Hum Sub Ki Awaz

Hum Sub Ki Awaz

Share

یہ پیج آپ سب کے لئے ہے یہ سب کا پیج ہے
یہاں پر ہر ایک بندے کی آواز بلند کی جائے گی۔
یہ پیج آپ لوگوں کو ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کرے گا ۔
ہم سب کے لیے اسٹینڈ لے گئے کسی کے ساتھ ناجائز نہیں ہونے دیں گے ۔
جس کسی کو بھی اپنے انٹرویو کروانا ہو یا انٹرویو دینا چاہتا ہوں وہ ہم سے کانٹیکٹ کریں چاہے وہ کوئی بھی ہو ۔
ہم ہر خاص و عام امیر غریب سیاست دان گورنمنٹ ایمپلائی
کوئی بھی شخص ہو ہمارے لئے ایک برابر

20/07/2025

آس سے زیادہ تکلیف دہ ویڈیو شاید آپ نے کبھی دیکھی ہو ان سارے مردوں کی مردانگی پر لعننت ہے💔
بلوچستان میں بھاگ کر شادی کرنے والے جوڑے کو غیرت کے نام پر۔قت ۔۔ل کردیا گیا

شیتل اور زرک تیری محبت کو سلام ۔۔۔۔
آپ نے محبت کی بنیاد پر نکاح کیا
حلال راستہ چُنا، کسی کا دل نہیں دکھایا، کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔ مگر اُن کا قصور بس اتنا تھا کہ انہوں نے "پسند" سے شادی کی۔
اور زیادہ تر غیرت کے ٹھیکیداروں کی غیرت کو پسند سے نکاح کبھی برداشت نہیں رہا۔

دعوت پر بلایا گیا، مگر یہ کھانے کی نہیں، مارنے کی دعوت تھی۔
چٹیل میدان، قافلہ گاڑیاں، 19 مرد —5 لوڈڈ بندوقیں — اور بیچ میں دو بے بس انسان۔۔۔
شیتل، ہاتھ میں قرآن لیے، خود قتل گاہ کی جانب بڑھی، اُس کے لبوں پر التجا نہیں تھی، رحم کی درخواست نہیں تھی، صرف ایک جملہ:

"صرف گولی مارنے کی اجازت ہے۔۔۔"

اور پھر 9 گولیاں — ایک عورت کی محبت، وقار، وجود، سب کچھ چھین لیا گیا۔

پھر زرک کی باری آئی — 18 گولیاں — تاکہ غیرت کا توازن برقرار رہے۔
کیسی عدالت تھی یہ، جس میں جرم محبت تھا اور سزا موت؟

جہاں باپ، بھائی، چچا، ماموں سب مل کر اپنی ہی بیٹی، بہن، بھتیجی کو قتل کرتے ہیں اور پھر راضی نامہ نامی کاغذ سے سب دھو ڈالتے ہیں۔

کیا کسی نے سوال کیا کہ:

اگر قرآن اُس کے ہاتھ میں تھا تو تمہارے ہاتھ میں بندوق کیوں تھی؟
اگر وہ "بے غیرت" تھی، تو تم نے غیرت کا ثبوت کس عمل سے دیا؟

شیتل مر گئی۔۔۔ مگر وہ ہزاروں سوال چھوڑ گئی۔
اور شاید کل کوئی اور شیتل، کسی اور زرک کے ساتھ اُسی میدان میں کھڑی ہو، اُسی پگڑی کے نیچے انصاف مانگے، اور پھر مٹی میں دفن کر دی جائے۔

سوال صرف یہ ہے:
کیا غیرت کے نام پر قتل کرنے والوں کی غیرت، صرف
نکاح کرنے والوں کے لئے کیوں جاگتی ہے اس کا حق تو انہیں ان کا خالق بھی دیتا ہے

اور اگر یہی غیرت کسی بیٹے کی حرام کاری پر نہیں جاگتی،
کسی زانی کو سر عام شریعت اسلامیہ کے تحت کوڑے نہیں مارے جاتے تو پھر یہ غیرت نہیں۔۔۔ یہ بزدلی ہے۔

سورۃُ النِّساء میں یہ واضح طور پر لکھا ہوا ہے۔۔۔۔!

"فَلَا تَعْضُلُوهُنَّ أَن يَنكِحْنَ أَزْوَاجَهُنَّ إِذَا تَرَاضَوْا بَيْنَهُم بِالْمَعْرُوفِ"
ترجمہ:
"پس تم اُن (عورتوں) کو نہ روکو کہ وہ اپنے شوہروں سے نکاح کر لیں، جب کہ وہ آپس میں معروف طریقے سے راضی ہو جائیں۔

14/05/2025

🌑 شہید دِلدار تانولی کا قاتل گرفتار ہو چکا ہے — یہ ظلم کے اندھیروں میں انصاف کی پہلی کرن ہے۔

یہ صرف ایک مجرم کی گرفتاری نہیں،
بلکہ ہر اس دل کی جیت ہے جو دِلدار کے لیے تڑپا،
ہر اس آواز کی کامیابی ہے جو خاموشی توڑ کر بولی،
اور ہر اس انسان کی کاوش کا صلہ ہے جس نے سچ کا ساتھ دیا۔

🛑 لیکن یہ اختتام نہیں، بلکہ آغاز ہے۔
اب ہم عدالت اور قانون سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ دِلدار کے قاتل کو عبرتناک اور فوری سزا دی جائے — تا کہ ظلم کو لگام دی جا سکے، اور آئندہ کوئی بےگناہ نہ روئے۔

❤️ خصوصی شکریہ اُن تمام لوگوں کا
جنہوں نے یہ معاملہ اُٹھایا،
پوسٹس کو شیئر کیا،
اپنی آواز کو دِلدار کے لیے بلند کیا۔
آپ کی آواز نے خاموش دیواروں کو ہلا دیا ہے!

آئیں، اس آواز کو اور بلند کریں —
تاکہ دِلدار کا خون رائیگاں نہ جائے۔

📢 ہم شہید دِلدارتنولی کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں،
ہم انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں،
ہم انسانیت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

07/05/2025

Rafale Jet ko wapis France bej rhy ha 🤣🤣🤣

Want your business to be the top-listed Media Company in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


SKT
Karachi