Ataleeq Trainings
09/07/2026
تعارفی نشست
آج ان شاء اللہ !
تعارفی نشست کا لنک اتالیق ٹریننگز کے واٹس ایپ چینل سے حاصل کر سکتے ہیں ۔ چینل کا لنک کمنٹ میں ملاحظہ فرمائیے ۔
29/06/2026
الدعوۃ والقیادۃ پروگرام 2026
ہر دور داعیان دین اور قائدین سے نئے تقاضے کرتا ہے۔
آج علم تک رسائی پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہے، لیکن صرف معلومات کا ہونا کافی نہیں۔ معاشرے کو ایسے افراد درکار ہیں جو علم کے ساتھ حکمت رکھتے ہوں، اختلاف کے باوجود لوگوں کو ساتھ لے کر چلنا جانتے ہوں، تعمیر ذات پر یقین رکھتے ہوں، اور اپنے کردار سے اعتماد پیدا کر سکیں۔
حقیقت یہ ہے کہ مؤثر دعوت اور کامیاب قیادت اعلی کردار، بصیرت، تعمیرِ ذات اور مسلسل تربیت سے جنم لیتی ہے۔
اسی احساس کے تحت "الدعوۃ والقیادۃ پروگرام" ترتیب دیا گیا ہے۔
یہ صرف ایک پروگرام نہیں، بلکہ اپنی ذات، دعوت اور قیادت کو نئے زاویے سے دیکھنے، سمجھنے اور سنوارنے کا ایک منظم تربیتی سفر ہے۔
چھ ماہ پر مشتمل اس پروگرام میں تعمیرِ ذات، فکری تشکیل، نظم و ضبط، مؤثر تعلقات، فنِ قیادت، عصر حاضرمیں دعوتی اسالیب، حکمت و بصیرت، آدابِ اختلاف اور عملی تربیت جیسے موضوعات پر اس انداز سے کام کیا جائے گا کہ شرکاء اپنی ذاتی، دعوتی اور تنظیمی زندگی میں زیادہ مؤثر کردار ادا کر سکیں۔
حضرت مولانا الشیخ جہانگیر محمود صاحب کی سرپرستی اور مولانا حماد عباسی صاحب و مولانا وقاص سعید صاحب کی تربیتی رہنمائی میں یہ پروگرام ان افراد کے لیے ایک منفرد موقع ہے جو خود کو صرف بہتر نہیں، بلکہ امت کے لیے زیادہ مؤثر بنانا چاہتے ہیں۔
مؤثر داعی اور کامیاب قائد اتفاقاً پیدا نہیں ہوتے؛ وہ مسلسل علم، تربیت، محاسبہ اور عملی جدوجہد کے ذریعے تیار ہوتے ہیں۔
اگر آپ بھی اپنی شخصیت میں پختگی، اپنی دعوت میں اثر اور اپنی قیادت میں بصیرت پیدا کرنا چاہتے ہیں تو اس تربیتی سفر کا حصہ بنیں۔
رجسٹریشن کی آخری تاریخ: 05 جولائی 2026
کلاسز کا آغاز: 09 جولائی 2026
رجسٹریشن کےلیے درج ذیل لنک پر کلک کریں
https://forms.gle/RbcPxehzUfJcFKk97
11/05/2026
جامعہ صدیقیہ فیز 2 کراچی میں معلمین اور منتظمین کےلیے تربیتی نشست
استاد بطور مربی || مولانا حماد عباسی صاحب
تعلیم محض معلومات کی منتقلی کا نام نہیں بلکہ کردار سازی، شخصیت کی تعمیر اور اقدار کی آبیاری کا عمل ہے۔ ایک کامیاب استاد صرف پڑھانے والا نہیں بلکہ ایک مربی ہوتا ہے، جو طلبہ کی ذہنی، اخلاقی، روحانی اور عملی تربیت کا شعور رکھتا ہے۔ اس تربیتی نشست میں اس تصور کو واضح کیا گیا کہ استاد کس طرح محض “معلم” کے دائرے سے آگے بڑھ کر طلبہ کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ بن سکتا ہے۔
اس سیشن میں استاد کے تربیتی کردار، طلبہ کی نفسیات کو سمجھنے، مؤثر تعلق سازی، کردار سازی، دینی و اخلاقی اقدار کی منتقلی، اور سیرتِ نبوی ﷺ کی روشنی میں تربیت کے عملی اصولوں پر گفتگو کی گئی، تاکہ استاد اپنی کلاس، ادارے اور معاشرے میں ایک مؤثر مربی کا کردار ادا کر سکے۔
10/05/2026
علماء کرام، مدرسین وتخصصات کے شرکاء کے لئے تربیتی نشست
موضوع:تعمیرِ شخصیت
مقرر: مولانا حماد عباسی صاحب (پروجیکٹ لیڈر اتالیق ٹریننگز)
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the school
Website
Address
Lahore
54810
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |
| Saturday | 09:00 - 17:00 |