Dr Muhammad Asad Raza
10/05/2026
گرمیوں میں دل کے مریضوں کے لیے احتیاطی تدابیر
(دل کی بیماری، ہارٹ فیلیئر اور آئی ایچ ڈی کے مریضوں کے لیے رہنمائی)
گرمی کا موسم دل کے مریضوں کے لیے چیلنج بن سکتا ہے، خاص طور پر اگر آپ کو دل کی نالیوں کی بیماری (IHD) یا ہارٹ فیلیئر (HF) ہے۔ زیادہ درجہ حرارت دل پر بوجھ بڑھاتا ہے، جس سے پانی کی کمی، الیکٹرولائٹس کی خرابی اور گرمی سے متعلقہ مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
دوا کی مقدار میں تبدیلی – اپنے معالج سے مشورہ. 1 کریں:
ڈائوریٹکس (مثلاً فروسمائیڈ/لاسکس): گرمی میں پانی اور نمکیات کی کمی سے بچنے کے لیے مقدار میں رد و بدل ضروری ہو سکتی ہے۔
ACE inhibitors/ARBs: پانی کی کمی میں گردوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
Beta-blockers:
جسم کی گرمی برداشت کرنے کی صلاحیت متاثر کر سکتے ہیں۔
Nitrates
: گرمی میں بلڈ پریشر حد سے زیادہ کم کر سکتے ہیں۔
اپنی مرضی سے کوئی دوا نہ چھوڑیں یا تبدیل نہ کریں—پہلے اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
2.پانی اور نمکیات کا توازن
ہارٹ فیلیئر کے مریض: عام طور پر 1.5–2 لیٹر پانی روزانہ کی اجازت ہوتی ہے، مگر گرمی میں انفرادی تبدیلی کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
پانی کی کمی کی علامات: خشک منہ، چکر آنا، گہرے رنگ کا پیشاب۔
الیکٹرولائٹ بیلنس مشروبات جیسے لسی، انفیوژڈ واٹر، یا کم نمک والی لیموں پانی استعمال کریں۔
اگر ڈاکٹر نے پانی محدود کیا ہے تو زیادہ مقدار سے گریز کریں—مشورہ ضروری ہے۔
3. غذا سے متعلق احتیاط:
کم نمک والی خوراک جاری رکھیں (≤2 گرام/دن) تاکہ جسم میں پانی جمع نہ ہو۔
موسمی پھلوں (تربوز، کھیرے، مالٹے) سے پانی اور پوٹاشیئم حاصل کریں۔
نمکین اسنیکس اور پروسیسڈ فوڈز سے پرہیز کریں۔
گرمی میں بار بار اور کم مقدار میں کھائیں۔
چائے، کیفین والے مشروبات، سافٹ ڈرنکس اور زیادہ کافی سے پرہیز کریں۔
طرزِ زندگی میں تبدیلی: 4
11 بجے دن سے 4 بجے شام تک باہر جانے سے پرہیز کریں۔
ہلکے رنگ کے ڈھیلے کپڑے پہنیں۔پنکھا، اے سی یا ٹھنڈی جگہ کا استعمال کریں۔
ہارٹ فیلیئر کے مریض روزانہ اپنا وزن چیک کریں۔
ورزش یا کام کے دوران وقفے لیں۔
شدید گرمی سے اچانک سرد ماحول میں جانے سے بچیں۔
بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن باقاعدگی سے چیک کری
ںسینے میں درد
سانس کا غیر معمولی پھولنا
چکر آنا یا بے ہوش ہونا
اگر اس طرح کی صورتحال ہو تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں
ڈاکٹر محمد اسد رضا
For appointment
03334903766
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the practice
Telephone
Website
Address
Mafaza Tul Hayat Hospital
Lahore
54000