Overloaded Stuff

Overloaded Stuff

Share

we are a ғaмιly and oυr pυrpoѕe ιѕ тo enтerтaιn ғan oғ тнιѕ page...;)

never crιтιcιze any relιgιon or a coυnтry

Abusing to Admin and Girls are strictly Prohibited
If anyone found doing this will be banned permanently

29/10/2025

جن دنوں لیاقت علی خان پاکستان کے پرائم منسٹر ہوا کرتے تھے۔نوابزادہ کے بیٹوں اشرف اور اکبر کو ہدایت تھی کہ وہ کھانا کھانے کے بعد باورچی خانے میں باورچی کے ساتھ خود بھی برتن دھویا کریں، اس طرح وہ اپنے برتن خود دھویا کرتے تھے۔ایک دفعہ موسم سرما میں لیاقت علی خان برآمدے میں بیٹھے شیو کروارہے تھے۔اُن کے ایک ملازم کہنے لگے: جناب آپ کو سردی لگ جائے گی۔تب نوابزادہ نے جواب دیا:خدا کا شکر ہے کہ میرے سر پر یہ چھپڑ تو ہے، ایسے بھی ہزاروں خدا کے بندے موجود ہیں، جن کو یہ بھی میسر نہیں۔ آرام کی جتنی عادت ڈالو اتنی ہی بڑھ جاتی ہے۔( Copied)

26/08/2024

یہ وطن تمہارا ہے ہم ہیں خام خواہ اس میں!!!

03/07/2023

دوسگے بھائیوں کی داستان
دونوں بھائیوں کے پاس دریا کے کنارے بہت بڑی اراضی اور کھیت تھے، انکے والد نے دونوں کیلیے بڑے زرعی فارم بناے گئیے تھے، دونوں بیس سال سے ایک دوسرے سے اتفاق سے رہ رہے تھے اگر کسی کو اپنے کھیتوں کیلئے کسی ٹریکٹر وغیرہ یا کام کی زیادتی کی وجہ سے زرعی مزدوروں کی ضرورت پڑتی تو وہ بغیر پوچھے بلا ججھک ایک دوسرے کے وسائل استعمال کرتے تھے .
لیکن ایک دن کرنا خدا کا یہ ہوا کہ ان میں کسی بات پر اختلاف ہو گیا اور کسی معمولی سی بات سے پیدا ہونے والا یہ اختلاف ایسا بڑھا کہ ان میں بول چال تک بند ہو گئی اور چند ہفتوں بعد ایک صبح ایسی بھی آ گئی کہ وہ ایک دوسرے کے سامنے کھڑے گالی گلوچ پر اتر آ ئے اور پھر چھوٹے بھائی نے غصے میں اپنا بلڈوزر نکالا اور شام تک اس نے دونوں گھروں کے درمیان ایک گہری اور لمبی کھاڑی کھود کر اس میں دریا کا پانی چھوڑ دیا
․․․․اگلے ہی دن ایک ترکھان کا وہاں سے گزر ہوا تو بڑے بھائی نے اسے آواز دے کر اپنے گھر بلایا اور کہا کہ وہ سامنے والا فارم ہاؤس میرے بھائی کا ہے جس سے آج کل میرا جھگڑا چل رہا ہے اس نے کل بلڈو زر سے میر ے اور اپنے گھروں درمیان جانے والے راستے پر ایک گہری کھاڑی بنا کر اس میں پانی چھوڑ دیا ہے.
میں چاہتا ہوں کہ میرے اور اس کے فارم ہاؤس کے درمیان تم آٹھ فٹ اونچی باڑ لگا دو کیونکہ میں اس کا گھر تو دور کی بات ہے اس کی شکل بھی نہیں دیکھنا چاہتا اور دیکھو مجھے یہ کام جلد از جلد مکمل کر کے دو جس کی میں تمہیں منہ مانگی اجرت دوں گا ۔
ترکھان نے سر ہلاتے ہوئے کہا کہ مجھے پہلے آپ وہ جگہ دکھائیں جہاں سے میں نے باڑھ کو شروع کرنا ہے تاکہ ہم پیمائش کے مطابق ساتھ والے قصبہ سے ضرورت کے مطابق مطلوبہ سامان لا سکیں .
موقع دیکھنے کے بعد ترکھان اور بڑا بھائی ساتھ واقع ایک بڑے قصبہ میں گئے اور تین چار متعلقہ مزدوروں کے علا وہ ایک بڑی پک اپ پر ضرورت کا تمام سامان لے کر آ گئے ترکھان نے اسے کہا کہ اب آپ آرام کریں اور اپنا کام ہم پر چھوڑ دیں․․․ترکھان اپنے مزدوروں کاریگروں سمیت سارا دن اور ساری رات کام کرتا رہا ۔
صبح جب بڑے بھائی کی آنکھ کھلی تو یہ دیکھ کر اس کا منہ لٹک گیا کہ وہاں آٹھ فٹ تو کجا ایک انچ اونچی باڑھ نام کی بھی کوئی چیز نہیں تھی ،وہ قریب پہنچا تو یہ دیکھ کر اس کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں کہ وہاں ایک بہترین پل بنا ہوا تھا جہاں اسکے چھوٹے بھائی نے گہری کھاڑی کھود دی تھی.
جونہی وہ اس پل پر پہنچا تو اس نے دیکھا کہ پل کی دوسری طرف کھڑا ہوا اس کا چھوٹا بھائی اسکی طرف دیکھ رہا تھا چند لمحے وہ خاموشی سے کھڑا کبھی کھاڑی اور کبھی اس پر بنے ہوئے پل کو دیکھتا رہا اور پھر اس کے چہرے پر ایک ہلکی سی مسکراہٹ ابھری چند سیکنڈ بعد دونوں بھائی نپے تلے آہستہ آہستہ قدم اٹھاتے پل کے درمیان آمنے سامنے کھڑے ایک دوسرے کو دیکھنے لگے اور پھر دونوں بھائیوں نے آنکھوں میں آنسو بھرتے ہوئے ایک دوسرے کو پوری شدت سے بھینچتے ہوئے گلے لگا لیا۔۔
دیکھتے ہی دیکھتے دونوں بھائیوں کے بیوی بچے بھی اپنے گھروں سے نکل کر بھاگتے اور شور مچاتے ہوئے پل پر اکٹھے ہو گئے اور دور کھڑا ہوا ترکھان یہ منظر دیکھ دیکھ کر مسکرا رہا تھا .
بڑے بھائی کی نظر جونہی ترکھان کی طرف اٹھی جو اپنے اوزار پکڑے جانے کی تیاری کر رہا تھا تو وہ بھاگ کر اس کے پاس پہنچا اورکہا کہ وہ کچھ دن ہمارے پاس ٹھہر جائے لیکن ترکھان یہ کہہ کر چل دیا کہ اسے ابھی اور بہت سے”پُل “ بنانے ہیں۔
دیواریں تو سبھی بنا لیتے ہیں چلو آؤ "پُل" بناتے ہیں

فرضی کہانی لیکن ایک بہترین پیغام کیونکہ کے آپ کے اپنے آس پاس ایسی کئی دیواریں بن چکی ہیں یا بنائی جا رہی ہیں جسکا کوئِ فائدہ نہیں لیکن ناقابل تلافی نقصان اور زندگی بھر کی رنجشوں کے سوا کچھ نہیں

09/06/2023

Want your business to be the top-listed Media Company in Islamabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Islamabad
54000