Toorchapper

Toorchapper

Share

طورچھپر – ہماری پہچان، ہماری آواز
یہ پیج طورچھپر کے عوام کی آواز کو بلند کرنے، ہمارے علاقے کے مسائل، ثقافت، خوبصورتی،
ہم چاہتے ہیں کہ ہر طورچھپری اپنے علاقے سے جڑاؤ محسوس کرے،
آپ سب ہمارے ساتھ جُڑیں، شیئر کریں، سپورٹ کریں – کیونکہ یہ آواز ہے طورچھپر کی!

20/05/2026

🚨 *اہم گمشدگی اطلاع* 🚨

درہ آدم خیل قوم طور چھپر کندی جنان خیل کے رہائشی *ثاقب ولد عبدالجلیل* کراچی کے علاقے *فرید کالونی گلی نمبر 13* سے گزشتہ 3 دن سے لاپتہ ہیں۔
وہ گھر سے ناراض ہو کر گئے تھے اور تاحال گھر واپس نہیں آئے۔ اہل خانہ انتہائی پریشان اور فکر مند ہیں۔

تمام بھائیوں سے گزارش ہے کہ اگر کسی کو ثاقب کے بارے میں کوئی بھی معلومات ہوں یا کہیں نظر آئیں تو فوراً نیچے دیے گئے نمبرز پر رابطہ کریں۔

📞 03132253229
📞 03089565693

ثاقب بھائی! اگر آپ یہ پوسٹ دیکھ رہے ہیں تو خدارا گھر واپس آجائیں۔ آپ کے گھر والے بے حد پریشان ہیں، آپ کو کوئی کچھ نہیں کہے گا۔

🙏 اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ ثاقب جلد اپنے گھر پہنچ سکیں۔

Toorchapper

21/04/2026

قوم بوڑے ؛ کی کندی مول خیل اور کندی طوطا خیل کے لوگوں نے کندی عالم خیل اور کندی باکل خیل کے پہاڑی ایریا پر اج سہ پیر کے ٹائم کوھی تنگی اور تور کمال بابا اوپر کیپ پر قبضہ کر لیا ہیں
تمام عالم خیل اور باکل خیل سے کہ جو کراچی ؛ پشاور؛ اور کوھاٹ وغیراہ وغیراہ سے اپیل ھے
کہ تمام حجروں کے افراد اپنے گاؤں کو تشریف لے آئیں

Photos from Toorchapper's post 16/04/2026

آج ہم ایک ایسی خاموش چیخ آپ تک پہنچا رہے ہیں جسے سننے والا کوئی نہیں…
طور چھپر… ایک خوبصورت مگر انتہائی محروم بستی، جہاں کے لوگ آج بے بسی کی تصویر بن چکے ہیں۔ حالات کی سختیوں نے ان سے ان کے گھر، ان کی خوشیاں، اور ان کا سکون سب کچھ چھین لیا ہے۔ روز بروز بگڑتی صورتحال نے لوگوں کو مجبور کر دیا کہ وہ اپنے ہی گھروں کو چھوڑ کر دربدر ہو جائیں… کوئی دوسرے شہروں میں کرائے کے گھروں میں زندگی گزار رہا ہے، تو کوئی آج بھی ملبے کے درمیان امید کا دیا جلائے بیٹھا ہے۔
حال ہی میں ہونے والی بارشوں نے رہی سہی کسر بھی پوری کر دی… کئی گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے، اور جو بچے ہیں وہ بھی کسی بھی وقت گرنے کے خطرے سے دوچار ہیں۔
یہ لوگ صرف مدد نہیں، بلکہ آپ کی توجہ، آپ کی ہمدردی، اور آپ کے احساس کے منتظر ہیں۔
ہم صوبائی حکومت، حکومتِ پاکستان، اور تمام فلاحی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ خدا کے لیے اس مجبور اور غریب قوم پر رحم کریں۔ ان کے لیے رہائش، بنیادی سہولیات اور فوری امداد کا بندوبست کیا جائے۔
یہ صرف ایک اپیل نہیں… یہ انسانیت کی پکار ہے۔
آئیں، ہم سب مل کر ان کے لیے آواز بلند کریں… کیونکہ اگر آج ہم خاموش رہے، تو کل یہ خاموشی ہم سب پر بھاری پڑے گی۔
#انسانیت #پاکستان

29/10/2025

اپیل برائے مالی امداد
ہمارے قوم طورچھپر سکنہ باکل خیل سے تعلق رکھنے والا ازرہ خان آج سے ایک مہینہ پہلے فالج کا اٹیک ہوا تھا جو کے اباسین ہسپتال پشاور میں داخل کروایا گیا تھا لیکن مالی حالت کی وجہ سے علاج مکمل نہ ہو سکا جس کی وجہ سے بغیر علاج واپس گھر لے ایا ہے اور بہت تکلیف میں مبتلا ہے
لہذا آپ تمام حضرات سے مالی امداد کی اپیل کی جاتی ہیں کہ برائے مہربانی ازرا خان کے ساتھ ڈاریک رابطے کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابط کر یں
03349002887

08/10/2025

🌹 دعاؤں کی اپیل: استادِ محترم زر سعید صاحب کے لیے 🌹

📌 تفصیل:

درہ آدم خیل کے ممتاز اور محنتی استاد، گورنمنٹ ہائی سکول کے زر سعید صاحب کو دورانِ ڈیوٹی اچانک برین ہیمرج ہوا۔ اُنہیں فوری طور پر محمد آصف، ظفر صاحب، مسعود خان، اور مدثر خان کی مدد سے زرغن خیل ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں پشاور ریفر کر دیا گیا ہے۔

طلباء نے رحمت سلام صاحب کی سربراہی میں ان کی جلد صحتیابی کے لیے ختم القرآن کیا۔
اس موقع پر پرنسپل صابر الرحمن صاحب نے تمام اہلِ علاقہ، شاگردوں، اور اساتذہ سے اپیل کی ہے کہ زر سعید صاحب کی جلد شفایابی کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے۔

🙏 آئیے دعا کریں:

"اللّٰہ رب العزت زر سعید صاحب کو جلد از جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے، ان کا سایہ ہم پر قائم رکھے، اور انہیں اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!"

Want your business to be the top-listed Media Company in Dubai?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Dara Adam Khel Qome Toor Chapper
Dubai
26000