Right Way Digital Exchange

Right Way Digital Exchange

Share

Photos from Right Way Digital Exchange's post 30/05/2024

صاحبزادہ سلطان صاحب کی عقیدہ ختم نبوت ، ناموس رسالت اور اسلاموفوبیا کے تدارک کیلئے خدمات
حصہ دوم

صاحبزادہ سلطان صاحب کی زیر سرپرستی شائع ہونے والا ماہنامہ مرآۃ العارفین انٹرنیشنل جوکہ پاکستان کا واحد جریدہ ہے جسکی ہر ماہ ایک لاکھ سے زائد ہارڈ کاپیز پرنٹ ہوتی ہیں اور پاکستان کا سب سے زیادہ پڑھا جانے والا میگزین ہے۔ جریدہ میں شامل کوئی ایک لفظ بھی ایسا نہیں ہے جو بغیر تحقیق کے شائع ہوا ہو ، بلکہ ہر ایک سطر کی تصدیق کیلئے ریفرینسز شامل کیئے گئے ہیں۔
اس میگزین میں خصوصی شمارہ بعنوان ختم نبوت نمبر سمیت بے شمار مضامین ختم نبوت و ناموس رسالت کے اہم مسئلہ پر مستند حوالوں کے ساتھ شائع ہو چکے ہیں۔ یہ سب تحقیقی کام صاحبزادہ سلطان صاحب کی زیر سرپرستی سر انجام پا رہے ہیں۔

چند لنکس آپکی آسانی کیلئے اٹیچ کیئے گئے ہیں

تحفظ ناموسِ رسالت ﷺ (قرآن وسنت اور اقوالِ ائمہ کی روشنی میں)
https://www.mirrat.com/category/57

گستاخانِ رسولﷺ کے عبرت ناک انجام
https://www.mirrat.com/article/57/993

اسلامی تعاون تنظیم OIC کا 48 واں اجلاس
https://www.mirrat.com/article/11/1177

نبوت کے جھوٹے دعویدار اور ان کا انجام
https://www.mirrat.com/article/78/1095

عقیدہ ختم نبوت کی فضیلت و اہمیت : احادیث مبارکہ کی روشنی میں
https://www.mirrat.com/article/78/1096

عقیدہ ختمِ نبوت اور فتنہ قادنیت
https://www.mirrat.com/article/78/1094

عقیدہ ختم نبوت : تعلیمات حضرت سلطان باھوؒ کی روشنی میں
https://www.mirrat.com/article/78/1093

ردِّقادنیّت پر امام اہلسنت کی کُتب و رسائل
https://www.mirrat.com/article/78/1092

28/05/2024
25/05/2024

صاحبزادہ سلطان محمد علی کی عالم اسلام اور پاکستان کیلیے کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

شاید آپکو نہ معلوم ہو۔۔۔
۔۔
صاحبزادہ صاحب اسلامک تھنک ٹینک " مسلم انسٹیٹیوٹ کے بانی بھی ہیں جس انسٹیوٹ میں تمام مسلم ممالک کو درپیش مسائل پر ڈیبیٹس اور کانفرسز کا انعقاد کیا جاتا ہے ، خواہ وہ مسئلہ کشمیر پر ہو ، فلسطین پر ہو یا برما پر ، گستاخی رسول ﷺ کا معاملہ ہو یا اسلاموفوبیا کا ۔۔۔ فلسفہ و فکر کو فروغ دیا جاتا ہے خواہ وہ اقبال سے متعلق ہو یا رومی سے متعلق ۔۔
اسے دنیا کی سب سے بڑی اقبال کانفرنس کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔۔ نیشنل و انٹرنیشنل رومی و سلطان باہو کانفرنس کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔۔
۔
صاحبزادہ صاحب ایک عظیم دینی و روحانی جماعت " اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین" کے سرپرست ہیں جس کے دفاتر پورے پاکستان میں قائم ہیں جہاں سے اصلاح و تحقیق کا عظیم کام سر انجام دیا جارہا ہے ۔۔ پاکستان بھر میں۔ میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی سالانہ 50 کے قریب محافل کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے ۔۔

