AssetMax Property Solutions.
گھر کے لئے ٹھیکیدار منتخب کرتے وقت ہونے والی سنگین غلطیاں
⚠️ غلطیاں جو اکثر کی جاتی ہیں:
1️⃣ اناڑی نا تجربہ کار یا غلط مہارت رکھنے والے ٹھیکیدار کا انتخاب:
کچھ لوگ ٹھیکیدار بن کر خود کو پیش کرتے ہیں، مگر وہ درحقیقت درمیانی افراد (middlemen) ہوتے ہیں۔
2️⃣ ڈیزائن اور ڈرائنگ سمجھنے کی قابلیت نہ رکھنے والا ٹھیکیدار:
ایسے ٹھیکیدار جو نقشے، ورکنگ ڈرائنگ یا BOQ نہیں پڑھ سکتے، بڑی غلطی ثابت ہو سکتے ہیں۔
3️⃣ بغیر تیاری کے مختلف ٹھیکیداروں سے ریٹس پوچھنا:
سب سے پہلے ٹھیکیداروں کی اہلیت جانچیں، پھر ان سے تعمیراتی تخمینہ ( Construction estimate )طلب کریں۔
4️⃣ بغیر ہوم ورک کے ریٹس Construction estimate طلب کرنا:
گھر کا پلان بننے سے پہلے ریٹس مانگنا نقصان دہ ہو سکتا ہے کیونکہ ٹھیکیدار یا تو بہت زیادہ یا بہت کم ریٹس دیں گے۔
5️⃣ صرف کم ترین ریٹس پر فیصلہ کرنا:
کم ریٹس کی بنیاد پر ٹھیکیدار منتخب کرنا ایک بڑی غلطی ہو سکتی ہے۔
6️⃣ غلط ادائیگی کا شیڈول بنانا:
ادائیگیاں مخصوص مراحل پر کی جائیں۔ ایک ساتھ زیادہ ادائیگی کرنا مسائل پیدا کر سکتا ہے۔
7️⃣ کنٹریکٹ کے بغیر کام شروع کرنا:
تمام شرائط و ضوابط تحریری طور پر طے کریں تاکہ بعد میں کوئی مسئلہ نہ ہو۔
8️⃣ سنگل یا ملٹیپل ٹھیکیدار کے فوائد و نقصانات کا موازنہ نہ کرنا:
فیصلہ کریں کہ آپ کو ایک ٹھیکیدار چاہیے یا مختلف کاموں کے لیے الگ الگ ٹھیکیدار۔
یہ نکات ذہن میں رکھیں تاکہ آپ اپنے construction project تعمیراتی منصوبے کو بہتر اور مؤثر طریقے سے مکمل کر سکیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Malir
Karachi
75400