The Rising Stars Academy

The Rising Stars Academy

Share

15/01/2026

🌟 خوشخبری خوشخبری! 🌟

اہلِ علاقہ کے لیے ایک عظیم سہولت
یونائیٹڈ اسکول سسٹم، سیدا زینب کیمپس، ملاکوال
کے تعاون سے

🏥 حسین کلینک کی جانب سے
📅 اتوار، 18 جنوری
⏰ صبح 11 بجے تا دوپہر 3 بجے تک

✨ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے،
جس میں ماہر اور تجربہ کار ڈاکٹرز
آپ کی صحت کا مکمل اور خلوصِ دل سے معائنہ کریں گے۔

💊 تمام مریضوں کے لیے
50٪ ڈسکاؤنٹ پر ادویات اور شوگر ٹیسٹ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔

🤲 اپنی صحت اور اپنے پیاروں کی صحت کے لیے
اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں
اور دوسروں کو بھی اس نیکی کے کام کی خبر دیں۔

📍 مقام: یونائیٹڈ اسکول سسٹم، سیدا زینب کیمپس، ملکوال
رابطہ:
0344-1641996
0341-6710466

صحت سب سے بڑی نعمت ہے 💙

31/12/2025

آلِ نبی ﷺ کے آنگن میں خوشبو سی بکھر آئی
قسمت بھی جھکی، نور کی اک چادر اتر آئی
گیلانی چمن پھر سے مہکنے لگا یارو
غوثیؒ نظرِ لطف سے برکت بھی ادھر آئی
💖💖💖💖💖
الحمدُ للہ ربِّ العرشِ العظیم، والصلاۃ والسلام علیٰ سیدنا محمدٍ المصطفیٰ ﷺ 🤍
خصوصاً یہ امر باعثِ مزید مسرّت و سعادت ہے کہ
سلسلۂ عالیہ گیلانی کے درخشاں چراغ،
حضرت پیر سید آفتاب حسین گیلانی
المعروف حضور رنگیلا بادشاہ سرکار رحمۃ اللہ علیہ
کو اللہ تعالیٰ نے پوتے جیسی عظیم نعمت سے نوازا،
یوں ان کے فیضان، نسبت اور روحانی وراثت کا تسلسل
ایک نئی صبح کے ساتھ جلوہ گر ہوا۔
آلِ نبی ﷺ، شجرۂ طیبۂ اہلِ بیتؓ کی معطر شاخ،
اولادِ علیؓ، وارثِ فیضانِ غوثِ اعظمؒ،
حضرتِ قبلہ پیر سید علی حسنین حیدر گیلانی صاحب
سجادہ نشینِ دربارِ عالیہ بہگام شریف
🩷🩷🩷🩷🩷
کو ربِّ کریم کی بارگاہ سے شہزادۂ نور کی ولادتِ باسعادت پر دل کی اتھاہ گہرائیوں، روح کی سچائی اور قلبی عقیدت کے ساتھ ہزارہا مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔
یہ سعید لمحہ فقط ایک ولادت نہیں بلکہ فیضانِ الٰہی، تسلسلِ نسبتِ مصطفوی ﷺ اور امانتِ اولیاء کا ظہور ہے۔
🩷🩷🩷🩷🩷🩷🩷
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس نو مولودِ مبارک کو
نورِ ایمان کی چادر، عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو،
ذکرِ الٰہی کی لذت، ادبِ اہلِ بیتؓ کی دولت،
اور فقرِ غوثیؒ کی شان عطا فرمائے۔
اسے باطن میں صاحبِ حال، ظاہر میں صاحبِ کمال،
خلق کے لیے سایۂ رحمت اور حق کے لیے علمِ ہدایت بنائے۔
پروردگارِ عالم اسے حضورِ قبلہ کے لیے قلب کا سرور، نظر کی ٹھنڈک اور روح کا سکون بنائے،
اور اس کی ذات سے دربارِ عالیہ بہگام شریف میں
ذکر، فیض، نور اور برکت کے چشمے جاری و ساری رکھے۔
اللہ تعالیٰ اس مبارک گھڑی کو خاندانِ گیلانی، سلسلۂ عالیہ اور تمام اہلِ محبت کے لیے
قبولیت، دوام، رفعتِ درجات اور قربِ الٰہی کا سبب بنائے۔
🩷🩷🩷💖💖💖🩷🩷🩷
آمین یا ربّ العالمین
بجاہِ سیدنا محمد ﷺ
وبحرمتِ اہلِ بیتِ اطہارؓ
وبصدقۂ غوثِ اعظمؒ

31/01/2025

Admission Open 25 26

26/12/2024

With Al Madina Project Malakwal "Education Group" – I just got recognised as one of their top fans! 🎉

Want your school to be the top-listed School/college in Malakwal?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Culinary Team

Attire

Website

Address


Malakwal