Haripur Update

Haripur Update

Share

17/07/2025

جھوٹے مقدمے، گرفتاری اور کردار کشی کے باوجود ڈی پی او کے ساتھ بیٹھنا صحافی برادری کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے — شاہد اختر اعوان

ہری پور (ہم گواہ)سینئر صحافی حارث سواتی کے خلاف جھوٹے مقدمے، گرفتاری، ہتک آمیز سلوک اور پولیس کے سرکاری فیس بک پیج پر کردار کشی کے باوجود ہری پور پریس کلب کے صدر زاکر حسین تنولی کی ڈی پی او فرحان خان کے ساتھ ملاقات اور چائے نوشی کی تصاویر سامنے آنا، صحافتی حلقوں میں شدید غم و غصے اور اضطراب کا باعث بن گیا ہے
صحافی شاہد اختر اعوان نے اس حوالے سے اپنا مؤقف دیتے ہوئے کہا
"میرے مخالف مینڈیٹ نے ثابت کر دیا کہ وہ ایک نااہل اور مفاد پرست انسان ہے۔ جس وقت ایک بےگناہ صحافی کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا، اسے سرکاری پلیٹ فارم پر بدنام کیا گیا، وہاں صدر پریس کلب کا ڈی پی او کے پاس بیٹھ کر چائے پینا اور ایک لفظ مذمت کا نہ کہنا صحافتی اصولوں سے مکمل انحراف ہے۔"
انہوں نے مزید کہا
"اسی طرح کی خاموش اور مفاداتی قیادت کی وجہ سے ہمارے ضلع کا ایک سچا اور بےباک صحافی دن دہاڑے قتل ہوا۔ اُس وقت بھی زاکر حسین تنولی نے مظلوم کی حمایت کرنے کے بجائے، ڈی پی او کے ساتھ مل کر اپنے مخالف صحافی کو شاملِ تفتیش کروا کے کیس کو خراب کیا — جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ آج تک اُس مظلوم صحافی کا قاتل گرفتار نہ ہو سکا۔"
شاہد اختر اعوان کا کہنا تھا کہ جو قیادت اپنے ہی صحافیوں کے خلاف طاقتوروں کا آلہ کار بن جائے، وہ نہ صرف ناکام ہے بلکہ صحافیوں کی قربانیوں کے ساتھ خیانت کی مرتکب بھی
صحافی برادری کا مطالبہ ہے کہ زاکر حسین تنولی اس ملاقات کی وضاحت پیش کریں، اپنے طرزعمل پر معذرت کریں، یا صدارت سے مستعفی ہوں

17/07/2025

ڈی پی او ہری پور کی جانب سے صحافی حارث سواتی کی گرفتاری قابل مذمت، 24 گھنٹوں میں کارروائی نہ ہوئی تو ملک گیر احتجاج کی کال دی جائے گی: شاہد اختر اعوان

ہری پور (ہم گواہ) ورکنگ جرنلسٹ پینل کے صدر شاہد اختر اعوان نے ڈی پی او ہری پور کے حکم پر معروف صحافی حارث سواتی کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور ان کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ حارث سواتی کو ڈی پی او کے خلاف لگائے گئے الزامات کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا، جو آزادی صحافت پر کھلا حملہ ہے
شاہد اختر اعوان نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی پی او کو فوری طور پر معطل کر کے مکمل انکوائری کی جائے، اور اگر 24 گھنٹوں کے اندر یہ مطالبہ پورا نہ ہوا تو ملک بھر میں صحافی برادری احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی۔
انہوں نے ملک بھر کے تمام الیکٹرانک میڈیا، پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ ہری پور پولیس کے اس شرمناک اقدام کے خلاف ہمارے ساتھ کھڑے ہوں اور پولیس کوریج کا مکمل بائیکاٹ کریں، تاکہ مستقبل میں کسی بھی شہر میں کسی صحافی کو انتقامی کارروائی کا نشانہ نہ بنایا جا سکے۔

چار بار درخواست دینے کے باوجود ایف آئی آر درج نہ ہوئی، متاثرہ شہری آر ٹی ایس آفس پہنچ گیا - humgawah news 08/07/2025

چار بار درخواست دینے کے باوجود ایف آئی آر درج نہ ہوئی، متاثرہ شہری آر ٹی ایس آفس پہنچ گیا - humgawah news ہری پور (ہم گواہ )ہری پور کے ایک شہری نے پولیس کے رویے کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے بتایا کہ اُس نے چار بار تھانے میں درخواست جمع کروائی مگر ایف آئی آر درج

21/06/2025

اسلام علیکم جھاری کس سے ہریپور دن 12 بجے جاتے ہوئے مجھ سے شناختی کارڈ اور 11 ھزار روپے کسی جگہ گر گئے ہے اگر کسی بہن بھائی کو ملے تو پلیز اس نمبر پر رابطہ کرے۔03194509780
جزاک اللہ

Want your business to be the top-listed Media Company in Islamabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


Islamabad