View 360
View 360 is a unique infotainment web channel about facts to the fantasy world of stars, politicians, laymen and highlights interesting stories, current affairs, and hidden talents of masses globally.
30/05/2022
انڈین گلوکار سدھو موسے والا کی موت اور گانوں میں حیرت انگیز مماثلت
سدھو موسے والا کے مداحوں کا ایک طبقہ آنجہانی گلوکار کے گانوں کے ناموں اور اس کی موت کے درمیان گہرے تعلق کو دیکھ رہا ہے۔سوشل میڈیا میں جاری تبصروں کے مطابق چند ہفتے قبل سدھو موسے والا کا ایک گانا ’’دا لاسٹ رائیڈ‘‘ کے نام سے 15 مئی کو یوٹیوب پر ریلیز ہوا تھا، اسی طرح کچھ عرصہ قبل ان کا ایک گانا 295 کے نام سے بھی ریلیز کیا گیا تھا اور اتفاق کی بات یہ ہے کہ ان کی موت 29 مئی (295) کو ہی ہوئی ہے۔
حیران کن بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنا آخری گانا ’دی لاسٹ رائیڈ‘ امریکی ریپر’’ توپاک شکور‘‘ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے گایا اور توپاک کو بھی 1996 میں ان کی گاڑی پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ یوٹیوب پر گانا اپ لوڈ کیا تو اُس گاڑی کی تصویر بھی پوسٹ کی جو توپاک اپنی زندگی کے آخری دن چلا رہے تھے۔ سوشل میڈیا پر کئی مداحوں نے گلوکار کے آخری گانے اور ان کی وفات میں حیران کن مماثلت کی نشاندہی کی۔
ٹوئٹر صارف نے کہا کہ ’آخری سفر‘ نامی گانا ریلیز کرنے کے صرف 2 ہفتے بعد سدھو کو ان کی گاڑی میں قتل کر دیا گیا۔ ایک مداح نے نشاندہی کی کہ’’ آخری گانے کی شاعری میں کسی ایسے شخص کی طرف اشارہ ہے جو جوانی میں انتقال کر گیا ہے‘‘۔کچھ مداحوں نے یہ بھی بتایا کہ پچھلے سال پنجابی گلوکار نے ٹریک 295 نامی گانا ریلیز کیا تھا، آج ان کی وفات کے دن بھی تاریخ کے ہندسے وہی ہیں، 29 واں دن اور پانچواں مہینہ یعنی 29 مئی۔سدھو موسے والا کو اتوار کے روز نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا کہا جارہا ہے کہ سدھو کی گاڑی پر 30 کے قریب گولیاں داغی گئیں لیکن ان کے ساتھ موجود 2 ساتھی صرف زخمی ہی ہوئے۔
logo kay liyh manatay mang kar lakhoo kamay wala Pakistani nojwaan...
لوگوں کے لئے منتیں مانگ کر لاکھوں کمانے والا پاکستانی نوجوان
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Erfan Khoosat Farmhouse Jati Umrah
Lahore
54000