Awaz Pakistan

Awaz Pakistan

Share

06/12/2026

انسانیت کی خدمت کرنے والے ایک عظیم انسان کے ساتھ انصاف کی اپیل
ڈاکٹر محمد صدیق صاحب ایک نہایت شریف، باکردار، مخلص اور انسان دوست شخصیت ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کر رکھا ہے۔ وہ ہمیشہ فلاحی اور سماجی سرگرمیوں میں پیش پیش رہے ہیں اور بے شمار ضرورت مند افراد کی خاموشی سے مدد کرتے رہے ہیں۔
دور دراز علاقوں سے علاج کی غرض سے ایبٹ آباد آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کے لیے کھانے پینے کا انتظام کرنا، مسافروں کے لیے فی سبیل اللہ رہائش کا بندوبست کرنا اور لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہونا ان کی زندگی کا معمول رہا ہے۔ انہوں نے ہمیشہ خدمت کو عبادت سمجھا اور کبھی کسی صلے یا شہرت کے طلبگار نہیں رہے۔
حال ہی میں ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بارے میں معلومات حاصل ہوئیں جن سے شدید تشویش پیدا ہوئی۔ اگر واقعی ان کی قانونی طور پر حاصل کردہ گرینائٹ مائن پر قبضے کی کوشش کی گئی ہے یا انہیں دباؤ، دھمکیوں اور ناانصافی کا سامنا ہے تو یہ نہ صرف ایک فرد بلکہ انصاف اور قانون کی بالادستی کے خلاف بھی ایک افسوسناک عمل ہے۔
ہم ڈاکٹر محمد صدیق صاحب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور ہر جائز، قانونی اور اخلاقی سطح پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ متعلقہ حکومتی ادارے، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس معاملے کا شفاف اور غیر جانبدارانہ جائزہ لیں اور ڈاکٹر صدیق صاحب کو فوری انصاف فراہم کریں۔
ہم یہ بھی اپیل کرتے ہیں کہ متعلقہ قانونی اور انتظامی ادارے ان کے کاروبار اور سرمایہ کاری کے تحفظ کے لیے ضروری رہنمائی اور معاونت فراہم کریں تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنے قانونی کاروبار کو جاری رکھ سکیں۔
قانون اپنا راستہ اختیار کرے، حق دار کو اس کا حق ملے اور کسی بھی قسم کی زیادتی کا ازالہ کیا جائے۔ ایسے مخلص، خدمت گزار اور باکردار افراد معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں، ان کے ساتھ انصاف پورے معاشرے کے مفاد میں ہے۔
اللہ تعالیٰ ڈاکٹر محمد صدیق صاحب کو صحت، عزت اور استقامت عطا فرمائے، انہیں ہر شر اور ناانصافی سے محفوظ رکھے اور انہیں مزید خلوص کے ساتھ انسانیت کی خدمت جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
منجانب
ڈاکٹر ارشد خان و جملہ ٹیم
ملہاڑ ویلفیئر فاؤنڈیشن

Want your business to be the top-listed Media Company in Atlanta?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


Oghi Mansehra
Atlanta, GA
21400