Loyal TV
Loyal TV is Pakistan’s first hybrid channel that intends to empower people with correct real-time information and knowledge.
07/04/2026
بریکوٹ (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سید اعزاز شاہ باچا نے سوات میں اے این پی کے مرکزی رہنما ایوب خان اشاڑی کی رہائش گاہ پر ہونے والے حملے پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ حملے نہ صرف قابلِ مذمت ہیں بلکہ یہ علاقے کے امن و امان کو خراب کرنے کی ایک سازش بھی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ دراصل اُن لوگوں کو خاموش کرانے کی کوشش ہے جو امن، بھائی چارے، ترقی اور خوشحالی کے لیے بے خوف ہو کر آواز اٹھا رہے ہیں۔سید اعزاز شاہ باچا نے مزید کہا کہ سوات جیسے پُرامن علاقے میں ایسے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں اور حکومت و قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہیے کہ وہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ملوث عناصر کو گرفتار کریں اور انہیں سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے عوامی نمائندوں کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے، بلکہ وہ پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ امن، ترقی اور عوام کی فلاح کے لیے کام جاری رکھیں گے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Address
Karachi