Quaid e Azam
01/07/2026
عہدہ، طاقت اور دولت ہمیشہ ساتھ نہیں رہتے۔
سرکاری افسر ہو، فوجی ہو، سیاستدان ہو یا کاروباری، ہر انسان کو ایک دن اللہ کے حضور حاضر ہونا ہے۔ وہاں نہ سفارش چلے گی، نہ رشوت، نہ اختیار، نہ بینک بیلنس۔
اگر خدمتِ خلق کا جذبہ نہیں، انصاف کرنے کی نیت نہیں، اور حلال و حرام کی تمیز نہیں، تو پھر ایسے عہدے کا فائدہ کیا؟
افسوس یہ ہے کہ بعض لوگ اپنی پوری زندگی دولت جمع کرنے میں گزار دیتے ہیں، مگر یہ بھول جاتے ہیں کہ قبر میں صرف اعمال ساتھ جائیں گے، مال نہیں۔
قرآن ہمیں گناہوں سے بچنے اور نیک اعمال کرنے کا حکم دیتا ہے۔ اصل کامیابی وہ نہیں جو بینک اکاؤنٹ میں جمع ہو، بلکہ وہ ہے جو اللہ کے ہاں قبول ہو۔
یاد رکھیں، عہدہ ایک امانت ہے، طاقت ایک آزمائش ہے، اور دولت ایک ذمہ داری ہے۔ ان سب کا حساب ضرور ہوگا۔
اللہ تعالیٰ ہمیں دیانت، انصاف، خدمتِ خلق اور آخرت کی تیاری کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
21/06/2026
پاکستان کا دفاعی بجٹ چاہے 100٪ پورا بجٹ لے کے پورے باڈر لوہے کے بنادو اور پاکستان کے پورے آسمان کو لیزر گائیڈ سے مکمل کور کر دو تب بھی اس ملک پاکستان کو تباہی سے فوج تو کیا کوئی بھی نہیں بچا سکتا کیو ؟
آج کا بچا بچا جانتا ہے کے رب پاک نے کس عمل پر اتنا سخت جواب دیا ہے۔ کے اگر یے عمل کرو گے تو مکمل تیار ہو جاؤ اللہ اور اللہ کے رسول کے ساتھ جنگ کے لئے۔ جن معصوموں کو معلوم نہیں تو میں بتا دیتا ہوں وہ ہے سود، سود جس پر سارے بینک پاکستان میں چلتے ہے۔ سارا کاروبار پاکستان میں چلتا ہے مطلب ہے اسلامی جمھوریہ پاکستان بھی سود پر چل رہا ہے۔
اگر پاکستان کو بچانا ہے اور یہاں زندگی واپس لانا ہے تو سود کو آج ہی ختم کرو ورنا جس طرح ھندو سینیٹر، سینیٹ میں کھڑا ہوکر پورے پاکستان میں حکومت کرنے والوں کے چہرے پر کالک مل کر گیا ہے اس سے بھی شدید ذلت دیکھنی ہوگی۔
سود سے تم کچھ حاصل نہیں کرسکتے سوائے اپنی قوم کو انگریز کا غلام بنانے کے، کیو کے انٹرنیشنلی آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے شیطان سے مل کر سود کا جال تیار کیا ہے جو قرضے ملک چلانے کے لئے لئیے جاتے ہے وہ سود پر ہی ہوتے ہے جو کبھی ادا نہیں ہوگے اور ہم ہر روز ذلت بڑھتی جائے گے۔
دفاع پر خرچ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں کیو کے پاکستانی فوج میں اتنی طاقت نہیں کے وہ اللہ اور اللہ کے رسول سے جنگ کرسکے یا پھر اس قرض کے پیسے کے بدلے اگر دشمن ہمارے ملک کا ایک شھر مانگ لے تو آپ کیسے حفاظت کرو گے اس ملک کی، جب دشمن نے ہمارے لوگوں کو مارنے کے لئے اڈے مانگے تھے تو آپ نے خوشی خوشی کیو دئے تھے۔
غیروں کی غلامی اپنوں سے بیوفائی تمہے کامیاب نہیں ذلت ہی دے گی۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Karachi