Consumer Protection Council Swat

Consumer Protection Council Swat

Share

16/04/2026

حق کی فتح

وفاقی آئینی عدالت نے وراثتی حقوق کے حوالے سے ایک بڑا اور تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے قبل از وفات بیٹی کے ورثاء (inherits)کا حق تسلیم کر لیا ہے جس سے دہائیوں پرانی ناانصافی کا ازالہ ممکن ہو سکے گا۔

چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل وفاقی آئینی عدالت کے بینچ نے سی پی ایل اے نمبر 3378 آف 2022 میں یہ اہم فیصلہ جاری کیا جو موضع دھونکل تحصیل وزیرآباد میں اراضی کی تقسیم سے متعلق تھا۔

مقدمہ ایک بیٹی سردار بیگم کے گرد گھومتا تھا جنہیں سرکاری ریکارڈ میں شامل نہ کیے جانے کی وجہ سے وہ اور ان کی نسلیں کئی دہائیوں تک اپنے جائز قانونی حق سے محروم رہیں۔ سماعت کے دوران جب دیگر ورثاء نے یہ تسلیم کیا کہ سردار بیگم واقعی مرحوم کی حقیقی بیٹی تھیں تو عدالت نے قرار دیا کہ بیٹی کے فوت ہو جانے کے باوجود اس کے قانونی ورثاء اپنی والدہ کے اس حصے کے مکمل حق دار ہیں جو انہیں قانون کے مطابق ملنا تھا۔
عدالت نے ماضی کی کوتاہیوں کو دور کرنے کے لیے مختلف اسکیموں کے تحت پہلے سے تقسیم شدہ جائیداد کا ازسرِ نو جائزہ لینے کا حکم دیا ہے تاکہ ایسی نئی تقسیم کی جا سکے جس میں محروم رہ جانے والے تمام ورثاء کا جائز حصہ شامل ہو۔
اپنے احکامات پر سختی سے عملدرآمد کروانے کے لیے عدالت نے متعلقہ کنسولیڈیشن افسر، پٹواری اور تحصیلدار کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے تاکہ وہ عدالتی احکامات کی تعمیل کو یقینی بنائیں۔ قانونی ماہرین اس فیصلے کو خواتین اور ان کی نسلوں کے وراثتی حقوق کے تحفظ کی جانب ایک عظیم پیش رفت قرار دے رہے ہیں

14/04/2026

سماجی ناانصافی کی بدترین شکل

12/04/2026

کمیسٹری لیب

Want your organization to be the top-listed Non Profit Organization in Mingora?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Mingora
19200

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00