Human Rights Defender
26/05/2026
تمام اہلِ اسلام کو حج مبارک ہو
26/04/2026
ٹاؤن چیئرمین عبدالجمیل خان کا لطیف پارک کا دورہ، شاندار استقبال، کھیلوں کا معائنہ
ہیومن رائٹس ڈیفینڈر سیکرٹری جنرل علی اکبر نقی بخاری کی ہدایت پر چیرمین لانڈھی ٹاؤن کا زمہ دارانوں نے پرتپاک استقبال کیا گیا
ٹاؤن چیئرمین لانڈھی ٹاؤن جناب عبدالجمیل خان کے لطیف پارک پہنچنے پر مختلف اسپورٹس و سماجی تنظیموں کے ذمہ داران کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر بچوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور چیئرمین کا بھرپور خیرمقدم کیا۔
استقبال کرنے والوں میں عامر کفایت (سیکرٹری جنرل فلائنگ ڈسک ایسوسی ایشن)، سر راجہ خلدون (انٹرنیشنل ریفری تائیکوانڈو)، ملک کلیم اعوان (سیکرٹری سائیکلنگ ایسوسی ایشن)، انجینئر عبدالباسط (ایگزیکٹو ممبر ایچ آر ڈی اسپورٹس ونگ)، سر نعمان (فٹبال ٹرینر) اور ڈائریکٹر ایچ آر ڈی اسپورٹس طارق شاہ شامل تھے۔
اس موقع پر ذمہ داران نے اپنے اپنے کھیلوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور ٹاؤن چیئرمین عبدالجمیل خان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں گرین بیلٹس اور پیور بلاک کے ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، جس پر عوام انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
مزید برآں ذمہ داران نے ٹاؤن چیئرمین کو فیاض پارک، ماسٹر رفیق الدین پارک اور زہیرالدین پارک (یوسی نائن وارڈ تھری) کی تعمیر و بحالی پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ اسی طرح لطیف پارک کو بھی مکمل طور پر بہتر بنا کر عوام کو ایک اور بہترین سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ شکریہ ادا کرنے کا مزید موقع میسر آئے۔
چیئرمین عبدالجمیل خان کو پارک میں جاری مختلف کھیلوں کا معائنہ بھی کروایا گیا، جن میں کرکٹ، ڈاج بال، جمناسٹک اور دیگر اسپورٹس سرگرمیاں شامل تھیں۔ اس موقع پر چیئرمین نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسپورٹس کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔
دورے کے دوران چیئرمین باغات لانڈھی ٹاؤن سید سجاد احمد اور وارڈ کونسلر راجہ اختر قریشی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، جنہوں نے معزز مہمانوں سے تعارف اور ملاقات کروائی۔ اس موقع پر مقامی افراد اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
Human Rights Defender
Sports Wing
04/04/2026
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دنیا بھر میں اضافہ نہیں ہوا لیکن پاکستان میں اضافے پر اضافہ ایسا کیوں، علی اکبر نقوی
پٹرول اور ڈیزل ایک ایسی پروڈکٹ ہے جس کا کوئی متبادل نہیں اس کی قیمتیں بڑھنے سے غریب آدمی، کسان ، مزدور براہِ راست متاثر ہوگا ۔
اس حکومت نے بلاجواز قیمتیں بڑھائیں، پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ قیمتیں بڑھانے والا ملک بن گیا ہے۔ ہیومن رائٹس ڈیفنڈر
کراچی (رپورٹ:) تفصیلات کے مطابق ہیومن رائٹس ڈیفینڈر کے مرکزی سیکرٹری جنرل علی اکبر بخاری نے پیٹرولیم مصنوعات پر بے حد اضافے پر نہایت تک تفتیش کا اظہار کیا ہے اور کہا اگر 2022 میں پیٹرول ڈالر 128 روپے فی بیرل 150 روپے بیچا جا سکتا تھا تو اب 108 ڈالر فی بیرل پر تین گنا زیادہ اضافہ کیوں کیا گیا ہے۔ ہمارے ملک پاکستان میں 80 پرسنٹ غریب عوام رہتی ہے جن کے لیے یہ اضافہ نہایت بوجھ ہے وہ اپنے گھر کا گزارا کریں بچوں کو پڑھائیں گھر کا کرایہ دیں بجلی کا بل دیں گیس کا بل دیں یوٹیلیٹی بل دیں اور ان تمام بلوں میں گورنمنٹ کے ٹیکس بھی ادا کرتے ہیں اس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ حیرت انگیز عمل ہے دنیا میں جنگ چل رہی ہے لیکن وہاں پر کسی بھی ملک میں اضافہ نظر نہیں ایا سوائے ہمارے ملک پاکستان میں کیا جنگ ہمارے ملک پاکستان میں ہو رہی ہے کیا پیٹرولیم مصنوعات زیادہ قیمتوں میں ہمیں ہی مل رہی ہیں دنیا میں فی بیرل کی قیمت وہیں کی وہیں ہے لیکن ہمارے ملک میں فوری اضافہ کر دیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے دل پر بہت بڑا پتھر رکھ کر یہ اضافہ کر رہے ہیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ہمارا پوچھنا یہ ہے کہ عوام کو کیسے ریلیف ملے گا ہمیں معلوم ہے کہ لوگوں کے گھروں میں روٹی نہیں ہے لوگوں کے سروں پر چھت نہیں ہے بچیوں کی شادیاں رکی ہوئی ہیں اگر خدانخواستہ کسی کے گھر میں انتقال ہو جائے تو ان کے پاس اتنے پیسے نہیں ہوتے کہ وہ اس کا کفن دفن کر سکیں اگر پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ہوا تو ہر چیز میں اضافہ ہوگا چاہے وہ کھانے پینے کی اشیاء ہو چاہے ٹرانسپورٹ ہو چاہے کوئی سی بھی دنیاوی معاملات کیوں نہ ہوں اب دیکھنے میں ائے گا کہ کچھ ہی دنوں میں بجلی کی مصنوعات میں بھی بے گناہ اضافہ کر دیا جائے گا گیس اور ایل پی جی میں تو پہلے بھی اضافہ ہو چکا ہے اب مزید اور اضافہ ہو جائے گا عوام غریب عوام کہاں جائے کس سے فریاد کرے کس کے اگے اپنا رونا روئے گورنمنٹ اف پاکستان کو چاہیے کہ اپنے اخراجات اپنی ضروریات زندگی میں کمی لائے اور عوام کو ریلیف دے تاکہ عوام کم از کم ان کو دعا تو دے سکے ہیومن رائٹس ڈیفینڈر فوری مطالبہ کرتی ہے پیٹرولیم مصنوعات کے اضافے کو فل فور واپس کیا جائے اللہ نہ کرے ایسا وقت ائے کہ سفید پوش لوگ اپنی فیملی کے ساتھ خودکشیاں کرنے پہ مجبور ہو جائیں تو گورنمنٹ اف پاکستان اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کرے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the organization
Website
Address
H-583 Street Number 3, 31-G Allah Wala Town Sector H Korangi City, Sindh
Karachi