Network For Human Rights And Justice
26/11/2025
ماشاءاللہ
نیٹ ورک فار ہیومن رائٹس اینڈ جسٹس پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مؤثر نگرانی کے لیے ہیومن رائٹس مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا گیا ہے۔
جو بطور وفاقی شعبہ آزادانہ طور پر اپنے معاملات انجام دے گا۔ اس مانیٹرنگ سیل کی کوئی صوبائی یا ذیلی شاخ نہیں ہوگی۔ یہ مکمل مرکزی سطح کا ہوگا۔
پاکستان بھر کے تمام اضلاع اور تمام تحصیلوں سے ممبران منتخب کیے جائیں گے، جو کہ براہ راست مرکزی سطح پر ممبران تصور ہوں گے۔ یہ تمام ممبران اپنے اپنے علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مانیٹرنگ کریں گے اور اپنی رپورٹس براہ راست این ایچ آر جے کے مرکزی سیکرٹریٹ کو جمع کروائیں گے۔
ہیومن رائٹس مانیٹرنگ سیل تمام تر معاملات اور کارکردگی براہ راست مرکزی ڈائریکٹر کمپلینٹ سیل جناب فیاض مسیح ناصر کی نگرانی، رہنمائی اور سرپرستی میں انجام دے گا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the organization
Telephone
Website
Address
Islamabad