Ghuman.Diary
This page is also for our Jutt (Ghumman) caste brothers and sisters – let's connect and promote
06/04/2026
وہ چار دن اپنے اسپتال کی پارکننگ میں مرا پڑ رہا
لاہور کے معروف چلڈرن ہسپتال سے ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے
جس نے انسانیت کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔ ایک نوجوان، خوبرو اور قابل ڈاکٹر، ڈاکٹر احمد لطیف ہیماٹالوجی ڈیپارٹمنٹ ہسپتال کی
پارکنگ میں کھڑی اپنی ہی گاڑی میں مردہ پائے گئے، اور ستم ظریفی دیکھیے کہ چار دن تک کسی کو خبر تک نہ ہوئی۔
ڈاکٹر صاحب ڈیوٹی پر آئے، لیکن چار روز تک گھر واپس نہ پہنچے۔
ہسپتال کی مصروف ترین پارکنگ میں ان کی گاڑی کھڑی رہی، جس سے بدبو اٹھنے پر انتظامیہ کو ہوش آیا۔
گاڑی کا دروازہ توڑ کر دیکھا گیا تو اندر ڈاکٹر احمد لطیف کی چار دن پرانی، متعفن لاش موجود تھی۔
اس حادثے نے کئی ایسے سوالات چھوڑے ہیں جن کا جواب ملنا ضروری ہے:
چار دن تک ایک لختِ جگر گھر نہیں پہنچا، تو کیا اہل خانہ نے پولیس یا ہسپتال سے رابطہ نہیں کیا؟
فیروز پور روڈ پر واقع اس مصروف ترین ہسپتال کے سی سی ٹی وی (CCTV) کیمروں میں ڈاکٹر صاحب کا 'ان آؤٹ' کیوں چیک نہیں کیا گیا؟
ڈیپارٹمنٹ کے ساتھیوں نے ایک قابل ڈاکٹر کی چار دن کی غیر حاضری کو کیوں محسوس نہیں کیا؟ کیا ہم ایک دوسرے سے اتنے کٹ چکے ہیں؟
ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر نشہ آور ادویات کی زیادتی موت کی وجہ بنی
لیکن اصل دکھ یہ ہے کہ معاشرے کا وہ طبقہ جسے ہم "مسیحا" کہتے ہیں، خود کتنا تنہا اور بے بس ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹر احمد لطیف کا یوں چلے جانا
صرف ایک خاندان کا نقصان نہیں، بلکہ پورے طبی شعبے اور معاشرے کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے۔
ایک اہم انسان چار دن تک دنیا سے کٹا رہا، اور ہم اپنی فیملی، دوست، کولیگز اپنی اپنی زندگیوں میں اتنے مگن رہے کہ کسی کو اس کی کمی محسوس نہ ہوئی۔ "
اللہ تعالیٰ ڈاکٹر احمد لطیف کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
یہ واقعہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اپنے اردگرد کے لوگوں کی خبر رکھیں، شاید کسی
کو آپ کی مدد یا صرف ایک کال کی ضرورت ہو تصویر پہلے کومنٹ میں موجود ہے
😥😥😥😪
🌟 Ghuman.Diary
خوش آمدید! 🌟
ہم پنجاب، پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ایک اوفیشل پیج ہیں، جو پنجابی کلچر، زبان اور ویسے دنیا میں رہنے والے پنجابی بھائی بہنوں کے لئے وقف ہے! 💕 یہ پیج خاص طور پر جٹ (گھمن) قبیلے کے لوگوں کے لئے بھی ہے - آئیں، اپنی مشترکہ روایات کو فروغ دیں! 😊
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Lahore