41Digital Plus
ہر خبر سے باخبر رہنے کیلئے 41 ڈیجیٹل نیوز دیکھئے
07/07/2026
کرک()ایکسین سی اینڈ ڈبلیو کا مختلف ترقیاتی سڑکوں کا دورہ، جاری منصوبوں کا تفصیلی معائنہ۔
ایگزیکٹو انجینئر (XEN) محکمہ مواصلات و تعمیرات (C&W) کرک ارشاد خٹک نے متعلقہ ایس ڈی اوز اور سب انجینئرز کے ہمراہ ضلع کرک میں جاری مختلف سڑکوں کے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کا مقصد منصوبوں پر جاری تعمیراتی کام، معیار، رفتار اور تکنیکی امور کا جائزہ لینا تھا تاکہ تمام ترقیاتی اسکیمیں مقررہ معیار اور شیڈول کے مطابق مکمل کی جا سکیں۔
دورے کے دوران ایکسین نے سیری خواہ میں 2 کلومیٹر بلیک ٹاپ روڈ، آیا خیل تا سیری خواہ 2 کلومیٹر بلیک ٹاپ روڈ، انڈس ہائی وے سے پشونو گھنڈی براستہ صابر آباد 2 کلومیٹر بلیک ٹاپ/پی سی سی روڈ، انڈس ہائی وے تا کامران چوک 3.7 کلومیٹر بلیک ٹاپ روڈ، ڈیلی مالا تا ڈانڈی ایڈل خیل 4.5 کلومیٹر ایم اینڈ آر روڈ، لطیف آباد 1.3 کلومیٹر بلیک ٹاپ روڈ، ملاگی تا شمشکی 2.5 کلومیٹر بلیک ٹاپ روڈ، پلوسا سر تا شمشکی 3 کلومیٹر بلیک ٹاپ روڈ اور پلوشہ سرہ روڈ سے دلیر/عاقب کورونہ تک 1 کلومیٹر بلیک ٹاپ روڈ کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔
ایکسین ارشاد خٹک نے مختلف مقامات پر جاری کام کا معیار، استعمال ہونے والے میٹریل، ڈیزائن اور پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران اور فیلڈ اسٹاف کو ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ تکنیکی معیار، شفافیت اور بروقت تکمیل کو یقینی بناتے ہوئے مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو محفوظ، معیاری اور پائیدار سفری سہولیات فراہم کرنا محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی باقاعدہ نگرانی جاری رکھی جائے گی اور کسی بھی قسم کی غفلت یا ناقص تعمیراتی کام برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی رفتار مزید تیز کی جائے تاکہ عوام جلد از جلد بہتر سفری سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔
07/07/2026
کرک: سی اینڈ ڈبلیو ٹینڈر پراسسز کے خلاف کیپرا میں الف کنسٹرکشن کی دائر درخواست خارج، تمام اعتراضات مسترد
کرک: محکمہ مواصلات و تعمیرات (سی اینڈ ڈبلیو) کے ٹینڈر پراسسز کے خلاف خیبر پختونخوا پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (کیپرا) میں دائر کی گئی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے خارج کر دیا گیا ہے۔ کیپرا نے اپنے فیصلے میں ٹینڈر پراسسز پر اٹھائے گئے تمام اعتراضات کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے محکمہ کی کارروائی کو قواعد و ضوابط کے مطابق قرار دیا۔
ذرائع کے مطابق درخواست گزار نے سی اینڈ ڈبلیو کی جانب سے جاری ٹینڈر پراسسز میں مبینہ بے ضابطگیوں اور قواعد کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے ہوئے کیپرا سے کارروائی کی استدعا کی تھی۔ تاہم کیپرا نے دونوں فریقین کا مؤقف، دستیاب ریکارڈ اور متعلقہ قوانین کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد فیصلہ سنایا کہ ٹینڈر پراسسز میں ایسی کوئی بے ضابطگی یا قانونی خلاف ورزی ثابت نہیں ہوئی جس کی بنیاد پر کارروائی کی جا سکے۔
کیپرا کے فیصلے کے بعد محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو متعلقہ ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز کا عمل مقررہ قوانین کے تحت آگے بڑھانے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ اس فیصلے کو سرکاری حلقوں میں شفافیت اور قانونی تقاضوں کی تکمیل کا اظہار قرار دیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ ٹینڈر پراسسز کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے مختلف تکنیکی اور قانونی اعتراضات اٹھائے گئے تھے، تاہم کیپرا نے تمام اعتراضات کا جائزہ لینے کے بعد انہیں مسترد کرتے ہوئے درخواست خارج کر دی۔
کیپرا کے فیصلے کے بعد توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ متعلقہ ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد میں مزید تاخیر نہیں ہوگی اور عوامی مفاد کے منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔
07/07/2026
07/07/2026
۔
📢 خوشخبری! تخت نصرتی کے عوام کے لیے بہترین موقع
میڈیکل اسپیشلسٹ اینڈ نیفرولوجسٹ (امراضِ گردہ و بلڈ پریشر)
ڈاکٹر محمد فیضان (MBBS, FCPS-II (Nephrology), MRCP (UK) Part I & II) اب آپ کے اپنے شہر میں دستیاب ہوں گے۔
حسین میڈیکل کمپلیکس، تخت نصرتی
🗓️ دن اور وقت (Days & Timing):
ہر جمعہ اور ہفتہ (Friday & Saturday)
وقت: صبح 08:00 بجے سے صبح 10:00 بجے تک
📞 رابطہ اور بکنگ کے لیے نمبرز:
📱 +92 345 9663218
📱 0342-9390162
06/07/2026
کرک۔تھانہ لتمبر کے سٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) سب انسپکٹر فرید خان اپنی جرات، دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور عوام دوست طرزِ پولیسنگ کی بدولت عوام میں غیرمعمولی مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔ ان کی تعیناتی کے بعد تھانہ لتمبر کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں، اشتہاری ملزمان اور دیگر سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور اور بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں علاقے میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ فرید خان نے قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے دن رات محنت کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کا گھیرا تنگ کر دیا ہے، جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے باعث متعدد افراد نے اپنی آماجگاہیں چھوڑ دی ہیں اور غیرقانونی سرگرمیوں میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔ عوامی، سماجی، کاروباری اور عمائدینِ علاقہ نے سب انسپکٹر فرید خان کی بہترین پولیسنگ پالیسی، بروقت کارروائی، عوام کے ساتھ خوش اخلاقی، سائلین کے مسائل کے فوری حل اور جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس حکمتِ عملی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے فرض شناس، بہادر اور ایماندار پولیس افسران ہی معاشرے میں امن، انصاف اور عوام کا پولیس پر اعتماد بحال کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے ضلعی پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ وہ مزید جذبے اور لگن کے ساتھ عوام کی خدمت اور جرائم کے خاتمے کے مشن کو جاری رکھ سکیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
Karachi
WHATSAPP00923432179255