Muhammad Usama
02/02/2026
بیرونِ ملک رشتہ یا ایک منظم فراڈ؟
آج کل پاکستان میں "سیٹلڈ لڑکا اور غیر ملکی شہریت" کے نام پر معصوم خاندانوں کو لوٹنے والا ایک خطرناک گروہ سرگرم ہے۔ یہ صرف دھوکہ نہیں، بلکہ ایک منظم میرج اور سائبر فراڈ ہے۔
(Modus Operandi)
جعلی پروفائل:
میرج بیورو یا سوشل میڈیا کے ذریعے ایک ایسے مرد کا رشتہ دکھایا جاتا ہے جو بظاہر بیرونِ ملک بہت امیر اور سیٹل بتایا جاتا ہے۔
کرائے کے رشتے دار:
پاکستان میں ایک "جعلی فیملی" دکھائی جاتی ہے جو کرائے کے پرتعیش مکان میں رہتی ہے۔ یاد رکھیں، یہ لوگ اصل والدین نہیں بلکہ اس گروہ کے کارندے ہوتے ہیں۔
آن لائن نکاح کا جال:
جلد بازی میں آن لائن نکاح کروا دیا جاتا ہے۔ اعتماد جیتنے کے لیے لڑکا چند دن کے لیے پاکستان بھی آتا ہے۔
پیسوں کا مطالبہ:
کبھی "گفٹ" پر بھاری ٹیکس، کبھی ویزا فیس اور کبھی بینک اسٹیٹمنٹ کے بہانے لڑکی والوں سے لاکھوں روپے بٹور لیے جاتے ہیں۔
💔 بیرونِ ملک پہنچنے کے بعد کی تلخ حقیقت
جب بیٹی بیرونِ ملک پہنچتی ہے تو انکشاف ہوتا ھےکہ۔
لڑکا نہ تو امیر ہے اور نہ ہی کسی اچھی نوکر پر فائز (اکثر معمولی مزدوری یا ٹیکسی ڈرائیونگ)۔
وہ شخص پہلے سے جرائم یا مالی مسائل میں ملوث ہوتا ہے۔
وہاں پہنچتے ہی مزید پیسوں کا مطالبہ اور ذہنی و جسمانی تشدد شروع کر دیا جاتا ہے۔
جب متاثرہ خاندان پاکستان میں موجود "سسرال" سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتا ہے، تو وہ کرائے کا مکان چھوڑ کر غائب ہو چکے ہوتے ہیں۔
(Cyber Jurist Tips)
تصدیق کریں:
صرف باتوں پر یقین نہ کریں؛ لڑکے کے پاسپورٹ، ویزا اور ملازمت کے کاغذات کی آزادانہ ذرائع سے تصدیق کروائیں۔
مقامی چھان بین:
لڑکے کے پاکستان میں موجود اصل گھر، محلے اور قریبی رشتہ داروں کی مکمل انویسٹی گیشن کریں۔
قانونی مشاورت:
کسی بھی مالی لین دین یا نکاح سے پہلے قانونی ماہر سے مشورہ کریں اور تمام دستاویزات قانونی طور پر چیک کروائیں۔
جلد بازی سے گریز:
"لڑکا واپس جا رہا ہے" یا "ویزہ ختم ہو رہا ہے" جیسے بہانوں میں آکر جلد بازی میں فیصلہ نہ کریں۔
یاد رکھیں!
آپ کی تھوڑی سی احتیاط آپ کی بیٹی کا مستقبل بچا سکتی ہے۔ اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ کوئی اور اس جال میں نہ پھنسے۔
02/02/2026
Kindly follow this page
کرپٹو رومانس ! یہ محبت نہیں، بربادی کا جال ہے
آج کل فیس بک پر ایک نیا "سائبر وائرس" پھیلا ہوا ہے۔ ایک خوبصورت انجان لڑکی کی تصویر، فرینڈ ریکویسٹ اور پھر آپ کی عمر بھر کی کمائی پر ڈاکا!
شکار شروع کیسے ہوتا ہے؟
کسی پرکشش غیر ملکی یا بیرونِ ملک مقیم لڑکی کی پروفائل سے ریکویسٹ آتی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ شاید قسمت مہربان ہوگئی ہے، لیکن حقیقت میں یہ کسی کرمنل گینگ کا (مصنوعی ذہانت) سے تیار کردہ چہرہ ہوتا ہے۔
جال بچھانے کے مراحل
میٹھی باتیں: پہلے چند دن حال احوال اور ہمدردی جتائی جاتی ہے۔
اعتماد کی بحالی: آپ کو یہ احساس دلایا جاتا ہے کہ وہ آپ کی بہت خیر خواہ ہے۔
کرپٹو کا لالچ: جب آپ ذہنی طور پر تیار ہو جاتے ہیں، تو وہ اپنی "کامیابی" کے قصے سناتی ہے کہ کیسے اس نے کرپٹو انویسٹمنٹ سے لاکھوں کمائے۔
نئی ایپ کا مشورہ: وہ آپ کو کسی انجان ایپ یا ویب سائٹ پر پیسے لگانے کا کہے گی۔ شروع میں آپ کو تھوڑا منافع بھی دکھایا جائے گا تاکہ آپ بڑا داؤ لگائیں۔
جیسے ہی آپ اپنی بڑی رقم یا جمع پونجی اس ایپ میں ڈالتے ہیں
وہ ایپ اچانک کام کرنا بند کر دیتی ہے۔
وہ "خوبصورت لڑکی" آپ کو ہر جگہ سے بلاک کر دیتی ہے۔
آپ کا پیسہ کسی ایسے ملک کے اکاؤنٹ میں چلا جاتا ہے جہاں سے واپسی ناممکن ہوتی ہے۔
قانونی تحفظ اور آپ کی ذمہ داری
پاکستان میں آن لائن فراڈ ایک سنگین جرم ہے۔ اگر خدانخواستہ آپ یا آپ کا کوئی عزیز اس کا شکار ہو جائے تو:
فوری طور پر
NCCIA
میں شکایت درج کرائیں۔
تمام چیٹس اور ٹرانزیکشنز کے سکرین شاٹس محفوظ رکھیں۔
یاد رکھیں! قانون آپ کی مدد تبھی کر سکتا ہے جب آپ بروقت اطلاع دیں۔
یاد رکھنے کی باتیں
انٹرنیٹ پر ہر خوبصورت چہرہ انسان نہیں ہوتا،
کوئی بھی مخلص انسان آپ سے پہلی ملاقات میں پیسوں یا انویسٹمنٹ کی بات نہیں کرتا۔
راتوں رات امیر ہونے کے خواب ہمیشہ ڈراؤنے ثابت ہوتے ہیں۔
عقل کو جذبات پر ترجیح دیں، آپ کی محنت کی کمائی آپ کے خاندان کے لیے ہے، دھوکے بازوں کے لیے نہیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
Lahore