Pakistan Racing Pigeon,s Federation
13/02/2026
اسلام و علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
انتہائی فخر اور اعزاز کے ساتھ اعلان کیا جاتا ہے کہ
مسٹر فرحان محسود کو باضابطہ طور پر پاکستان ریسنگ پیجن فیڈریشن کا ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے۔
پاکستان ریسنگ پیجن فیڈریشن کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ عالمی ادارہ (فیڈریشن کولمبو فیلڈ انٹرنیشنل – ایف سی آئی)
کی باقاعدہ رکن ہے اور بین الاقوامی معیار کے فروغ کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔
مسٹر فرحان محسود پاکستان کے ممتاز، تجربہ کار اور معروف فینسرز میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کی تقرری اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ہم پاکستان میں پیجن اسپورٹ کو عالمی معیار کے مطابق مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
ہم انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے لیے مزید کامیابیوں کی دعا کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ انہیں عزت اور استقامت عطا فرمائے۔ آمین۔
پاکستان ریسنگ پیجن فیڈریشن
Pakistan Racing Pigeon,s Federation
السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ،
بسم اللہ الرحمن الرحیم
تمام پاکستانی فینسرز کی طرف سے ہم ایف سی آئی اور اس کے انتظامیہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے پاکستان کی ممبرشپ کو منظور کیا، اور خاص طور پر صدر ایف سی آئی، ڈیوڈ میڈیریا کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔
fans
گوجرانوالہ ریسنگ پیجنز ایسوسی ایشن کی شاندار تقریب منعقد ہوئی، جس میں پی آر پی ایف نے بھرپور نمائندگی اور بھرپور تعاون کیا۔
تقریب نہایت اعلیٰ معیار کی تھی، جہاں تمام شرکاء نے خوشی کا اظہار کیا، ایک دوسرے کی کامیابیوں کو سراہا، اور بہترین کارکردگی پر خوبصورت ٹرافیاں بھی پیش کی گئیں۔
اس تقریب میں معزز شخصیات نے شرکت کی جن میں شامل ہیں:
صدر نعیم رفیق صاحب — گوجرانوالہ ریسنگ پیجن کلب
صدر طاہر امین صاحب — گوجرانوالہ ہومنگ پیجن کلب
صدر اُستاد قدیر — پاکستان ہومنگ پیجن کلب
مزید یہ کہ:
نعیم رفیق صاحب — چیئرمین گوجرانوالہ ریسنگ پیجن کلب ایسوسی ایشن
صدر طاہر امین صاحب — گوجرانوالہ ریسنگ پیجن ایسوسی ایشن
اُستاد قدیر — جنرل سیکریٹری گوجرانوالہ ریسنگ پیجن ایسوسی ایشن
یہ تقریب گوجرانوالہ کی ریسنگ پیجن کمیونٹی کی یکجہتی، محنت اور ترقی کی بہترین مثال تھی۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہماری یہ کاوشیں اسی طرح کامیابیوں کے ساتھ آگے بڑھتی رہیں۔
Islamabad Racing Pigeon's Association KPK Racing Pigeons Club
پاکستان ریسنگ پیجن فیڈریشن کی جانب سے یومِ آزادی کی پرُمسرت مبارکباد 🇵🇰
آج کا دن ہمیں اُس قربانی، اتحاد اور عزم کی یاد دلاتا ہے جس کی بدولت ہمیں یہ آزاد فضائیں میسر آئیں۔
جس طرح ہمارے پیجنز طویل فاصلوں کو طے کر کے اپنی منزل تک پہنچتے ہیں، ویسے ہی ہم سب کو ایک ہو کر اپنے پیارے پاکستان کو ترقی، خوشحالی اور کامیابی کی منزل تک پہنچانا ہے۔
آئیں اس یومِ آزادی پر یہ عہد کریں کہ ہم اپنے کھیل اور اپنے وطن، دونوں کا نام دنیا میں بلند کریں گے۔
پاکستان زندہ باد — پاکستان ریسنگ پیجن فیڈریشن
fans Pigeon Genetics The Gene Pool Pakistan International Pigeon League Pakistan Racing Pigeon Auction Whats Up Group Kabooter Anmol Balochistan Olympic Racing Pigeons Association - BORPA KPK Racing Pigeons Club Lahore Homing Pigeon Club Afghanistan National Federation For Pigeon Racing KRPC - Kabul Racing Pigeon Club Islamabad Racing Pigeon's Club - IRPC Peshawar Racing Pigeons Association Tunduc Marius Pakistan Racing Pigeon,s Federation Dir-u-jay Loft Al Rehmat Loft Bannu Syed Navil Kazmi Pigeons care herbalist Islamabad Racing Pigeon's Association David Madeira
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Islamabad
46000