Learning point
1. رزق حرام کا ایک نوالہ کم از کم تین نسلیں خراب کرتا ہے.
2.دعا کرنا تمھارا پیسہ ڈاکٹروں اور حکیموں پہ نہ اٹھے بلکہ دوستوں اور مہمانوں پہ اٹھے.
3.جس کا دستر خوان آباد ہے اسکی زندگی آباد ہے.
Three Rules of Selecting Your Career.
1. Interest
2. Capacity
3. Oppurtunity
01/03/2021
پاکستان کی ایک بیٹی کی سائنسی میدان میں پیشرفت:
فیصل آباد کی آئی ٹی کی سٹوڈنٹ شانزہ منیر نے ایسے جوتے ایجاد کیے ہیں جن کے آگے سینسر اور کیمرہ لگا ہوا ہے جو کہ خاص طور پر نابینا افراد کو مدد دینے کے لیے تیار کیے گئے ہیں.
ان جوتوں کی خاص بات یہ ہے کہ نابینا افراد جب ان کو پہن کر چلیں گے تو یہ جوتے پہلے سے ان کو آگے آنے والی رکاوٹ کے بارے میں مطلع کردیں گے اور الارم اور وائبریٹر ان میں لگائے گئے ہیں جو کہ ریچارج ایبل بیٹری پر چلتے ہیں
جوتوں کی لاگت 12000 روپے ہے جو کہ حکومتی تعاون کے بعد یقیناََ اس سے بہت کم ہو جائے گی
آئیے شانزہ کی اس ایجاد پر اسے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں.
28/02/2021
*نصیب اپنا اپنا*
میں کل فرنیچر والی دکان پر گیا کچھ صوفہ اور بیڈ سیٹ پسند آئے تو سوچا تصویر لے لیتا ھُوں گھر والوں کو دِکھانے کے واسطے تصویر لینے لگا تو دکاندار غصہ ھو گیا اور منع کر دیا، وہاں سے نکلا اور جس بھی فرنیچر والے کے پاس گیا اُس نے ایسا ھی کِیا میرے ساتھ ایسا ھی پہلے ایک دفعہ کپڑے کے بوتیک پر بھی ھُوا تھا کہ جس بھی بوتیک پر گیا اُنہوں نے کپڑوں کی تصاویر لینے سے منع کر دیا میں نے فرنیچر والے سے وجہ پوچھی تو کہنے لگا لوگ ڈیزائن چوری کر لیتے ہیں...کہنے لگا میں پہلے سنیار کا کام بھی کرتا رھا ھُوں اور جب کبھی ہم اپنے اُستاد سے مِلنے جاتے تھے تو وہ اپنا کام بند کر کے چُھپا لیتے تھے تا کہ ہم دیکھ کے اُس کا ڈیزائن چوری نہ کر لیں یہی دنیا کا دستور ھے جناب مجھے اِس پر ایک واقعہ یاد آ گیا اور میں نے فرنیچر والے کو سُنایا.
میاں چنوں شہر میں خوشی برفی والا بہت مشہور ھے بہت دُور دُور سے لوگ اُس کی برفی لینے آتے ہیں کیونکہ اُس کی برفی میں ذائقہ ھی ایسا ھے کہ میٹھے سے نفرت کرنے والا بھی بہت شوق سے اُس کی برفی کھاتا ھے ایک دفعہ لاہور میں کسی شادی پر امریکہ سے کچھ لوگ آئے ھُوئے تھے وہ تھے تو پاکستانی لاہوری لیکن بعد میں امریکہ شفٹ ھو گئے تھے تو وہاں شادی پر کوئی بندہ خوشی کی برفی لے گیا. امریکی مہمانوں نے جب برفی کھائی تو حیران رہ گئے، کہتے ایسا ذائقہ ہم نے آج تک نہیں چکھا کسی مٹھائی کا.. وہ خوشی کی برفی کے ایسے دیوانے ھُوئے کہ مزید برفی لینے اس کے شہر پہنچ گئے لیکن معلوم پڑا کہ برفی ختم ھو گئی کیونکہ فجر کی نماز کے بعد سے صبح آٹھ نو بجے تک اُس کی جتنی بھی سات آٹھ من برفی ھوتی تھی ساری بِک جاتی تھی اور شام بھی عصر سے عشاء تک یہی حال ھوتا تھا...وہ امریکی اِتنی زیادہ آمدن دیکھ کر حیران ھو گئے اور خوشی سے کہنے لگے ہمیں اپنی برفی کی ریسیپی دے دو ہم بھی واپس امریکہ جا کے مٹھائی کا کاروبار کریں گے وہاں بہت چلے گی تمہاری برفی گورے بہت پسند کریں گے...
خوشی نے ریسیپی لکھوائی اُنکو پکڑائی اور پھر بولا :
*"دودھ_چینی_کھویا_اور_میرا_نصیب"*
*آپ سب کچھ لے سکتے ہیں لیکن خوشی جیسا نصیب کہاں سے لیں گے ...؟*
تو میں نے اُس فرنیچر والے کو سمجھایا :
" میرے بھائی تصویر یا ڈیزائن لے جانے سے کوئی آپ کا نصیب ساتھ نہیں لے جائے گا ، ہر چیز کاپی ہو سکتی ہے لیکن آپ کا نصیب کاپی کرنے والا کیمرہ آج تک ایجاد نہیں ہوا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Lahore