Mind Ability
Join Us on YouTube
https://www.youtube.com/MindAbility
11/05/2026
حضرت سلیمان علیہ السلام نہر کے کنارے بیٹھے ہوئے تھے کہ ان کی نگاہ ایک چیونٹی پر پڑی جو گیہوں کا ایک دانہ لے کر نہر کی طرف جارہی تھی ، حضرت سلیما ن علیہ السلام اس کو بہت غور سے دیکھنے لگے ، جب چیونٹی پانی کے قریب پہنچی تواچانک ایک مینڈ ک نے اپنا سر پانی سے نکالا اور اپنا منہ کھولا تو یہ چیونٹی اپنے دانہ کے ساتھ اس کے منہ میں چلی گئی،
مینڈک پانی میں داخل ہو گیا اور پانی ہی میں بہت دیر تک رہا ،سلیمان علیہ السلام اس کو بہت غور سے دیکھتے رہے ،ذرا ہی دیر میں مینڈک پانی سے نکلا اور اپنا منہ کھولا تو چیونٹی باہر نکلی البتہ اس کے ساتھ دانہ نہ تھا۔حضرت سلیمان علیہ السلام نے ا س کو بلا کر معلوم کیا کہ ’’ماجرہ کیاتھا اور وہ کہاں گئی تھی‘‘ اس نے بتایا کہ اے اللہ کے نبی آپ جو نہر کی تہہ میں ایک بڑا کھوکھلا پتھر دیکھ رہے ہیں ، اس کے اندر بہت سے اندھے کیڑے مکوڑے ہیں، اللہ تعالی نے ان کو وہاں پر پیدا کیا ہے، وہ وہا ں سے روزی تلاش کرنے کے لیے نہیں نکل سکتے‘ اللہ تعالی نے مجھے اس کی روزی کا وکیل بنایا ہے ، میں اس کی روزی کو اٹھا کر لے جاتی ہو ں اور اللہ نے اس مینڈک کو میرے لیے مسخر کیا ہے تاکہ وہ مجھے لے کر جائے ، اس کے منہ میں ہونے کی وجہ سے پانی مجھے نقصان نہیں پہنچاتا، وہ اپنا منھ بند پتھر کے سوراخ کے سامنے کھول دیتا ہے ، میں اس میں داخل ہو جاتی ہوں ، جب میں اس کی روزی اس تک پہنچا کر پتھر کے سوراخ سے اس کے منہ تک آتی ہوں تو مینڈک مجھے منہ سے باہر نکال دیتا ہے۔حضرت سلیما ن علیہ السلام نے کہا: ’’کیا تو نے ان کیڑوں کی کسی تسبیح کو سنا ‘‘ چیونٹی نے بتایا : ہاں! وہ سب کہتے ہیں :’’اے وہ ذات جو مجھے اس گہرے پانی کے اندر بھی نہیں بھولتا‘‘
For more follow our channel on WhatsApp
https://whatsapp.com/channel/0029Va7z1GYJUM2iNBbVUD1T
10/05/2026
"صبر کی شام جتنی لمبی ہو، اللہ کی دی ہوئی صبح اتنی ہی روشن ہوتی ہے۔" ✨
بعض اوقات ہمیں لگتا ہے کہ ہماری دعائیں قبول نہیں ہو رہی ہیں یا تاخیر ہو رہی ہے، لیکن حقیقت میں اللہ ہمارے لیے اس سے کہیں بہتر وقت اور موقع کا انتخاب کر رہا ہوتا ہے جس کا ہمیں علم نہیں ہوتا۔ وہ ہمیں آزماتا ضرور ہے، مگر صرف اس لیے کہ وہ ہمیں اپنے قریب کرنا چاہتا ہے۔ اس کی حکمت پر بھروسہ رکھیں، کیونکہ وہ بہترین فیصلہ کرنے والا ہے۔ ❤️
10/05/2026
❤️
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Address
Orakzai, Kohat Division, KPK
Kohat
26000