Lodhran Today

Lodhran Today

Share

لودھراں ٹوڈے — ضلع لودھراں کا سب سے بڑا سوشل میڈیا نیٹ ورک
📍 ہر لمحہ باخبر رہیں اپنے شہر کی تازہ ترین خبروں سے
📰 مستند، بروقت اور عوامی آواز
📲 ابھی ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaCLdDK5K3zaEUHlZ010

09/06/2026

لودھراں: میراں پور جنگل میں آگ، ریسکیو اور محکمہ جنگلات نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا

لودھراں کے علاقے ملتان روڈ پر جلہ آرائیں کے قریب واقع میراں پور جنگل میں جھاڑیوں اور چند درختوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں جنگل کا تقریباً 8 ایکڑ رقبہ متاثر ہوا۔

ریسکیو کنٹرول روم کے مطابق اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی جہاں جنگل کے دو مختلف مقامات پر آگ لگی ہوئی تھی۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری فائر فائٹنگ آپریشن شروع کیا اور تقریباً 30 منٹ کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر مکمل قابو پا لیا۔

09/06/2026

لودھراں: ہوم ڈپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر لودھراں محمد اشرف نے محرم الحرام کے سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کے آفس میں قائم (ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر)ضلعی کنٹرول روم کو مکمل فنکشنل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈینیشن محمد رمضان خان ضلعی کنٹرول روم کے فوکل پرسن ہونگے، مرکزی کنٹرول کے
0608546571پر معلومات شیئر کی جاسکتی ہیں۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Lodhran?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Lodhran