Rational Approach

Rational Approach

Share

Hindutva: Eroding Democratic System and Freedoms in India, and Regional Peace 28/10/2025

,ہندوتوا بظاہر ہندو ثقافت و شناخت کے احیاء کا دعویٰ کرتا ہے، مگر درحقیقت یہ ایک سیاسی نظریہ ہے جو مذہب کو قوم پرستی کے سانچے میں ڈھالتا ہے۔ وی ڈی ساورکر کے نظریات سے جنم لینے والا ہندوتوا، بھارت کو ایک "ہندو راشٹر" کے طور پر دیکھتا ہے جہاں مذہب، زبان، تاریخ اور ثقافت سب کو ایک اکثریتی شناخت کے تابع کیا جائے۔ اس نظریے نے نہ صرف بھارت کے سیکولر تشخص کو چیلنج کیا بلکہ اقلیتوں، خصوصاً مسلمانوں اور عیسائیوں کے لیے خوف اور عدم تحفظ کا ماحول بھی پیدا کیا۔ جدید بھارت میں ہندوتوا کا فروغ اس بات کا اشارہ ہے کہ جمہوریت اور مذہب کا امتزاج جب سیاسی مقاصد کے لیے استعمال ہو تو وہ سماجی ہم آہنگی کو نہیں بلکہ تقسیم اور نفرت کو جنم دیتا ہے- یہ سب جاننے کے لیے آپ یہ پوڈ کاسٹ لازمی دیکھیں۔

Hindutva: Eroding Democratic System and Freedoms in India, and Regional Peace India — once celebrated as the world’s largest democracy and a beacon of secularism — is now witnessing an alarming ideological shift. With the rise of Hindu...

14/08/2025

تقسیمِ پنجاب کا نوحہ

14 آگست کی صبح کا سورج طلوع ہوا۔یہ1947 کا آگست تھا۔ہندوستان کی سر زمین پر آزادی آزادی کا شور شرابہ تھا۔راولپنڈی میں سالارِ بدروحنین کے نام نہاد اُمتیوں نے ظلم وبربریت کا بازار گرم کیا ہوا تھا اور امرتسر کو رحمدل نانک کے سنگدل پیروکاروں نے مشق ستم بنایا ہوا تھا۔آزادی کے نام پر عورتوں کو برہنہ کرنا مردانگی نہیں ہوسکتی۔اس دن معصوم لوگ الفاظ احمریں کے ساتھ لوحِ تاریخ پر اپنی بے گناہی کی روداد لکھ رہے تھے۔اس دن پنجاب کی ریتی رواج کا جنازہ بڑی دھوم سے نکل رہا تھا۔اُس دن چناب کے سرخ پانی پر وقت کا موئرخ خونبار تھا۔ مگر ستم بالائے ستم یہ تھا کہ سب کچھ مذہب کے نام پر ہو رہا تھا۔مگر افسوس صد افسوس اُس دن پنجابی اپنی تاریخ بھلا چکے تھے۔وہ بھول چکے تھے کہ دُلا بھٹی اسی دھرتی کا فرزند ہے ۔وہ دُلا بھٹی جس کی رگوں میں دھرتی کی محبت تھی۔وہ جو پیمبرِ حریت، جگر گوشئہ پنجاب اور سب سے بڑھ کر درباری نہیں تھا۔وہ جو شاہ کی دہلیز کا گدا نہیں بلکہ ایک قوم پرست لیڈر تھا۔جس نے سولی کو فخر سے چوما اور پنجاب کا روبن ہُڈ کہلایا۔اُس نے مذہب کے نام پر نہیں بلکہ قوم پرستی کے عوض موت کو گلے سے لگایا۔آج پنجاب کو خون سے آلودہ کرنے والے دُلے کے پیروکار نہیں ہو سکتے۔ انگریز استعمار کے خلاف لڑنے والے بیشمارقوم پرست شہیدوں کے لیے اگر وہ زندہ ہوتے تو 14 آگست قیامت ہوتی۔ ان پر برسنے والے کوڑے آج ان کو یاد آتے اور اُن کو اِس پر شاید پشیمانی ہوتی جن پر کبھی وہ فخر محسوس کرتے تھے۔بھگت سنگھ کی استعمار کے خلاف جنگ میں خارا شگاف نوائے سر فروشی ضرور پنجاب کے اُن پنجابیوں کے لیے درد کا باعث بنتی ہو گی جو خون کے سوداگر ، انسانیت کے قاتل اور انتقام کی آگ میں جلنے والے درندے بن چکے تھے۔یہ نفرت کے پجاری بابا فرید،بلھے شاہ اور شاہ حسین کی تعلیمات کی تقدیس کو سمجھ نہیں سکے۔۔ مذہب کے نام پر پنجاب کو قتل گاہ بنانے والے بھول گئے تھے کہ ہرمندر(دربار صاحب)کی بنیاد لاہور کے حضرت میاں میر نے رکھی تھی اور کرتار پور میں بابا گرونانک جی کا خدمت گار ایک مسلمان بابا مردانہ تھا۔مذہب کے چنگل میں آکر لوگوں کی دستاروں کو پائوں میں روندنے والے لوگ پنجابی نہیں ہو سکتے۔اودھم سنگھ (وہ انقلابی ہیرو جس نی جلیانوالہ باغ کے وقت کے پنجاب کے گورنر اودائر کو قتل کیا تھا)جس نی ببانگ دہل عدالت میں اپنا نام رام محمد سنگھ آزاد بتایا تھا۔وہ مذہبی واعظ نہیں تھا بلکہ قوم پرستی اُس کا شعار تھی۔اگر پنجابی اُس دن اپنی تاریخ سے آشنا ہوتے تو شاید پنجاب کی دھرتی لہو سے سیراب نہ ہوتی۔خیر اب اُس پرآشوب لمحے کو یاد کرنے کا کیا فائدہ جس نے پنجاب سے محبت چھین کر پنجاب کو نفرت کا تحفہ دیا۔
علی اسجد طیفور

14/08/2025

اجے چانن پھٹیا نئی
اجے وی رات ہنیری اے

اجے وی بیلے لاشاں وچھیاں
اجے وی سن سنتالی اے

ارشاد سندھو

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Islamabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Islamabad