Technical Raza

Technical Raza

Share

Learn, grow, and earn together 🔧📱

For more details:
https://whatsapp.com/channel/0029Vb5bIVoLCoWuI0B2aO09

03/04/2026

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹارنی جنرل پام بونڈی کو برطرف کرکے ان کی جگہ نائب اٹارنی جنرل ٹوڈ بلینچ کو قائم مقام اٹارنی جنرل مقرر کر دیا ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیٹھ نے چیف آف اسٹاف جنرل رینڈی جارج کو بھی عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق وزیرِ جنگ ایک ایسے آرمی چیف آف اسٹاف کی تقرری چاہتے ہیں جو فوجی معاملات میں صدر ٹرمپ اور ان کے وژن کے مطابق پالیسیوں پر عملدرآمد یقینی بنا سکے۔

03/04/2026

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک اور امریکی ایف-35 لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے، تاہم اس حوالے سے امریکی حکام کی جانب سے فوری طور پر کسی تصدیق یا ردِعمل کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔

ایرانی پاس*دا*رانِ انق*لاب (آئی آر جی سی) سے منسلک خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق اس طیارے کو وسطی ایران کی فضاؤں میں پرواز کے دوران نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو کر زمین پر جا گرا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طیارے کو شدید نقصان پہنچنے کے باعث پائلٹ کے بارے میں فوری طور پر کوئی معلومات دستیاب نہیں ہو سکیں۔ دوسری جانب مہر نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارے کے تباہ ہونے کے دوران ہونے والے شدید دھماکے کے باعث اس بات کا امکان کم ہے کہ پائلٹ خود کو بچانے میں کامیاب ہوا ہو۔

ادھر امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے اس دعوے پر فوری ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم اس سے قبل ایران کے اسی نوعیت کے ایک اور دعوے کو مسترد کیا جا چکا ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق اس طرح کے دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہایت ضروری ہوتی ہے، جبکہ موجودہ صورتِ حال میں حقائق کی مکمل وضاحت سامنے آنا ابھی باقی ہے۔


Disclaimer: This news report is based on claims made by Iranian media sources. Independent verification from neutral or international authorities is not yet available, and official confirmation from U.S. officials has not been issued.

03/04/2026

امریکا اور اس*رائی*ل کے مبینہ ح*ملے کا نشانہ بننے والے ایران کے سابق وزیر خارجہ کمال خرازی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

امریکا اور اس*رائی*ل نے کمال خرازی کے تہران میں واقع گھر کو نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں ان کی اہلیہ موقع پر ہی شہید ہوگئیں جبکہ کمال خرازی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ کوما میں زیر علاج تھے۔

ایران کے معتبر ذرائع نے کمال خرازی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وفات سے ایران میں سفارتکاری اور تعلیمی شعبے کا ایک اہم باب بند ہوگیا ہے۔

کمال خرازی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کے قریبی مشیروں میں شمار ہوتے تھے، جبکہ وہ ایران کی خارجہ پالیسی کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرنے والی نمایاں شخصیات میں شامل رہے۔

81 برس کی عمر میں شہید ہونے والے کمال خرازی امور خارجہ اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ بھی تھے، جو ملک کی اعلیٰ قیادت کو خارجہ پالیسی کے حوالے سے سفارشات فراہم کرتی ہے۔

وہ اصلاح پسند صدر محمد خاتمی کے دورِ حکومت میں 1997 سے 2005 تک ایران کے وزیر خارجہ کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے اور اس دوران ایران کی خارجہ پالیسی میں اہم کردار ادا کیا۔


Disclaimer: This report is based on initial media reports and claims from Iranian sources. Independent verification from international authorities has not yet been confirmed.

Want your business to be the top-listed Media Company in Karachi Manora?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Karachi Manora