صاحبزادہ صاحب پاکستان میں شائع ہونے والے سب سے بڑے اسلامی جریدے " ماہنامہ مراۃ العارفین " کے بھی سرپرست ہیں جس میں ہر ماہ حالاتِ حاضرہ اور اسلامی تعلیمات پر مختلف مضامین شائع کر کے عوام الناس تک پہنچائے جاتے ہیں
۔
دینی تعیلم کے فروغ کے لیے صاحبزادہ صاحب " مدرسہ غوثیہ عزیزیہ انوار حق باہو سلطان " کے بھی سرپرست ہیں جہاں مستقل طور حفظ قرآن، دورہ حدیث ، درس نظامی اور دیگر دینی علوم پر تعلیم دی جاتی ہے جس کی مین برانچ دربار سلطان باہو اور دیگر برانچز مختلف اضلاع میں ہیں
۔
دنیاوی و جدید تعلیم کے صاحبزادہ صاحب " ایس بی گرائمر سکول " کی سرپرستی فرما رہے ہیں جہاں بچوں کو اے لیول ، او لیول جیسی جدید تعلیم سے آراستہ کیا جاتا ہے اسکی بھی مین برانچ دربار پر اور دیگر برانچز کئی شہروں میں موجود ہیں
۔
اسکے علاؤہ سیلاب ہو ، کرونا ہو یا تھر میں پانی کے مسائل ٹیم سطان بڑھ چڑھ کر اپنی خدمات کو سرانجام دے رہا ہوتا ہے ۔۔۔

