Kashif Ashraf
03/11/2023
ہم سے ملی تھی وہ ایک خوبصورت حادثے کی طرح
دل ہمارا ٹھہر گیا اس پر وہ تھی لڑکی انگلستانی
ایک دن ہم نے اس سے اظہار الفت کر ہی دیا
کچھ ہی وقت میں پڑ گئی ملاقاتوں میں روانی
فقط ہم ہی نہ رہے ان کی محبت میں گرفتار
ہماری الفت دیکھ کر ہو گئی وہ بھی دیوانی
ہم نے کبھی کسی کو اس کے شریک نہ کیا
وفا کرنا لازم تھا ہم پر یہ مسئلہ تھا خاندانی
داغدار لگنے لگے تھے ہم اس کو کچھ ہی وقت میں
اس کو کوئی اور مرد بھا گیا تھا، تھا وہ یونانی
وہ ہم سے بچھڑ گئی پلٹی بھی نہیں ہماری جانب
رہ گئی ایک سادہ سی تصویر اس کی نشانی
اب تو نہ پوچھے کوئی ہم سے حال دل
ہم نے لٹا دی ہے راہ وفا میں زندگانی
تیری چاہت ہم کو عزیز لیکن یہ گھڑی جدائی کی
کھا گئی ایک جوان کی ساری جوانی
اجڑ گیا ہوں میں اس کے ہجر کو کاٹ کر
کیسے کریں اس کے بغیر ہم اپنی شاد مانی
دل جو ڈوبا ہے راہ الفت میں تو بہت غم ملا
کر کے ان سے محبت ہم کو ہوئی بہت پشیمانی
کوئی تجویز کرو یارو کاشی کو جینے کی
بہت دکھ بھری ہے مجھ معصوم کی کہانی
کاشف اشرف
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Website
Address
33 North
Karachi