Ehsaas
فقط امام حُسینؑ کو رونا کافی نہیں ہے۔۔۔
" خطرناک ترین چیز جو روز عاشورا مشاہدے سے گزری وہ یہ ہے کہ لوگ امام حُسینؑ کو قتل بھی کر رہے تھے اور رو بھی رہے تھے جس وقت حضرت زینبؑ نے امامؑ کے جسم اطہر پر دل خراش بین کئے تو عمر سعد اور اس کا سارا لشکر بھی وہ بین سن کر رویا "
سوال یہ ہے کہ اس رونے کا کوئی فائدہ ہے ؟ عمر سعد کے رونے کی کتنی اہمیت ہے ؟ شمر ذی الجوشن کے رونے کی کیا حیثیت ہے ؟؟ یہ ایک عبرت کا مقام ہے "
یاد رکھیں ۔۔ امام حُسینؑ کے اہداف و نظریات کی مخالفت یا ان کا قتل امام حُسینؑ کی ہی مخالفت اور قتل ہے ، یزید بھی امام حُسینؑ کے جسم کا نہیں ان کے ہدف و نظرئے کا دشمن تھا ، وہ حُسینؑ کے نظرئے کو ختم کرنا چاہتا تھا اور ان کے ہدف سے خائف تھا "
لہذا ہمیں خدا سے دعا کرنی چاہیے کہ ہمیں ان افراد میں سے قرار نہ دے جو حُسینؑ اور حُسینی ہدف و مقصد کو قتل بھی کرتے ہوں اور روتے بھی ہوں "
" شھید آیت الله باقر الصدر "
اللّٰہ اکبر🌸
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُم🤲🖤
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Lahore