Photos from Right Way Digital Exchange's post 24/05/2024

بد قسمتی سے بہت سارے احباب “ کاپی پیسٹ “ کی عادت کا شکاُر ہیں ۔ چاہے کسی کی تعریف ہو یا تنقید بلا تحقیق کاپی پیسٹ شروع کر دیتے ہیں۔ اسکی بہت زندہ مثال صاحبزادہ سلطان محمد علی صاحب سے متعلق ایک پوسٹ جو بلا تحقیق سوشل میڈیا پر شیئر ہو رہی تھی۔ اختلاف اور مثبت تنقید ایک خوبصورت عمل ہے جو علم کے اضافے کا باعث ہے ۔ مذہبی ، مسلکی اختلاف کوئی نئی چیز تو ہے نہیں ، لیکن محض دیکھا دیکھی کسی کی ذات کے بارے میں جو دل میں آئے کہہ دینا غیر اخلاقی بات ہے ۔
سلطان محمد علی صاحب ایک خوبصورت و خوب سیرت انسان ہیں ۔ آپ ایک نہایت اعلیٰ درجے کے منتظم ، جسکی جھلک ہمیشہ آپ کے تربیت یافتہ لوگوں میں نظر آئی۔ آپ کی زیر سرپرستی کوئی بھی تقریب ، چاہے نیزہ بازی کا مقابلہ ہو ، چاہے جیپ ریلی ہو ، یا پھر دعوت و تبلیغ کی تقریب ہو ، اس میں حسنِ انتظام کی نظیر کہیں اور نظر نہیں آئے گی آپ نے ہمیشہ پاکستان کی عزت کو ملحوظ رکھا اور عالمی سطح پر پاکستان کی شان بڑھائی آپ انتہائی محب وطن شہری ہیں ہمیشہ اپنی ذات کو پیچھے کر کے پاکستان کا نام لیا پاکستان کے پرچم کی سر بلندی کی بات کی۔ جب سے آپ نے پاکستان نیزہ بازی فیڈریشن کے صدر کی حیثیت سے عُہدہ سنبھالا اس ادارے نے پاکستان کے پرچم کو عالمی سطح پر بلند کیا۔ جیپ ریلی، نیزہ بازی میں بہت سی نئی جہتیں روشناس کروائیں ہر سطح پر میرٹ کو سامنے رکھ کر قابل نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی چاہے کھیل کا میدان ہو تعلیم کا میدان ہو علمی وفکری نشستیں ہو مدارس ہو یا پھر سکول ہوں آپ نے ہر شعبہ میں جدت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے عظیم کاوشیں کیں آج کے اس پر فتن دور میں آپ کی تحریک اور آپ کے ساتھ پڑھے لکھے نوجوانوں کی لاکھوں میں تعداد دیکھنے کو ملے گی اسکی وجہ آپ کی عاجزی اخلاق نظم وضبط اور جدید زمانے کے مطابق دین کی تعلیم کے ساتھ ساتھ دور حاضر میں اسلام دشمن عناصر سے مقابلے کے لئے جدید دنیاوی تعلیم کے حصول کو اہمیت ہے۔ آپ نہایت اعلیٰ اقدار کے حامل ہیں۔ انتہائی مہمان نواز اور شفیق انسان ہیں۔ انتہائی ملنسار ، اور خوش اخلاقی آپ کا خاصہ ہے۔ آپ نے روائتی پیری مریدی کو ترک کرتے ہوئے اپنے اسلاف کی تعلیمات کو عملی طور پر فروغ دیا توحید کے پرچار اور عشق مصطفےٰ صلی علیہ وآلہ وسلم کے لئے ملک بھر میں انتہائی منظم اور عظیم اجتماعات کا انعقاد کروا کر خود انکی صدارت فرماتے ہیں ان اجتماعات میں آپکو نظم و ضبط کی نظیر کہیں اور نظر نہیں آئے گی۔ آپ نے کبھی اپنی ذات کے لئے "میں" کا لفظ استعمال نہیں کیا ہمیشہ اپنے لئے عاجز کا لفظ استعمال فرماتے جب کسی سے ملتے ہیں تو اس قدر عاجزی پیار اپنائیت گویا ملنے والے یہی سمجھتا ہے کہ آپ صرف مجھ سے ہی محبت کرتے ہیں اور پھر پہلی ملاقات کے بعد آپ سے دوبارہ ملنے کے لئے بیتاب رہتا ہے۔ نظم و ضبط عاجزی انکساری اس قدر کے اپنے عقیدت مندوں اور تحریکی ساتھیوں اور اپنی اولاد میں کوئی فرق نہیں اپنے سے بڑوں اور اپنے سے چھوٹوں کو ہمیشہ آپ کر کے پکارتے ہیں۔ پاکستان کے لئے دین اسلام کی سر بلندی کے لئے چاہے وہ کوئی بھی میدان ہو اگر ہر شعبہ پر بات کی جائے تو کئی کتب لکھنی پڑھ جائیں۔ آپ پاکستان کا فخر ہیں اسلام کا فخر ہیں انشاء اللہ آپ کی قیادت میں جاری تمام شعبہ جات دن بدن عروج کی طرف ہیں اور یہ وہ عروج ہے جسے زوال نہیں۔

*خدا کرے میری ارض پاک پر اترے*
*وہ فصل گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو*

اور یہی وہ فصلِ گل ہے جسے ہمیشہ عروج ملے گا جس کے بعد زوال نہ ہو گا۔

*یہاں جو پھول کھلے وہ کھلا رہے صدیوں*
*یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو*

سلطان محمد علی صاحب نے مختلف شعبہ جات کے جو پھول کھلا ئے ہیں و صدیوں کھلے رہیں گے اور آئندہ نسلیں ان پھلوں کی مہک سے مستفید ہوں گی۔
اور یہاں خزاں نہیں آئے گی یہ تازگی اور خوشبو تا قیامت رہے گی۔

Want your business to be the top-listed Finance Company in Model Town?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Model Town
54700