Think Point Media
23/06/2026
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان گزشتہ 8 ماہ سے قیدِ تنہائی میں ہیں اور ان کے ساتھ ایسا سلوک کیا جا رہا ہے جو کسی سیاسی قیدی کے ساتھ نہیں ہوا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کو گرفتاری سے قبل بیرونِ ملک جانے کی پیشکش کی گئی تھی، تاہم انہوں نے ملک چھوڑنے کے بجائے عدالتوں کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سائفر اور توشہ خانہ سمیت متعدد مقدمات بے بنیاد ثابت ہوئے، جبکہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بھی انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی اور اعتزاز احسن سمیت مختلف سیاسی شخصیات بھی یہ کہہ چکی ہیں کہ عمران خان نے جس نوعیت کے حالات برداشت کیے، اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کا مکمل طبی معائنہ ان کے اہلِ خانہ کی موجودگی میں کروایا جائے اور ملاقاتوں سے متعلق عدالتی احکامات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اگر حکومت تحریری ضمانتیں اور طے شدہ شرائط پوری نہیں کرتی تو آئندہ لائحہ عمل کارکنوں کی مشاورت سے طے کیا جائے گا۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی کارکن صرف عمران خان کے حقوق کی بحالی نہیں بلکہ ان کی رہائی کے لیے بھی جدوجہد کریں گے۔
علیمہ خان نے حکومت پر سیاسی انتقام اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں عوامی مسائل اور سیاسی کارکنوں کے ساتھ رویے پر بھی سنجیدہ سوالات موجود ہیں۔
23/06/2026
وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کی میزبانی میں ایران اور امریکا کے درمیان اہم معاہدہ طے پایا، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی ہو چکی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 60 روزہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کے تحت آئندہ دو ماہ تک تکنیکی مذاکرات جاری رہیں گے، جن کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان مستقل اور جامع امن معاہدے تک پہنچنے کی توقع ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی میڈیا اور بین الاقوامی اخبارات پاکستان کی سفارتی کوششوں اور کردار کو سراہ رہے ہیں، جو ملک کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔
شہباز شریف نے بتایا کہ آج ایران کے صدر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، جن سے دوطرفہ تعلقات، تجارت اور خطے کے امن و استحکام سے متعلق اہم امور پر گفتگو ہوگی۔
اپوزیشن کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج کا دن قومی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کا تھا، لیکن اپوزیشن نے حکومت کی آئینی حیثیت پر سوالات اٹھائے جو حقائق کے منافی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر 2018 کے عام انتخابات کی تحقیقات کر لی جائیں تو تمام حقائق سامنے آ جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر 2018 کی حکومت کو جائز قرار دیا جاتا ہے تو موجودہ حکومت بھی اتنی ہی جائز ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ماضی کے انتخابات اور سیاسی معاملات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں تاکہ قوم کے سامنے سچ واضح ہو سکے۔
پٹرول کی قیمت میں کمی کے باوجود شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی اشیاء، سبزی، راشن اور دیگر ضروریاتِ زندگی کی قیمتیں اب بھی کم نہیں ہوئیں۔ عوام کے مطابق محدود آمدنی میں بڑھتے ہوئے اخراجات پورے کرنا روز بروز مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
23/06/2026
🎉 الحمدللہ! 20 ہزار فالورز مکمل 🎉
آپ سب کی محبت، اعتماد اور مسلسل حمایت کی بدولت آج تھینک پوائنٹ میڈیا کے 20 ہزار فالورز مکمل ہو گئے ہیں۔یہ صرف ایک تعداد نہیں بلکہ 20 ہزار ایسے لوگوں کا اعتماد ہے جنہوں نے سچ، حقائق اور ذمہ دار صحافت کے ہمارے سفر کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا۔
ہم دل کی گہرائیوں سے اپنے تمام فالورز، ناظرین اور خیر خواہوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ آپ کی حوصلہ افزائی ہی ہماری اصل طاقت ہے۔ہم آپ سے وعدہ کرتے ہیں کہ آنے والے وقت میں پہلے سے بھی زیادہ محنت، ذمہ داری اور دیانت داری کے ساتھ آپ تک درست، مصدقہ اور حقائق پر مبنی خبریں پہنچاتے رہیں گے۔
آپ کی محبت ہمارا سرمایہ ہے اور آپ کا اعتماد ہماری سب سے بڑی ذمہ داری۔اسی طرح ہمارا ساتھ دیتے رہیے، تھینک پوائنٹ میڈیا کا حصہ بنیے۔
تمام 20 ہزار فالورز کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔ ❤️🙏
منجانب: تھینک پوائنٹ میڈیا ٹیم
22/06/2026
گلگت بلتستان اسمبلی کے اجلاس میں، جو اسپیکر عمران ندیم کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، امجد حسین ایڈووکیٹ کو بلامقابلہ گلگت بلتستان کا نیا وزیراعلیٰ منتخب کر لیا گیا۔
وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے کسی دوسرے امیدوار نے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کرائے، جس کے باعث ایوان میں موجود تمام اراکین نے متفقہ طور پر امجد حسین ایڈووکیٹ کی حمایت کی۔
امجد حسین ایڈووکیٹ گلگت بلتستان کے پانچویں وزیراعلیٰ منتخب ہوئے ہیں۔ وہ حالیہ انتخابات میں جی بی اے-1 گلگت سے کامیاب ہوئے تھے اور اس وقت پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر بھی ہیں۔
امجد حسین ایڈووکیٹ 2010 سے 2015 تک گلگت بلتستان کونسل کے رکن رہ چکے ہیں، جبکہ 2020 کے انتخابات میں انہوں نے دو حلقوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔
نومنتخب وزیراعلیٰ کی تقریبِ حلف برداری کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی کے عمران ندیم بلامقابلہ گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر جبکہ مسلم لیگ (ن) کے کفایت الرحمان ایڈووکیٹ بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب اپوزیشن اراکین کی درخواست پر اسپیکر عمران ندیم نے مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے صدر حافظ حفیظ الرحمان کو اپوزیشن لیڈر قرار دے دیا ہے۔
22/06/2026
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران پارلیمنٹ لاجز اور سڑکوں پر ویگو ڈالوں کے استعمال پر تنقید کرتے ہوئے ان پر پابندی لگانے کی تجویز پیش کر دی، جس پر قومی اسمبلی میں قہقہے گونج اٹھے۔
ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پارلیمنٹ کو ویگو ڈالوں سے بچایا جانا چاہیے کیونکہ یہ غیر ضروری پروٹوکول اور طاقت کی نمائش کی علامت بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزراء کو بھی بتایا جانا چاہیے کہ شام کے بعد سرکاری گاڑیوں پر جھنڈا نہیں ہونا چاہیے اور جب وزیر خود گاڑی میں موجود ہو تو جھنڈے کی ضرورت نہیں رہتی۔
وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ لاجز میں اراکینِ پارلیمنٹ رہتے ہیں، اس لیے وہاں غیر ضروری سیکیورٹی اور ویگو ڈالوں کی موجودگی کا کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں ہوں تو آگے پولیس ہوتی ہے اور اقتدار ختم ہو جائے تو پیچھے پولیس لگ جاتی ہے، اس روایت کو ختم ہونا چاہیے۔
خواجہ آصف نے سڑکوں پر بھی ویگو ڈالوں کے استعمال پر پابندی لگانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ غیر ضروری پروٹوکول سے گریز کیا جانا چاہیے۔
اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں غلط پارکنگ کے باعث ماضی میں ایک رکنِ اسمبلی جان کی بازی ہار چکا ہے، اس لیے وزارتِ داخلہ کو اس معاملے پر مؤثر اقدامات کی ہدایت دی جائے گی۔
اس وقت مہنگائی نے ہمیں بری طرح جکڑ رکھا ہے۔ میں ماہانہ 60 ہزار روپے کماتا ہوں، لیکن صرف آنے جانے کا کرایہ ہی 600 روپے روزانہ لگ جاتا ہے۔ ایسے حالات میں بھی گھر کا گزارا مشکل سے ہوتا ہے۔
تو پھر حکومت کیسے کہہ سکتی ہے کہ 8,483 روپے ماہانہ کمانے والا شخص غربت کی لکیر سے نیچے نہیں؟ یہ فیصلہ زمینی حقائق سے کتنا مطابقت رکھتا ہے؟
#مہنگائی #غربت
22/06/2026
ایران اور امریکا کے درمیان 60 روزہ امن معاہدے کے بعد پاکستان میں ایرانی کرنسی کی طلب میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے نتیجے میں ایرانی ریال کی قیمت میں بھی خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان کے مطابق گزشتہ پانچ روز کے دوران پاکستانی شہریوں نے تقریباً 3 کھرب روپے مالیت کے ایرانی ریال خریدے۔ طلب میں اضافے کے باعث اوپن مارکیٹ میں ایرانی کرنسی کی قدر میں 100 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔
ملک بوستان نے بتایا کہ پہلے 2 ہزار روپے کے عوض ایک کروڑ ایرانی ریال دستیاب تھے، تاہم اب اسی مقدار کے ریال حاصل کرنے کے لیے تقریباً 4 ہزار روپے ادا کرنا پڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کی خبروں کے بعد بالخصوص متوسط طبقے کی جانب سے ریال کی خریداری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ساتھ ہی عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے فراڈ سے بچنے کے لیے صرف لائسنس یافتہ منی چینجرز سے ہی ایرانی کرنسی خریدیں۔
کراچی کے صدر بوہری مارکیٹ میں میئر کراچی کی جانب سے رنگ برنگی چھتریوں کی خوبصورت سجاوٹ نے علاقے کی رونقیں بڑھا دی ہیں۔ شہریوں کی بڑی تعداد اس خوبصورت منظر سے لطف اندوز ہو رہی ہے اور مارکیٹ میں چہل پہل میں اضافہ ہو گیا ہے۔
غربت صرف اعداد و شمار کا مسئلہ نہیں، بلکہ لاکھوں خاندانوں کی روزمرہ جدوجہد کی کہانی ہے۔ آخر ماہانہ 8,483 روپے آمدن رکھنے والا شخص کیسے اپنی بنیادی ضروریات پوری کر سکتا ہے؟ دیکھیے ہماری خصوصی ویڈیو اور اپنی رائے ضرور شیئر کریں کہ ایک باعزت زندگی گزارنے کے لیے کم از کم ماہانہ آمدن کتنی ہونی چاہیے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Karachi