث دیگر افراد کو بھی جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا جبکہ متاثرہ خواتین سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں
متاثرہ شہری فوری طور پر تھانہ بستی ملوک میں درخواست جمع کروائیں تاکہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
رپورٹ: وقار ہنجرا
ڈی آر ایچ نیوز
DRH News
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
News
Multan