Indus Digital

Indus Digital

Share

14/04/2026

سندھ میں رواں کے پہلے تین مہینوں کے دوران ایچ آئی وی کے 894 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں 329 بچے بھی شامل ہیں.

تفصیلات کے مطابق حالیہ اعداد و شمار نے صحت عامہ کے سنگین خدشات کو جنم دیا اور صوبے بھر میں انفیکشن کی روک تھام اور کنٹرول میں مسلسل کمی کو اجاگر کیا ہے
نئے رپورٹ ہونے والے کیسز میں 332 مرد، 204 خواتین، 29 خواجہ سرا اور 14 سال سے کم عمر کے 329 بچے شامل ہیں۔

ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی تعداد صحت کی دیکھ بھال کے تحفظ اور ریگولیٹری نگرانی میں نظامی کمزوریوں کی عکاسی کرتی ہے، خاص طور پر کراچی جیسے بڑے شہری مراکز میں۔

جنوری 2026 میں ایچ آئی وی کے 294 نئے انفیکشن ریکارڈ کیے گئے، اس کے بعد فروری میں 324 اور مارچ میں 276 کیسز ریکارڈ کیے گئے.

13/04/2026

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کے نتیجے میں ایران اور امریکہ کے درمیان 47 سال بعد اعلیٰ ترین سطح پر براہِ راست مذاکرات ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں ہونے والی اس بیٹھک میں دونوں ممالک کے وفود نے پاکستان کی دعوت پر 21 گھنٹے تک آمنے سامنے بیٹھ کر بات چیت کی، جس کی بدولت خطے میں سیز فائر تاحال قائم ہے۔ وزیراعظم نے اس اہم کامیابی کا سہرا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی انتھک کوششوں کے سر باندھتے ہوئے انہیں خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کا یہ کردار تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر، بشمول جاپانی وزیراعظم، پاکستان کے اس مصالحانہ کردار کو بھرپور طریقے سے سراہا جا رہا ہے اور پاکستان خطے میں پائیدار امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Mithi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


Mithi