Islamic post
26/03/2024
اپنے چند منٹ دیجئے*
لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِالله ❤
3 times
اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ❤
3 times
☁ اَلَّھُمَّ اِنِّی اَسْئَلُکَ الْجَنَّةَ ☁
3 times
حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيْلُ ❤✨
3 times
لآ اِلَهَ اِلّا اللّهُ مُحَمَّدٌ رَسُوُل اللّهِ ❤✨
3 times
♦️سُبْحَانَ اللّٰه
3 times
♦️اَلْحَمْدُ لِلّٰه
3 times
♦️اَللّٰهُ اَكْبَر
3 times
♦️لَآ إِلٰهَ إِلَّا اللّٰه
3 times
♦️لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلّٰا بِاللّٰه
3 times
♦️سُبْحَانَ اللّٰهِ وَبِحَمْدِهِ
3 times
♦️سُبْحَانَ اللّٰهِ الْعَظِيْم
3 times
♦️اَسْتَغْفِرُاللّٰهَ وَاَتُوْبُ اِلَيْهِ
3 times
طالب دعا خاک زادہ
•┈┈•••┈┅❀❀┉┈•••┈┈•
🌹*عورت کا اخلاق و کردار*🌹
👈 اگر یہ چند باتیں کسی بھی عورت میں ہوں تو وہ صرف گھر نہیں بلکہ پوری نسل سنوار دیتی ہیں۔۔۔
ٱلرِّجَالُ قَوَّٰمُونَ عَلَى ٱلنِّسَآءِ
(النساء:34)
1 :مردوں پر اپنی حکمرانی نہیں بلکہ مردوں کی حکمرانی کو تسلیم کرنے والی ہوتیں ہیں کیونکہ اللّه نے مردوں کو عورت پر نگران بنایا ھے۔۔۔
وَلَا يُبـــْدِينَ زِينَتـَــــــهُنَّ
(النور:31)
2 : پردے کی سخت پابند ہوتی ہیں۔عصمت اور نگاہوں کی حفاظت کرتی ہیں۔ کسی نامحرم کی نظر خود پر نہیں پڑنے دیتیں۔۔۔
حَٰفِظَٰتٌ لِّلْغَيْبِ بِمَا حَفِظَ ٱللَّهُ
(النساء:34)
3 : شوہر کی غیر موجودگی میں بھی اپنی عزت مال و متاع کی حفاظت کرتی ہیں اور یہی ایک مضبوط پلس پوائنٹ ھے دین دار رفیقہ اے حیات کا کہ اُنکے خاوند اُن پر کامل اعتماد کرتے ہیں۔۔۔
فَٱلصَّٰـــــــلــِحَٰـــتُ قَٰنِتَٰــــــتٌ
(النساء:34)
4 : دیندار لڑکیوں کی ایک خوبی یہ بھی ہوتی ھے کہ وہ صالحہ اور شوہر کی بہت فرمانبردار ہوتی ہیں
ᴷᴬᴴᴷ ᶻᴬᴰᴬ
*ہوٹل کا کمرہ*
ہوٹل کے کمرے میں محبت کا حق ادا کرنے کے بعد لڑکا اور لڑکی برہنہ حالت میں لیٹے محبت کی باتیں کررہے تھے.... لڑکا جانوں یہ لمحے بہت قیمتی ہیں چلو ایک وڈیو بناکر ان کو یادگار کے لئے قید کرلیتے ہیں.... لڑکی نہیں جان ایسے مت کرو تم وڈیو لیک کردو گے لڑکا تمہیں مجھ پر شک ہے؟ *جان تمہیں میری قسم ایک وڈیو بنانے دو تمہارے سر کی قسم ڈلیٹ کردوں گا...لڑکی جان تم سر کی قسم مت دیا کرو, چلو بنالو.*
عزت ہوٹل کے کمرے میں نیلام کرکے وہ محبوب کی یادوں میں اُڑتی گھر آکر سوگئی... *یادرہے وہ گھر سے سہیلی سے ملنے کا بہانہ لگاکر گئی تھی...* صبح جب وہ اُٹھی تو اُسکی وہ برہنہ وڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوچکی تھی...بھائیوں نے اُسی وقت مارکر دفن کردیا....لوگوں کو بتایا اُسے سر درد ہوا اور وہ مرگئی...ایسی لڑکیوں کو بغیر جنازے کے راتوں رات لاوارثوں کی طرح دفنا دیا جاتا ہے....
*یہ کوئی کہانی نہیں ہے ایک سچ ہے جو ناجانے کتنی لڑکیوں کے ساتھ ہوچکا ہے.....!!!*
اے بنتِ حوا گاڑیوں میں گھومنا مہنگے تحفے لینا آئی فون لینا...ہوٹلوں میں محبوب کے ساتھ کھانے کھانا تمہیں یہ دنیا بہت اچھی لگتی ہوگی....پر یاد رہے یہ ایک بھیانک دنیا ہے. *اس کا انجام ذلت اس کے بعد قتل اور بغیر جنازے کے تدفین ہے...*
بنتِ حوا آپ کے بابا نے زمانے کی خاک چھان کر آپ کو جوان کیا ہے... آپ کو تعلیم دلوائی کسی قابل بنایا اُس باپ کی عزت کا کچرہ محبت کی آڑ میں مت کرو...اس دنیا میں سب مل جاتا ہے پر گئی عزت دوبارہ نہیں ملتی.....
