Ddpr Lodhran Ddpr

Ddpr Lodhran Ddpr

Share

22/07/2022

با تسلیمات ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن حکومت پنجاب ضلع لودھراں
ہینڈآوٹ: مورخہ 22 جولائی 2022ء
لودھراں ( ) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لودھراں فرحان مجتبیٰ نے صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی لودھراں کا دورہ۔ انہوں نے پھلوں و سبزیوں کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر فرحان مجتبیٰ نے سبزی و فروٹ منڈی میں سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں، صفائی ستھرائی، عملے کی حاضری کو چیک کیا۔ انہوں نے پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل اور قیمتوں کے تعین کا بھی جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے منڈی میں آنیوالے خریداروں سے بھی مختلف اشیاء کی قیمت اور معیار کے بارے میں دریافت کیا۔ بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر فرحان مجتبیٰ نے عام مارکیٹ کا بھی دورہ کیا اور مختلف دکانوں پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں، معیار اور ریٹ لسٹوں کی موجودگی کو چیک کیا۔

22/07/2022

با تسلیمات ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن حکومت پنجاب ضلع لودھراں
ہینڈآوٹ: مورخہ 22 جولائی 2022
لودھراں ( ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد فراز اعوان نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کے پیش نظر ڈینگی کا پھر سر اٹھانے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے محکمہ صحت اور لائینز ڈیپارٹمنٹس کو الرٹ جاری کرتے ہوئے انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کردی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ضلعی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر لودھراں فرحان مجتبیٰ، اسسٹنٹ کمشنر کہروڑپکا اشرف صالح سمیت محکمہ زراعت، صحت، تعلیم، سوشل ویلفیئر، لوکل گورنمنٹ، میونسپل کارپوریشن اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے۔ اجلاس میں انسداد ڈینگی کیلئے محکمہ ہیلتھ اور دیگر محکموں کی جانب سے کیئے جانے والے اقدامات کا تنقیدی جائز لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد فراز اعوان نے کہا کہ ان ڈور ٹیمیں رہائشی گھروں کے اندر جبکہ آؤٹ ڈور ٹیمیں عوامی مقامات، بس اڈے، زیر تعمیر عمارات،گودام، سٹوریج ہاؤسز ، مشتبہ جگہوں کی سرویلنس کا انجام دیں۔انہوں نے کہاکہ سرکاری و پرائیویٹ تمام سکولوں میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے ویکٹر سرویلینس کی جائے۔اجلا س میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ انٹامالوجسٹ محمد ظفر نے انسداد ڈینگی بارے اُٹھائے جانے والے اقدمات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس کو بتایا گیاکہ انسدادڈینگی کے سلسلے میں ضلع لودھراں کی 73یونین کونسلوں کو کیٹگری کے لحاظ سے تقسیم کیا گیا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ مجموعی طور پر ضلع بھر میں 279 ان ڈور ٹیمیں اور 73 آؤٹ ڈور ٹیمیں سرویلینس کیلئے تعینات کی گئی ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ تحصیل لودھراں میں ڈینگی سرویلینس کیلئے 93 ان ڈور، 28 آؤٹ ڈور، تحصیل کہروڑپکا میں 85 ان ڈور، 23 آؤٹ ڈور جبکہ تحصیل دنیاپور میں 101 ان ڈور اور 22 آؤٹ ڈور ٹیمیں سرویلینس کر رہی ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ انسداد ڈینگی اقدامات کے حوالے سے مجموعی طورپر 2 ہزار 101 ہاٹ سپاٹس کا اندراج عمل میں لایا گیا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ تمام ہاٹ سپاٹس کی کیٹگری کے لحاظ سے درجہء بندی عمل میں لائی گئی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد فراز اعوان نے انسداد ڈینگی کیلئے ان ڈور اور آؤٹ ڈور ہاٹ سپاٹ کی خصوصی مانیٹرنگ اور سرویلنس ٹیموں کے اہداف تفویض کرتے ہوئے کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

22/07/2022

با تسلیمات ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن حکومت پنجاب ضلع لودھراں
ہینڈ آؤٹ: مورخہ 22 جولائی 2022ء
لودھراں ( ) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد نعیم چغتائی کو احکامات جاری کیے ہیں کہ لیمپی سکن یا کسی بھی وجوہات کی بنا سے مرنے والے مویشیوں کو نہروں میں یا کھلے عام نہ پھینکا جائے بلکہ ان کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق مٹی میں دبایا جائے تاکہ تعفن اور ماحولیاتی آلودگی سے بچا جا سکے ۔ انہوں نے محکمہ لائیو اسٹاک کے افسران کو مویشی پال حضرات کو تحفظ ماحول کی اہمیت سے متعلق اہم معلومات اور آگاہی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ مردار جانوروں کا گوشت کھا کر آوارہ کتے انسانوں کو کاٹنے ودیگر نقصان پہنچانے کا باعث بنتے ہیں۔ انہوں نے آوارہ کتوں کی تلفی مہم کی رفتار کو بھی تیز کرنے کی ہدایات کی ہیں۔

Want your organization to be the top-listed Government Service in Lodhran?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Near Children Park
Lodhran

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 16:00