Denny Collection
20/01/2026
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی میں سب کی توجہ کا مرکز بننے والی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی نمایاں ٹرانسفارمیشن کے حوالے سے حقیقت سامنے آ گئی ہے۔
حالیہ دنوں مریم اورنگزیب اپنی غیر معمولی جسمانی تبدیلی کے باعث خبروں میں ہیں۔ جہاں کئی افراد نے ان کی اس تبدیلی کو خواتین کے لیے ایک متاثر کن مثال قرار دیا، وہیں شوبز شخصیات اور فیشن ناقدین نے بھی ان کے نئے انداز کو سراہا۔
مریم اورنگزیب کی والدہ طاہرہ اورنگزیب نے ایک صحافی کو دیے گئے انٹرویو میں اس تبدیلی کے پس منظر سے آگاہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم پہلے کریش ڈائٹس پر انحصار کرتی تھیں، جس سے وہ متعدد بار منع کرتی رہیں، مگر مریم نے ان کی بات نہیں مانی۔ طاہرہ اورنگزیب کے مطابق مریم دو سے تین ماہ تک صرف کافی یا چائے پر گزارا کرتی رہیں اور سخت ڈائٹ پلانز فالو کرتی تھیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ مریم اورنگزیب نے وزن کم کرنے کے لیے کسی قسم کی سرجری یا طبی عمل کا سہارا نہیں لیا بلکہ مکمل طور پر سخت ڈائٹنگ کے ذریعے یہ تبدیلی حاصل کی۔
طاہرہ اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اگر وہ خود بھی اسی طرح کھانا چھوڑ دیں تو ان کے چہرے کے پٹھے بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔
ان کے مطابق مریم نے وزن بڑھنے کے بعد ڈائٹنگ شروع کی اور اپنی صحت کا خیال رکھنا ایک مثبت اور درست فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ بلاوجہ قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Denny Collection, Shop #17, 28 4th Floor, Kareem Center, Saddar
Karachi
75260
Opening Hours
| Monday | 12:00 - 23:00 |
| Tuesday | 09:00 - 23:00 |
| Wednesday | 09:00 - 23:00 |
| Thursday | 09:00 - 23:00 |
| Friday | 09:00 - 23:00 |
| Saturday | 09:00 - 23:00 |
| Sunday | 09:00 - 23:00 |