PakMedia24.com

PakMedia24.com

Share

21/02/2026

پاکستان ائیر فورس کی افغانستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری، دہشتگردوں کا انفرااسٹرکچر تباہ

پاکستان ائیرفورس کے جیٹ طیاروں نےصوبہ پکتیکا کے علاقے برمل پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا۔

دھماکے میں دہشت گردوں کا انفرااسٹرکچر تباہ ہوگیا۔ صوبے پکتیکا کے ضلع ارگون میں بھی فضائی حملے کیے گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق طیاروں نے صوبہ پکتیکا کے بعد ننگرہار کے اضلاع خوگیانی، خیلو اور بحسود پر بھی حملہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق حملوں میں ممکنہ طور پر ہلاک دہشتگردوں کی تعداد واضح نہیں ہوسکی۔

18/02/2026

رمضان کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل پہلا روزہ ہوگا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شرمناک شکست دیدی 15/02/2026

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شرمناک شکست دیدی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شرمناک شکست دیدی PakMedia24.com - Visit pakmedia24.com for latest breaking news in Urdu from Pakistan, Sports, Entertainment & World

12/02/2026

میری دائیں آنکھ کی بینائی 85 فیصد تک ختم ہوچکی ہے: عمران خان کا سپریم کورٹ میں پیش رپورٹ میں انکشاف

عمران خان نے بتایا کہ تقریباً 3 سے 4 ماہ قبل، یعنی اکتوبر2025 تک ان کی دونوں آنکھوں کی بینائی 6×6 (بالکل نارمل) تھی، اب ایک آنکھ کی بینائی 15 فیصد تک ہے جس کا علاج پمز کے ڈاکٹرز نے کیا، اس کے بعد مسلسل دھندلاہٹ اور نظر کے مدھم ہونے کی شکایت شروع ہوئی، متعدد بار اُس وقت کےسپرنٹنڈنٹ جیل کو مسلسل دھندلاہٹ اور نظرکے مدھم ہونے کی شکایت سےآگاہ کیا ، جیل حکام کی جانب سے ان شکایات کے ازالے کےلیے کوئی مؤثر اقدام نہیں کیا گیا، بعد ازاں اچانک دائیں آنکھ کی بینائی مکمل ختم ہوگئی جس کےبعد پمز اسپتال کے ماہر امراضِ چشم ڈاکٹر محمد عارف کو معائنے کے لیے بلایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق عمران خان نے کہا کہ ان کی آنکھ میں خون کا لوتھڑا (کلاٹ) بن گیا تھا جس نے شدید نقصان پہنچایا، علاج (بشمول ایک انجیکشن) کےباوجود ان کی دائیں آنکھ کی بینائی محض 15فیصد تک محدود رہ گئی۔
مزید: https://pakmedia24.com

Want your business to be the top-listed Media Company in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Address


Karachi