InFocus Pakistan

InFocus Pakistan

Share

09/07/2025

امریکا نے بھارت کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی میں صدر ٹرمپ کا کردار نہ ہونے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا قرار دے دیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بعض بیانات خود ہی اپنی حقیقت ظاہر کر دیتے ہیں، جدید دور میں سچ جاننے کے لیے کسی ایک تبصرے پر انحصار نہیں کیا جاتا۔ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ بعض آراء غلط ہوتی ہیں ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس مسئلے کو کافی واضح کر دیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی امریکا نے کروائی۔

09/07/2025

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی سینئر رہنما ثمر ہارون بلور نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ثمر ہارون بلور نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے، آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کروں گی۔ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کروں گی۔یاد رہے کہ ثمر ہارون بلور اے این پی کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات اور رکن صوبائی اسمبلی رہ چکی ہیں۔

01/06/2025

جنوبی کوریا کے شہر گومی میں ایشین اتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے جیولن تھرو مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں جیولن تھرو کے فائنل میں پاکستان کے ا رشد ندیم نے پہلی تھرو 75.64 میٹر کی لگا ئی، دوسری تھرو انہوں نے 76.80 میٹر پھینکی۔قومی اتھلیٹ ارشد ندیم نے اپنی تیسری کوشش میں 85.57 میٹر کی تھرو پھینکی، انہوں نے چوتھی تھرو 83.99 میٹر کی پھینکی۔ ارشد ندیم نے پانچویں تھرو 86.40 کی پھینکی۔ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیولن تھرور کے فائنل مقابلے میں بھارت کے سچن یادو دوسرے نمبر پر رہے۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Address


Lahore