TalasH

TalasH

Share

Powerful, Authentic, Valuable, and Effective (PAVE) words, all the way from books to your screen, just for you.

11/10/2025

جی رہا ہوں اس اعتماد کے ساتھ
زندگی کومیری ضرورت ہے
تم نہ مانو، مگرحقیقت ہے
عشق انسان کی ضرورت ہے
اس کی محفل میں بیٹھ کر دیکھو
زندگی، کتنی خوبصورت ہے
۔۔۔ قابل اجمیری ۔۔۔
یہ زندگی سے بھرپور لفظ لکھنے والا شاعر صرف 31 سال جی سکا۔

08/06/2025

گنگناتا جا رہا تھا، اک فقیر
دھوپ رہتی ہےنہ سایہ، دیر تک
Gungunata ja raha tha, ik faqeer
Dhoop rehti hy na saya, dair tk

29/03/2025

وہ رات سے دن کشید کرتا ہے، دھوپ سے چھاؤں کاڑھتا ہے
چراغ کی لو بڑھانے والے نے، تیرگی کو جنم دیا ہے
وہ میری سب حالتوں سے واقف ہے، اور میں اس کی پناہ میں ہوں
جو میرا باطن نکھارتا ہے، جو میرا ظاہر سنوارتا ہے
نہ کام میرا، نہ نام میرا، نہ علم میرا ہے اور پھر بھی
وہ مجھ میں پوشیدہ قوتوں کو عجب طرح سے ابھارتا ہے
سلیم آغاز بھی اسی سے، سلیم انجام بھی اسی پر
وہ وقت میری اذان کا تھا، یہ وقت میری نماز کا ہے
۔۔۔ سلیم کوثر ۔۔۔

15/03/2025

ٹہلتے پھر رہے ہیں خالی گھر میں
تیری خالی جگہ کو بھر رہے ہیں
Miss you MoM! I do believe that you're at better place. May Allah's blessings and mercy be with you always.

Want your business to be the top-listed Media Company in Islamabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Islamabad