Masooma

Masooma

Share

22/05/2025

🌹یہ ایک سچی کہانی ہے

✨زندہ باد کربلا | پاکستانی مدافع حرم حضرت زینب سلام اللہ علیھا | شہید ثاقب حیدر✨

قسط نمبر: ۸

تمام خواتین زرق برق لباس میں اور سجے سنورے انداز میں شرکت کرنے آئی تھیں؛ ایسی تیاری صرف ہمارے ہاں شادیوں میں ہوتی تھی۔ بچوں کے لباس بھی بہت رنگ برنگ لگ رہے تھے۔ ان کی ہنسی اور خوشی نےبورکی پہاڑوں کو اپنے میں سمیٹ لیا تھا اور شاید دوسرے ملک کی حدود میں موجود افغانی گڈریے بھی اس خوشی کے سماں کو محسوس کر سکتے تھے۔ جب کہ تار بابا جی کے مزار پر کوئی منت پوری کرنے آتا تب بھی کبھی اتنی رونق نہیں ہوتی تھی۔ یہ ہماری رسم تھی کہ جب بھی آسمان ہم پر اپنی رحمت سے گریز کرتا یا زمین بنجر ہونے لگتی تو ہم خواتین تاربابا کے مزار پر پکوڑے اور چائے کی منت مان کر وہاں دستر خوان بچھاتیں۔ تاربابا ہمارے جد تھے اور طوری خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور خدا کے محضر میں اپنے بلند و بالا مقام کی بدولت کبھی بھی اپنی اولاد کی حاجت رد نہیں کرتے تھے۔ ہمارے درمیاں گروہی منت ماننے کی پرانی عادت تھی ابھی بھی پارا چنار کے لوگوں میں خرم شھر کی آزادی پر منائے گئے جشن کی یاد تازہ تھی۔

جاری ہے۔۔۔۔!!

ألـلَّـھُــــــمَ؏ َـجــــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألــــْـفـــــَـرَج!
#داستان #شہید #زینبیون #پاراچنار

🖌🖌📿🖍📿🖋📿🖍📿🖌🖌
‏°ღ°اِنَّهُـمْ يَــَروْنَـهُ بَــعِيْــدا وَنَـــَراهُ قَـِریْـبَـا°ღ°
🌹صبح ظہور نزدیک ہے🌹/

05/05/2025

🌹یہ ایک سچی کہانی ہے

✨زندہ باد کربلا | پاکستانی مدافع حرم حضرت زینب سلام اللہ علیھا | شہید ثاقب حیدر✨

قسط نمبر: ۲
البتہ پاراچنار کے افراد بہادری اور شجاعت میں مشہور تھے۔ سالوں سے وہ جنگ کی مشق کر رہے تھے اور ہر ممکن کوشش کے ذریعے انہوں نے پاراچنار کی حفاظت کی تھی۔ اسلحہ ان کے گھر کا ایک اہم حصہ تھا اور دکانوں پر گھر کے سودا سلف کے ساتھ اسلحہ بھی ملتا تھا اس لیے اُن کی روزمرہ زندگی میں انواع و اقسام کا اسلحہ دیکھا جا سکتا تھا۔
پاراچنار کے لوگ ابھی تک جوش و ولولے اور عزم و ارادے سے بھرپور سید عارف حسینی کا چہرہ نہیں بھولے تھے۔ وہ عشق اور عزت کا مزہ جو انہوں نے شہید حسینی کے مکتب میں چکھا تھا ابھی اس کی لذت وہ محسوس کر سکتے تھے۔ وہ مکتب جو اہل بیتؑ کے عشق کے چشمے سے جاری ہوا تھا؛ جس پر ذلت اور خوف کا دور دور تک کوئی اثر نہ تھا۔ عارف حسینی کی تحریک قیام امام حسینؑ اور انقلاب امام خمینی کی تسلسل کا حصہ تھی۔ شہید حسینی پاکستان میں امام خمینی کی زبان تھے؛ امام خمینی کے عشق سے بھرے افراد اس خبر کو برداشت نہ کر پا رہے تھے۔ کہاں پاراچنار اور کہاں انسانیت کی مقدس ترین شخصیت کی توہین! وہ بھی پیغمبر رحمت للعالمین کی پیدائش کے دن!
اگر شہید حسینی ہوتے تو ضرور جہاد اور رشادت کا حکم دیتے۔ تمام تنظیمیں حرکت میں آجاتیں۔ تحریک حسینی تنظیم ہمیشہ کی طرح سب سے زیادہ فعال تھی۔ ریاض ان میٹنگز کا سلسلہ رکھتے اور اُن کی دوسری تنظیموں کے ساتھ اچھی علیک سلیک تھی وہ سب کو اکٹھا کر لیتے۔ اہلِ سنت بھی ایسی مجالس میں شرکت کرتے اور ہم پیمان ہوتے تاکہ ان نا شکروں کو ان کی جگہ پر بٹھا سکیں۔ اُن کا مکتب جو انہیں عزت اور دفاع کی دعوت دیتا ہے کسی بھی جنگ اور حملے کی شروعات کرنے سے منع کرتا ہے۔

جاری ہے۔۔۔۔!!

ألـلَّـھُــــــمَ؏ َـجــــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألــــْـفـــــَـرَج!
#داستان #شہید #زینبیون #پاراچنار

🖌🖌📿🖍📿🖋📿🖍📿🖌🖌
‏°ღ°اِنَّهُـمْ يَــَروْنَـهُ بَــعِيْــدا وَنَـــَراهُ قَـِریْـبَـا.

25/04/2025

تمام فالورز کو السلام علیکم !
اور یاعلی علیہ السلام مدد۔۔
ان شا ءاللہ کل سے ہم ایک شہید کی کہانی شیئر کریں گے ۔۔
امید ہے کہ آپ سب کو پسند آئے گی اور یقیناً ہمارے لیے سبق آموز ہوگی۔۔
شکریہ۔۔

Want your school to be the top-listed School/college in Islamabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Islamabad