Qari Riaz kasur

Qari Riaz kasur

Share

20/06/2023

Beautiful dito wa ki kamal kr di ha

14/06/2023

‏❤السلام عليكم ورحمة الله وبركاته💛
💙اپنی ہر صبح کا آغاز تلاوت قرآن پاک,مسنون اذکار اور فجر پڑھ کر کیا کریں اللہ تبارک تعالٰی دن میں برکت دے گا ان شاءاللہ تعالٰی 💚

13/06/2023

*"مومن ایسا تو نہیں ہوتا"*

مومن راز رکھنے والا ہوتا ہے، ایک انسان سے باتیں سن کر دوسرے تک پہنچانے والا نہیں ہوتا۔۔۔ وہ سمندر کی سی وسعت رکھتا ہے، جس کے اندر جو ڈالا جائے وہ پی جاتا ہے، سہہہ جاتا ہے، سب کچھ اچھال کر باہر نہیں پھینک دیتا۔۔۔
ہمارے معاشرے میں، گھروں میں یہ بات عام ہے، ایک جگہ پر ہوتے ہیں تو انھی کے خیرخواہ بن بیٹھتے ہیں، بس وہاں سے نکلتے ہی خیرخواہی اور محبتیں ختم کسی دوسرے کے گھر جا کر وہی باتیں دہراتے ہیں، اور گھروں میں رشتوں میں اختلافات، بدگمانیاں ڈالتے ہیں۔۔۔۔
یہ ایک مومن کا رویہ نہیں ہوتا، یہ منافقت ہے، چغل خوری ہے کہ باتیں ادھر ادھر کی جائیں۔۔۔۔
اور چغل خور کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "چغل خور جنت میں داخل نہ ہوگا"🚫

13/06/2023

عرب قبائلی علاقوں میں سے کسی قبائلی سردار کے لشکر نے اجنبی گھڑ سوار کو گرفتار کر لیا !
چنانچہ جب اس گرفتار شخص کے قبیلے تک خبر پہنچی، تو اہل قبیلہ اپنے سرداروں اور بزرگوں کے ساتھ اس کی رہائی کے لیے وہاں جا پہنچے.
جس قبیلے کی پاس وہ گھڑ سوار قید تھا، اس قبیلے کے سردار نے، ان لوگوں سے استفسار کیا کہ یہ کون شخص ہے جس کی سفارش کے لیے تم سب اتنی تعداد میں اکٹھے ہو کر آئے ہو؟ انہوں نے یک زبان ہو کر کہا: وہ ہمارا سردار ہے!
سردار نے دوبارہ کہا: اس نے ہمیں اپنے بارے میں نہیں بتایا کہ وہ سردار ہے.
اہل قبیلہ نے کہا: ہوسکتا ہے کہ سردار اپنے آپ کو اور اپنے قبیلے کو شرمندگی سے بچانا چاہتا ہو.
وہ بہادروں کی طرح قید میں وقت گزارنا چاہتا ہو نا کہ بزدلوں کی طرح جو اپنے بل بوتے کی بجائے اپنے مراتب سے عزت کا سوال کرتے ہیں.
اس لیے سردار نے اپنی اور اپنے قبیلے کے خودداری، عزت اور اعلٰی روایات کو مقدم رکھا!

سردار ان خیالات سے بڑا متاثر ہوا اور اس نے اس قیدی سردار کو رہا کر کے عزت و تکریم کے ساتھ قبیلے والوں کے ساتھ روانہ کر دیا..
کچھ دنوں کے بعد اس سردار کے پاس خبر آئی کہ وہ رہا ہونے والا شخص اس قبیلے کے سردار کی بجائے اونٹوں کا عام سا چرواہا تھا.
سردار کو بڑا تعجب ہوا اور اس نے قبیلے والوں کے پاس یہ پوچھنے کے لیے ایک ایلچی بھیجا کہ یہ کیا ماجرا ہے، اگر وہ شخص واقعی عام چرواہا ہے تو قبیلے کے اصل سرداروں نے اسے چھڑانے کے لیے، بجائے قاصد بھیجنے کے خود دور دراز کا سفر کیوں اختیار کیا، اور میرے سامنے اس کے متعلق ایسا رویہ کیوں ظاہر کیا؟
قاصد جس جواب کے ساتھ واپس آیا اس نے سردار کو حیران کر دیا، قبیلے والوں کا جواب تھا :

"اگر ہماری سرداری میں ہمارے چرواہے کو ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑے تو سمجھو ہم میں سے نہ کوئی حاکم بچا ہے اور نہ کوئی باعزت ".

عربی سے ماخوذ

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Address


Awan Markit
Lahore
54000