Yasir Graphics
13/03/2023
Professional Graphic Designer
Our Services
/poster
20/08/2022
میر خان کل تک ایک خاندان کا سربراہ تھا۔ اپنے بچوں کو سیلاب سے بچاتے بچاتے خود مٹی کا مجسمہ بن گیا۔ جانے اس کے بچے و باقی خاندان بہہ گیا، یا بچ گیا۔ ۔ اس جوانمرد کی نعش ایک سو ستر کلومیٹر دور لیہ کے نواح میں مٹی میں دبی ہوئی ملی ۔ ۔ ایسی حالت میں کہ شائد ابھی بھی اپنے بچوں کو پکڑنے کی کوشش میں ہے ۔ ۔ شائد اسکی جان اسی خیال کے ساتھ نکلی ہو گی کہ کاش میں اپنے بچوں کو بچا سکوں۔ ۔
یہ ایک جواں مرگ کی کہانی ہے، اور اسی سینکڑوں کہانیاں جنم لے رہی ہیں، اس مرگ انبوہ سے۔ ۔ انسانیت مر رہی ہے، سسک رہی ہے۔
مگر صاحب اختیار ، ارباب سیاست، اور صحافت، سب گونگے بہرے کھڑے ہیں۔ ۔ منہ موڑ کر ۔ ۔ کہ شائد یہ سب انکے سامنے ہو ہی نہیں رہا۔
آفت اتنی بڑی ہے کہ حکومتی اور فوجی سطح پر کام کیے بغیر المیوں سے نہیں بچا جا سکتا۔ ۔
مگر انسانیت نے دم نہیں توڑا۔ ۔ خیبر پختونخواہ، پنجاب و دیگر جگہوں سے لوگ اپنے اپنے شہروں سے سامان لے کر نکل رہے ہیں۔ ٹرک پہنچ رہے ہیں۔ مگر ابھی بہت کم ہے یہ امداد۔ ۔ ۔ آنے والے دنوں میں شائد ہمیں بہت کچھ کرنے کی ضرورت پڑیگی۔
سوشل میڈیا پر اپنی بساط سے بڑھ کر لوگ کام کرنا شروع ہو گئے ہیں۔ جن میں ایک حصہ میرا آپ کا بھی ہے۔
آئیے ان کوششوں میں شامل ہو جائیں۔
مل جل کر کام کرنے سے شائد اس کوشش میں برکت پڑ جائے۔
نیچے ان دوستوں کے نام اور تعارف ہے جن پر آپ بھروسہ کر سکتے ہیں کہ آپ کے دیے گئے عطیات کسی بےرحم انسانیت سوز کے ہاتھ نہیں لگیں گے اور مستحق ہی تک پہنچیں گے۔
ڈاکٹر فیضان، مسز ڈاکٹر فیضان،
Faizan Ijaz Jatoi
Zaib E Tan
روز اول سے ہماری سوشل میڈیا کی ساتھی، بہن، اور ڈاکٹر فیضان کی مسز نے ڈی جی خان میں امدادی کام شروع کر دیا تھا اور اب ماشااللہ ڈاکٹر فیضان ، اور انکی فیملی کے کئی افراد ساتھ مل کر تمام علاقوں کی کوآرڈی نیشن کا کام شروع کر چکے ہیں۔ جہاں خوراک کی ضرورت ہے وہاں خوراک پہنچا رہے ہیں، جہاں کپڑوں ، راشن، یا خیموں کی ضرورت ہے، وہاں یہ ضروریات پہنچا رہے ہیں۔
انکو عطیات پہنچانے کی تفصیل یہ ہے۔
Mahnoor
MCB Bank Limited
Branch :Chak No.3 Paigah Dera Ghazi KHan branch
Branch Code: 0847
Acc. no : 0688777731002186
Easy paisa account:
Mahnoor
03460006707
Jazz Cash
03234014158
Mahmood Fayaz
افراہیم الطاف
سیلاب کی تباہ کاریوں پر مسلسل رپورٹنگ کرتے ہوئے، اور دور دراز کے علاقوں تک پہنچتے ہوئے افراہیم مسلسل امید کی کرن بنے ہوئے ہیں، ان تمام بےسہارا لوگوں کے لیے جو سیلاب اور بارشوں میں بے آسرا بغیر چھت کھڑے ہیں۔
انکو ڈائریکٹ امدادی رقوم بھیجنے کا طریقہ
Ifraheem Altaf
Easy Paisa
03458572272
JazzCash
03008572272
Bank HBL
