The Reputed

The Reputed

Share

Photos from The Reputed's post 24/02/2026

ڈاکٹر مہوش کا قصور صرف اتنا تھا کہ اس نے ایک فی میل مریضہ کے ساتھ آئے ہوئے مرد کو یہ کہہ تھا کہ

آپ باہر جاکر تھوڑا انتظار کرلیں یہ خواتین کے بیٹھنے کی جگہ ہے آپ کی مریضہ کا چیک اپ کرکے میں اسے ابھی باہر بھیج دیتی ہوں

بس یہ سننا تھا اس خبطی پٹھان کا دماغ گھوم گیا کہ مجھے تم نے باہر جانے کا کہہ دیا اس وقت وہ چپ رہا

اس کی انا کو تکلیف ہوئی کہ مجھے آج تک کسی نے ایسے نہیں کہا کہ یہاں سے چلے جاؤ اور اس نے کیسے کہہ دیا اس کے بعد وہ انتظار میں رہا کہ کب یہ ڈاکٹر باہر نکلتی ہے ۔

جیسے ڈاکٹر مہوش اپنے گھر کے لیئے باہر نکلیں تو اس انسان نے بیچاری کو سات فائر مار کر شہید کردیا ۔

اور پھر موقع سے فرار ہوگیا وہاں پہ مہوش کے گھر والے انتظار کر رہے تھے کہ بیٹی ابھی تک گھر نہیں پہنچی

روزے افطار ہونے کا وقت ہونے والا ہے لیکن ان کو کیا پتا تھا کہ ان کی بیٹی نام نہاد عزت اور غیرت والے ایک پٹھان کی گولیوں کی نذر ہوچکی ہے

اس سے پہلے کوہاٹ میں ڈاکٹر وردا کی جان لی گئی پولیس بک گئی آج بلے کی ہٹی دوبارہ کھل چکی ہے بیچاری کے مارنے والے سر عام گھوم رہے ہیں

خیر لوگوں کو کیا جس کا جاتا ہے تکلیف اس کو ہوتی ہے اگر ہوسکے تو آواز اٹھا لیں تاکہ قیامت کے روز ہم منہ دکھانے کے قابل ہوں ڈاکٹر مہوش کے بچے ابھی بھی اپنی ماں کا انتظار کررہے ہے کہ ہماری مما ڈیوٹی پر ہے وہ گھر آجائے گی لیکن ان کو کیا پتہ کہ انسانی جانور کب ان کا قتل عام کرچکے ہے💔🥲
ڈاکٹر وردہ کو اگر انصاف مل جاتا
تو شاید آج کوہاٹ میں ڈاکٹر مہوش قتل نہ ہوتیں۔
بلے دی ہٹی کھل چکی ہے،
جے آئی ٹی رپورٹ وزیرِ اعلیٰ کی میز پر دھول کھا رہی ہے،
اور ڈاکٹر وردہ کے معصوم بچے آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔
ہسپتالوں میں سیکیورٹی نام کی کوئی چیز نہیں۔
ڈاکٹر روز اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ڈیوٹی دے رہے ہیں۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں:
🔴 ڈاکٹر وردہ کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ پر فوری عملدرآمد
🔴 ڈاکٹر مہوش کے قاتلوں کی فوری گرفتاری
🔴 ہسپتالوں میں مؤثر سیکیورٹی نظام
انصاف میں تاخیر اب ناانصافی نہیں، شراکتِ جرم ہے۔
آج آواز نہ اٹھی تو کل کوئی اور ڈاکٹر ہوگا۔





😥😥😥😥

Want your organization to be the top-listed Non Profit Organization in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Karachi
72110