Channel4
*السلام علیکم” *صبح بخیر*۔ *اے الله! تو میری بات سن رہا ہے اور تجھے میری حیثیت کا بخوبی علم ہے۔ میرے معاملات میں سے کچھ بھی تجھ پر مخفی نہیں ہے اور میں بے انتہا خستہ حال اور محتاج ہوں،
تیری مدد کا سوالی اور تیری امان اور پناہ کا طلب گار ہوں،
بڑا ہی ڈرا ہوا، گھبرایا ہوا ہوں۔ اپنے گناہوں اور اپنی تقصیرات کا اقرار و اعتراف کرتا ہوں*
*مسکینوں کی طرح تیرے در کا سائل ہوں ۔ گناہ گار، عاجز اور ذلیل بندے کی طرح گڑ گڑا رہا ہوں۔
انتہائی ڈرے ہوئے، نقصان رسیدہ کی مانند کراہ رہا ہوں،
جس کی ناک تیرے سامنے خاک آلود ہے، گردن تیرے سامنے جھکی ہوئی اور جسم عاجز ہے۔
اے الله مجھے اپنی دعا کے بارے میں بد بخت نہ بنا دینا۔
اے الله! میرے لیے مہربان اور رحم کرنے والا بن جا، اے بہترین مسئول ( سننے والے ) اور اسے سب سے بڑھ کر دینے والے۔۔ *آمین یا رب العالمین*
یہ بات یاد رکھنا کہ اللّٰہ راضی ہو جائے تو یہ ضروری نہیں ہے کہ آپ کو پیسے مل جائیں، عین ممکن ہے کہ راضی ہو کے سارا کچھ لے جائے۔ اس لیے اللّٰہ کی رضامندی کو دنیاوی طور پر نہ دیکھنا۔ اگر آپ کا دل اطمینان میں ہے تو اللّٰہ راضی ہے اور دل پریشان ہے تو آپ سمجھو کہ اللّٰہ راضی نہیں ہے۔
یااللہ ھم سے راضی ہو جا۔۔ امین
بسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُاللهِ وَبَرَكَاتُه
وہ جس کا نام الصبور ہے یعنی صبر دینے والا پھر وہ ہمیں کیسے تڑپتے ہوا چھوڑ سکتاھے.
وہ جس کا نام العلیم ھے یعنی جاننے والا پھر وہ کیسے ہمارے دل کی کیفیات سے بے خبر ھو سکتا ھے.
وہ جس کا نام الرافع ہے یعنی بلند کرنے والا پھر وہ ہمیں کیسے گرا رہنے دے سکتا ھے.
وہ جس کا نام القادر ہے یعنی قدرت والا اس کے لیے ہمارے ہر گمان کو حقیقت میں بدلنا بھلا کیا مشکل.
مالک کائنات,رب دو جہاں, رحیم و کریم رب ہماری سب دعائیں تیری ایک کن کی منتظر ہیں
آے ہمارے رب تو بابرکت اور بلند ہے میرے والدین سمیت تمام مسلمان مرحومین کی مغفرت فرما اور ہماری تمام دعائیں اپنی اپنی بارگاہ اعلیٰ میں قبول فرما آمین یارب العالمین
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Kohat
Kohat
26100