IBAN: PK89HABB0004087900555003
Title: Tayyab Amin
04087900555003
Meezan bank
TAYYAB AMIN
96010102841900
ZUHAIB MEHMUD
96010104588675
Muhammad Ibrahim Langah
محمد ابراہیم لنگاہ ، بھی ان دوستوں میں سے ہیں جو مسلسل اپنی کوششوں سے لوگوں کے لیے آسانی فراہم کر رہے ہیں۔ کھانا پکا کر تقسیم کرنے سے لے کر دیگر شہروں سے آنے والی تنظیموں کو مقامی لوگوں سے ملوانے اور امدادی کاروائیوں میں پیش پیش ہیں۔
اپنی تنظیم احساس العباد کے نام سے ، اپنے ممبرز کے ساتھ مصروف کار ہیں۔
ان تک عطیات پہنچانے کے لیے
احساس العباد فاونڈیشن تونسہ
ایزی پیسہ اکاونٹ # 03336463669
مسلم کمرشل بینک
# 0562801051002546
ٹائٹل= محمد ابراہیم
دوستو ، مصیبت بڑی ہے، مگر انسانی حوصلے سے بڑی نہیں۔ یہ وقت سیاست، صحافت، اور حکومت کو کوسنے کا نہیں ہے۔ اگر آپ میں ہمت اور یاداشت باقی رہی تو اگلے الیکشن یا موقعے پر اسکو یاد رکھیے گا، مگر اس وقت اپنے ہم وطنوں کی مدد کیجیے۔ اور اپنی اپنی جگہ پر رہ کر بھی آپ انکی مدد کر سکتے ہیں۔
1۔ عطیات۔ کیش،
فوری راشن خریدنے، کپڑوں کی ضرورت، پلاسٹک چپلوں، جانوروں کا چارہ خریدنے کے لیے تمام ٹیموں کو کیش کی ضرورت ہے۔ آپ کا دیا ہوا پیسہ انکی امید ہے۔
2۔ خیمے، راشن، کپڑے
اگلے مرحلے میں ایک بڑی آبادی بغیر چھت کے کھلے آسمان کے نیچے موجود ہے، جس کے لیے ان تمام چیزوں کی ضرورت ہے۔ اپنے اپنے محلے، علاقے، شہر میں ان چیزوں کا بندوبست کیجیے، اور قریبی ٹرانسپورٹ کی جگہ پر پہنچا دیجیے۔ ہر شہر سے جو صاحب استطاعت اس سلسلے میں کام کریں تو بہت بہتری ہو جائیگی۔
3۔ سوشل میڈیا پر آواز پھیلائیں۔
سوشل میڈیا پر چند ایک افراد کی آواز کافی نہیں۔ یہ بڑا المیہ ہے۔ اس میں ہر چھوٹے بڑے کو حصہ لینے کی ضرورت ہے۔ آپ کے پانچ فالور ہوں، یا پانچ ہزار، یا پچاس ہزار، ۔ ۔ سیلاب کے لیے ان سے اپیل کیجیے۔ اور انکو بھی آگے شئیر کرنے کا کہیے۔ یاد رکھیے، آپ کا شئیر بھی صدقہ جاریہ بن جائیگا اس سلسلے میں۔
4۔ منفی رویوں کو روکیں۔
کوشش کریں کہ سیلاب، اور اس بلا سے پیدا ہونے والی صورتحال سے فائدہ اٹھانے والے بے حس لوگوں کو ایکسپوز کریں، اگر کوئی ایسا بندہ آپکی نظر میں چندہ جمع کرتا نظر آتا ہے جو آپ کو کامل یقین ہے کہ مستحقین تک نہیں پہنچے گا، تو اسکی نشاندہی کریں، یہ بھی صدقہ ہے۔ ۔
اس کے علاوہ جو لوگ اس مصیبت میں علاقائیت، مذہب، زبان، مسلک، یا سیاست کے نام پر نفرت اور تفریق پھیلائیں، انکو بھی کاؤنٹر کریں، اور صرف مثبت جذبے کے ساتھ اپنے ہم وطنوں کی مدد کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
اللہ ہم سب کے لیے زندگی کو آسان فرمائے۔ آمین۔
٭٭ پبلک سروس میسج۔ اپنے نام سے ، یا بغیر نام شئیر کریں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Lodhran
59320