Information Technology Experts

Information Technology Experts

Share

21/07/2024

پوری دنیا کا نظام ایک سافٹوئیر نے جکڑ دیا
دو دن سے آپ Windows OS استعمال کرنے والے کمپیوٹرز کے ایک مخصوص مسئلہ کے بارے میں پڑھ اور سن رہے ہوں گے۔ اس مسئلہ کی وجہ سے دنیا بھر میں بہت ساری سروسز میں تعطل پیدا ہوا جو ابھی تک مکمل طور پر حل نہیں ہوا ہے۔ پہلی بار یہ مسئلہ آسٹریلیا میں رپورٹ ہوا اور پھر دنیا بھر سے خبریں موصول ہونے لگیں۔
دنیا بھر میں 5 ہزار سے زیادہ پروازیں کینسل ہوئیں، ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں، ہسپتالوں میں سروس کی فراہمی متاثر ہوئی، بنکوں، بزنس کمپنیوں کے کام میں خلل پیدا ہوا، الغرض زندگی کے تقریباً ہر شعبہ میں جہاں جہاں مائیکروسافٹ کا آپریٹنگ سسٹم اور ساتھ ایک مخصوص سافٹوئیر انسٹال تھا وہاں کی سروس میں خرابی پیدا ہوئی۔
آخر مسئلہ کیا ہوا؟
ایک سائیبر سکیورٹی کمپنی CrowdStrike کے نام سے ہے اور اس کا ایک سافٹوئیر Falcon Sensor کے نام سے ہے جو دنیا میں بڑے بڑے کاروباری ادارے اپنی کمپنی کے کمپیوٹر (End Point) کو محفوظ بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں جن میں ائیر لائن کمپنیاں، بنک، ہسپتال، ٹرانسپورٹ کمپنیاں شامل ہیں۔ اس سافٹوئیر کی سکیورٹی اپڈیٹ میں خرابی کی وجہ سے جہاں جہاں سے انسٹال تھا وہاں پر کمپیوٹرز میں نیلی سکرین والا مسئلہ شروع ہوگیا۔ اس کو Blue Screen of Death کہا جاتا ہے جس میں کمپیوٹر ایک Restart Loop میں چلا جاتا ہے یعنی بار بار ری سٹارٹ ہوتا رہتا ہے۔
»یہ کسی بھی قسم کا سائیبر حملہ نہیں ہے «
کراؤڈ سٹرائیک کمپنی کا سٹک مارکیٹ شئیر بھی 18 فی صد تک گر گیا۔
یہ یاد رہے کہ یہ مسئلہ مائکروسافٹ کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ اس سافٹوئیر کی اپڈیٹ کی وجہ سے ہے جو ونڈوز پر انسٹال تھا، حالانکہ یہ سافٹوئیر Mac OS اور Linux کے لیے بھی دستیاب ہے۔
اس کا حل کیا ہوگا؟
اس سافٹوئیر کمپنی نے اس کی اپڈیٹ جاری کردی ہے لیکن اس اپڈیٹ کے بعد بھی زیادہ تر کمپیوٹر ریکور نہیں ہورہے جس کا حل Manual Update ہے یعنی کسی بھی کمپنی کے سسٹم ایڈمن کی یہ ذمہ داری ہوگی کہ کمپنی نیٹورک میں اس اپڈیٹ کو مینوئل اپڈیٹ کرے کیونکہ اس اپڈیٹ کو رول بیک کرنے سے بھی ذیادہ تر کمپیوٹرز کا مسئلہ حل نہیں ہوا۔ اس بات سے آپ اس وقت اس جدید دنیا کے نظام میں آئی ٹی کی اہمیت ک اندازہ لگا سکتے ہیں۔
تحریر : ثاقب علی

Want your business to be the top-listed Computer & Electronics Service in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Address


Lahore