Sahiwal Ki DUNYA
07/03/2026
لاہور: وکیل کی درخواست پر ڈولفن سکواڈ کے اہلکاروں کے خلاف دفعہ 155 -C
کے تحت مقدمہ درج https://humshehri.pk/67601/
لاہور: وکیل کی درخواست پر ڈولفن سکواڈ کے اہلکاروں کے خلاف دفعہ 155 -C کے تحت مقدمہ درج لاہور(ہم شہری) میں ایک وکیل کی جانب سے ڈولفن سکواڈ کے اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے دفعہ 155 -C کے تحت مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق مدعی وکیل نے مؤ...
07/03/2026
محترم جناب ڈپٹی کمشنر ساہیوال
ساہیوال: تحصیل آفس اور اراضی ریکارڈ سنٹر میں مبینہ طور پر ٹاؤٹ مافیا کی سرگرمیاں ایک بار پھر بڑھنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق عباس نامی شخص، تحصیلدار کا قریبی ساتھی ہے، مبینہ طور پر تحصیل آفس اور اراضی ریکارڈ سنٹر میں اثر و رسوخ قائم کیے ہوئے ہے۔اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس نے بعض سرکاری ملازمین کو اپنے دباؤ میں لے رکھا ہے اور مبینہ طور پر انہی کے ذریعے لوگوں کے ناجائز کام کروائے جاتے ہیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس عمل کے بدلے بھاری رشوت وصول کی جاتی ہے جبکہ سرکاری عملہ بھی اس صورتحال سے پریشان بتایا جاتا ہے۔ سابق ڈپٹی کمشنر زمان وٹو کے دور میں مذکورہ شخص کا تحصیل آفس میں داخلہ بند کر دیا گیا تھا، تاہم ان کے تبادلے کے بعد وہ دوبارہ متحرک ہو گیا اور مبینہ طور پر اپنی سرگرمیاں شروع کر دیں۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماضی میں ایک متنازع رجسٹری کے معاملے پر سابق تحصیلدار رفیق احمد مغل کے خلاف انکوائری بھی ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں انہیں سزا کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ مبینہ ٹاؤٹ ہونے کے باعث عباس نامی شخص قانونی گرفت سے بچ گیا۔کچھ حلقوں کی جانب سے یہ الزام بھی عائد کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ شخص مبینہ طور پر بعض غنڈہ عناصر کو ساتھ ملا کر صحافیوں کو دباؤ میں لانے اور کرپشن کو بے نقاب ہونے سے روکنے کی کوشش کرتا ہے۔شہریوں اور صحافتی حلقوں نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل آفس اور اراضی ریکارڈ سنٹر میں مبینہ ٹاؤٹ مافیا کے خلاف فوری تحقیقات کر کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور سرکاری دفاتر کو ٹاؤٹ کلچر سے پاک کیا جائے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Telephone
Address
Lahore Press Club Shila Hill
Lahore
54000