GTV Digital

GTV Digital

Share

14/07/2026

جامعہ کراچی کے قدیم درخت

13/07/2026

لوٹ مار کے دوران ج اں ب ح ق
نوجوان ڈاکٹر آکاش کے لواحقین کا حکومت سے انصاف کا مطالبہ

13/07/2026

کیا سڑک پر اکیلی خاتون خود کو محفوظ محسوس کرتی ہے؟
Disclaimer: This report is produced for news reporting and public awareness purposes. Any experiences shared reflect the views of the individuals featured. GTV Digital condemns harassment in all forms and encourages reporting incidents to the relevant authorities while respecting due process and the privacy of all individuals.

13/07/2026

سندھ حکومت نے صوبے میں نجی اسکولوں کی فیسوں میں اضافے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے خلاف ورزی پر رجسٹریشن معطل یا منسوخ کرنے کا عندیہ دے دیا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ پروفیسر رفیعہ ملاح نے نجی اسکولوں کی جانب سے فیسوں میں اضافے اور اضافی چارجز کی وصولی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام نجی اسکولوں کے سربراہان کو مراسلہ جاری کر دیا۔
مراسلے کے مطابق تمام نجی اسکولوں کے منتظمین اور پرنسپلز کو آگاہ کیا گیا ہے کہ رجسٹریشن اتھارٹی کی پیشگی منظوری کے بغیر ٹیوشن فیس کے علاوہ کسی بھی قسم کی فیس وصول کرنا سندھ پرائیویٹ ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنز (ریگولیشن اینڈ کنٹرول) رولز 2005ء کے رول 7(4) کی صریح خلاف ورزی ہے جس کے تحت ٹیوشن فیس کے علاوہ کوئی بھی فیس صرف رجسٹریشن اتھارٹی کی منظوری کے بعد ہی وصول کی جا سکتی ہے۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ رول 7(6) کے مطابق قواعد کے برخلاف ٹیوشن فیس وصول کرنا یا رجسٹریشن اتھارٹی کی منظوری کے بغیر ٹیوشن فیس کے علاوہ کوئی اور فیس لینا سندھ پرائیویٹ ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنز ریگولیشن اینڈ کنٹرول آرڈیننس 2001ء کی دفعہ 21 کے تحت قابلِ سزا جرم ہے جس کی صورت میں متعلقہ ادارہ جرمانے کا مستوجب ہو گا۔
پروفیسر رفیعہ ملاح نے تمام نجی اسکولوں کے منتظمین اور پرنسپلز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ طلبہ سے صرف وہی فیس وصول کریں جو رجسٹریشن اتھارٹی سے منظور شدہ ہو، منظور شدہ فیس کی تفصیلات اسکول کے نوٹس بورڈ اور استقبالیہ (ریسپشن) پر نمایاں طور پر آویزاں کی جائیں اور والدین کے مطالبے پر انہیں اس کی نقل بھی فراہم کی جائے تاکہ والدین اور طلبہ منظور شدہ فیس سے مکمل طور پر آگاہ رہیں۔
مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ والدین سے منظور شدہ فیس کے علاوہ کسی بھی قسم کے پوشیدہ یا اضافی چارجز کا مطالبہ نہ کیا جائے۔ مراسلے میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر کوئی اسکول مذکورہ ہدایات کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف سندھ پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز (ریگولیشن اینڈ کنٹرول) آرڈیننس کی شق 8 کے تحت رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی معطلی یا منسوخی (Suspension or Cancellation of Registration Certificate) سمیت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید برآں، تمام غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی طور پر چلنے والے اسکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 15 روز کے اندر اپنی رجسٹریشن کے لیے درخواستیں sboss.business.gos.pk پر آن لائن جمع کروائیں۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Address


Karachi