Kohat Today

Kohat Today

Share

Photos from Kohat Today's post 29/05/2026

۔ کرک میں عید الاضحی کے دوران پولیس کی جانب سے عوام دوست اقدامات ۔۔
جہاں پولیس نے عوام کو عید الاضحی 2026 کے دوران سیکورٹی فراہم کی وہاں شدید گرمی میں لوگوں کی ٹھنڈے مشروبات سے ان کی خدمت اور تواضع کی گئی۔ ایس ایچ او تھانہ گرگری افضل خان بھی عوام کو خود ٹھنڈے مشروبات پیش کر رہے ہیں۔ ۔
ایسے اقدامات سے عوام اور پولیس میں فاصلے کم ہوں گے اور محبتیں بڑھیں گی ۔۔۔۔۔۔

26/05/2026

کوہاٹ ۔ ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے CEO سعد قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع ہر صاف رکھنے کے لئے آپریشنل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قربانی کے جانوروں کے آلائشوں کو نالیوں میں نہ پھینکے بلکہ شہر اور گلیوں کے مخصوص شدہ جگہوں پر رکھیں یا پھر آپنے گھروں کے باہر رکھیں تاکہ ڈبلیو ایس ایس سی کا عملہ گندگی کو فوری صاف کر سکے ۔۔ شکایات کی صورت میں ڈبلیو ایس ایس سی کے ہیلپ لائن پر کال کریں۔۔ سعد قریشی نے مزید کہا کہ شہر کو صاف رکھنے میں وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

Photos from Kohat Today's post 25/05/2026

کوہاٹ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ شہباز الٰہی نے شہدائے پولیس کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے مختلف شہداء کے گھروں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کے بچوں اور ورثاء سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

اس موقع پر ڈی پی او کوہاٹ نے شہداء کے اہل خانہ کو پولیس فورس کا فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ قوم اور ملک کے امن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اور کوہاٹ پولیس اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

ڈی پی او کوہاٹ نے شہداء کے بچوں میں تحائف تقسیم کیے اور ان کے ساتھ خصوصی شفقت کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ کوہاٹ پولیس ہر مشکل گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے بچوں کی کفالت اور ان کی حوصلہ افزائی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

بعد ازاں ڈی پی او شہباز الٰہی نے شہداء کی قبروں پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے شہداء کے بلند درجات کیلئے خصوصی دعا کی۔

شہدائے پولیس کی قربانیاں محکمہ پولیس کا سرمایہ افتخار ہیں اور انہی عظیم قربانیوں کی بدولت آج معاشرے میں امن و امان قائم ہے۔ کوہاٹ پولیس اپنے شہداء اور ان کے اہل خانہ کی عزت و تکریم کو ہر صورت یقینی بنائے گی۔
ڈی پی او کوہاٹ

Want your business to be the top-listed Media Company in Kohat?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Address


Kohat
26000