*سنبھل جاؤ اس سے پہلے کہ لاوارث موت تمہارا مقدر بنے.*
*༆..........🪄........༆*
خاک ذادہ
ربیع الاول کا مبارک مہینہ شروع ہوا تو ایک صاحب نے مجھے میسج کیا کہ حضور پاک صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت 12 ربیع الاول کو نہیں ہوی تھی, 8 کو ہوی تھی.
میں نے جواب دیا ٹھیک ہے آج سے میں اور آپ 8 ربیع الاول کو میلاد کی خوشی میں حضور پاک کا ذکر کریں گے, شان بیان کریں گے, نعت پڑھیں گے, درود سلام پڑھیں گے.
پھر خاموشی, کوی جواب نہیں آیا.😕😕
لیکن اگلے ہی دن ایک اور میسیج آیا کہ اپنےبڑوں سے پوچھو, پہلے پہلے 12 ربیع الاول کو وفات ( آپ کے وصال) کا دن منایا جاتا تھا, لیکن آجکل میلاد کی خوشی منای جاتی ہے.
میں نے جواب دیا ٹھیک ہے آج سے میں اور آپ وفات کا دن منائیں گے. 12 ربیع الاول کو حضور صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے غم میں آپ کا ذکر کریں گے, شان بیان کریں گے, نعت پڑھیں گے, درود و سلام پڑھیں گے...
ایک بار پھر خاموشی کوی جواب نہیں آیا.😖😖😖
پھر ایک دن میسیج آیا کہ لفظ میلاد بدعت ہے.
میں نے کہا ٹھیک ہے اس لفظ کی جگہ لفظ ایمان استعمال کرلیتے ہیں اور حضور صل اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام پڑھتے ہیں, ذکر کرتے ہیں. کیا آپ میرے ساتھ ایمان میں شامل ہو گے?
پھر خاموشی.😫😫😫😫
ایک روز پھر میسیج آیا کہ
حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم معراج شریف پر 27 رجب کو نہیں گئے تھے.
شمسی اعداد کے مطابق اور بعض ہم عصر روایات کے تجزیے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ معراج شریف ماہ رجب میں نہیں ہوی تھی...
وغیرہ وغیرہ یعنی تم جس رات کو شب معراج کہ کر ذکر معراج کرتے ہو وہ تاریخ درست نہیں
میں نے ریپلائ کیا کہ اس سے کوی فرق نہیں پڑتا کہ معراج شریف کس ماہ اور کس تاریخ کو ہوی.
ہم حضور پاک کی محبت میں معراج شریف اور آپ کی شان بیان کرتے ہیں.
یہ کام 27 رجب کو یا پھر جس دن آپ کہو گے اس دن کر لیں گے.
اس کے بعد مکمل خاموشی, کوی میسیج نہیں آیا پھر.😔
پھر اگلے دن میسیج آیا کہ کسی کام کے لیے بھی دن مخصوص کرنا بدعت ہے.
میں نے کہا ٹھیک ہے, آج سے میں اور آپ ہر دن حضور صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے درود سلام, ذکر و عشق, مدحت و شان بیان کرنے کا اہتمام کیا کریں گے.
لیکن میری کسی بھی آفر پر وہ تیار نہ ہوا اس کام کے لیے.
مجھے سمجھ یہ آئ کہ شیطان کو پرابلم صرف حضور پاک کے نام سے ہے, آپ کے ذکر سے ہے, آپ کی شان بلند کرنے سے ہے, آپ پر سلام بھیجنے سے ہے. اور اس نے نا سمجھ مسلمانوں کو اس مشن میں اپنے ساتھ ملا لیا ہے. یہ لوگ نہ خود محبت میں حضور پاک کا ذکر کر سکتے ہیں اور نہ ہی کوی اور کرے تو ان سے برداشت ہوتا ہے.😤😤
بہرحال ان سے برداشت ہو یا نہ ہو حضور صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر بھی ہو گا اور آپ کی شان بھی قیامت تک بلند ہوتی رہے گی کیونکہ اللہ نے فرمایا ہے کہ
وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ
"اے محبوب صل اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم نے آپ کا ذکر بلند کیا"
اللہ پاک ہمیں حضور صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سچی محبت, اطاعت اور شفاعت عطا فرماۓ. آمین. اور ہر لمحہ حضور کا ذکر کرنے اور آپ کی شان بلند کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین♥♥️
خاک ذادہ
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Lahore