Mardan News
We have the most popular and largest photo gallery of Mardan counting more then 1K+ unique & old pictures. Our main aim is provide local stuff to the visitors whether they are students, artist, photographer or sportsman. Furthermore entertainment section contains Live FM radio and TV channels only for Pashtuns around the globe to listen and watch thier favorite media through internet.
خیبرپختونخوا میں ہولیس اور ایف سی کی جانب سے کریک ڈاؤن جاری۔۔۔ آپ کے خیال میں افغان مہاجرین کو اپنے وطن واپس چلے جانا چاھئیے؟
https://youtu.be/DTehQIPPlAk
رستم میں افغان مہاجرین کے خلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
رستم ( سدھوم ٹائمز ) تحصیل رستم میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس مشترکہ آپریشن میں محکمہ پولیس ، سپیشل برانچ ، ریونیو اور لوکل گورنمنٹ کا عملہ حصہ لے رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں اور متعدد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر تحصیل رستم مجاہد علی کا کہنا ہے کہ یہ مہم قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لئے جاری رہے گی اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
سدھوم ٹائمز نیٹ ورک
https://youtu.be/DTehQIPPlAk
غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کارروائی میں تیزی. ڈیڈ لائن ختم، جیو ٹیگنگ اور فینسنگ کا عمل مکمل
وفاقی حکومت نے پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کارروائی کے نئے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔ دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد، اب بغیر ویزا مقیم ہر افغان شہری کو فوری گرفتار کر کے ملک بدر کیا جائے گا۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی باشندوں کو پناہ دینے یا کرائے پر رہائش فراہم کرنے والے سہولت کاروں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں افغان باشندوں کی جیو ٹیگنگ اور جیو فینسنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس ڈیٹا کی مدد سے گرفتاریوں کے عمل کو تیز کریں۔ وزارت داخلہ کو اب روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کی رپورٹ ارسال کی جائے گی۔
https://youtu.be/DTehQIPPlAk
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Website
Address
Mardan Cantonment